ایک دن کے لیے

نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ، کیا عین ہماری ناک کے نیچے ریشہ دوانیاں جاری ہیں زوروشور سے اور ہمیں کچھ خبر ہی نہیں ہے۔
لگتا ہے کہ ہرے ڈبے کچھ راس نہیں آ رہے۔
کچھ کرنا پڑے گا اس کا بھی۔۔۔ذرا وقت مل جائے سہی ۔۔۔
 
زینب

محفلین
ہایئں نبیل بھائی یہ کھلی دھمکی ہے آپ کی ہمیں۔۔۔۔۔۔۔۔ہم بڑے حوصلے سے آپ کے پہلے بھی منفی پوایئنٹ‌برداشت کر لیے پھر سے کر لیں گے۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زینب بہن، میں نے مذاق کیا تھا۔ :)
جہاں تک ایڈمن بنانے کا تعلق ہے تو ہم تو ہمیشہ فورم کی نظامت کا کام کسی کے سپرد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ جس کو ایڈمن بناؤ وہ فورم سے ہی غائب ہو جاتا ہے۔ :(
 
زینب

محفلین
نہیں نبیل بھائی وہ تو سبھی مذاق کر رہے ہین تو ہم نے بھی کر لیا ویسے جب آپ نے مجھے منفی پوایئنٹ دیے تھے تب بھی میں‌نے مذاق ہی کیا تھا وہ اور بات کہ اپ کو برا لگا تھا پوایئنٹس والی بات تو صیح کی میں‌نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ایک دن ایڈمن تو مذاق میں شروع ہوا کوئی اپ کو یا زکریا کو ہٹا کے ایڈمن نہیں بننا چاہتا ۔۔۔۔اب یہاں‌پوچھتے ہیں کہ ایک دن کے لیے صدر بنا دیا جائے پاکستان کا تو کیا کریں گے ۔تو کیا سچ میں کوئی صدر بننے تھوڑی نا چلا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
تو آپ کو کونسا فرق پڑ گیا ہے، اب آپ کے پاس ایک چھوڑ کر دو ہرے ڈبے ہو گئے ہیں، اور آپ کی مقبلویت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تیسرے ڈبے کا پینٹ بھی مکمل ہونے والا ہے۔ :)
 
مغزل

محفلین
مجھے ایک دن کیلیے اگر فورم کا ایڈ من بنا دیا جائے تو ’’ وہ ارکان جن کے نام ‘‘ انگریزی میں ہیں اردو میں‌کردوں‌گا۔
اور آئندہ انگریزی میں شمولیت پر پابندی لگا دوں گا۔ فروغِ اردو کانفرنس کا اہتمام کروں گا۔اور میڈیا میں اس کی تشہیر کروں گا۔
مزی یہ کہ ’’ جیہ ‘‘ کے کان پکڑ کر کراچی لے آؤں گا۔ سوات بھی کوئی رہنے کی جگہ ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ہے ۔ مگر باقی آئندہ لکھوں گا۔
والسلام
 
زینب

محفلین
تو آپ کو کونسا فرق پڑ گیا ہے، اب آپ کے پاس ایک چھوڑ کر دو ہرے ڈبے ہو گئے ہیں، اور آپ کی مقبلویت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تیسرے ڈبے کا پینٹ بھی مکمل ہونے والا ہے۔ :)

آپ کو کیا پتا نبیل بھائی میں نے اندر خانے کسی سے ڈیل کی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔اسی لیے وہاں چوتھے ڈبے کا اور یہاں تیسرے ڈبے کا اضافہ متوقہ ہے :thumbsup:
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی جس سے ڈیل ہوئی ہے اس کی مجھ سے بھی ڈیل ہوئی ہوئی ہے کہ اسکا ہرا ڈبا ہوتے ہی آپ کا ڈبہ لال کر دیا جائے۔ :)
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا نا ممکن۔۔۔۔۔یہ خفیہ ڈیل ہم دونوں کو پتا ہے اپ مجھے بےوقوف نا بناو بھائی جی

میں ایسے تھوڑی اپ کی باتوں میں‌آؤں گی
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے ایک دن کیلیے اگر فورم کا ایڈ من بنا دیا جائے تو ’’ وہ ارکان جن کے نام ‘‘ انگریزی میں ہیں اردو میں‌کردوں‌گا۔
اور آئندہ انگریزی میں شمولیت پر پابندی لگا دوں گا۔ فروغِ اردو کانفرنس کا اہتمام کروں گا۔اور میڈیا میں اس کی تشہیر کروں گا۔
مزی یہ کہ ’’ جیہ ‘‘ کے کان پکڑ کر کراچی لے آؤں گا۔ سوات بھی کوئی رہنے کی جگہ ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ہے ۔ مگر باقی آئندہ لکھوں گا۔
والسلام

اور تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ محفل کا ایدمن جیہ کو سوات سے کیسے لائے گا۔ محفل کے ایڈمن کے پاس تو غالباً یہ اختیار نہیں ہو گا۔
 
Top