ایک سوال۔۔۔۔

کیا محفل میں سیاسی اور مذہبی زمرے ہونے چاہئیں؟؟؟؟

  • ہاں

    Votes: 25 59.5%
  • نہیں

    Votes: 17 40.5%

  • Total voters
    42
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

زبیر حسین

محفلین
10 منٹ میں 10 بدل لیں کیا مشکل ہے لیکن کوئی مقصد سامنے ہو تو، ورنہ تو بدلنے کے چکر سے بندہ خود ہی بیزار ہو جائے گا۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ مطلب تو خیر آپ نے اخذ کیا ہے، میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ یہ مسئلہ کئی سال پرانا ہے اور چونکہ سیاست اور مذہب دونوں زندگی سے جڑے ہوئے موضوعات ہیں سو ہماری پسند یا ناپسند سے فرق نہیں پڑتا بلکہ یہاں کہ اراکین ان موضوعات پر خیال آرائی کرتے ہیں رہتے ہیں۔

جہاں تک ماحول کو خراب کرنے کی بات ہے تو اس طرف انتظامیہ کی پوری توجہ ہوتی ہے، جیسے ہی کوئی پیغام رپورٹ ہوتا ہے یا نوٹس میں آتا ہے تو اس پر عمل کیا جاتا ہے۔
سچی کہیں؟؟؟
میں نے دو بار رپورٹ کیا تھا، کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیاٖ!۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی ایسا نہیں ہو گا۔ مسئلہ وہی کہ ایک زمرہ بند کیا تو ہر زمرے میں ایک سی پوسٹس آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس لیے یہ زمرے برقرار رہیں تو بہت سے لوگ جو ان زمروں کو پسند نہیں کرتے وہ کم از کم ان زمروں اور پوسٹس کو نظر انداز تو کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں جب ہر جگہ اور ہر زمرے میں ایسی پوسٹس آنا شروع ہو جائیں گی تو تمام اراکین کوفت کا شکار ہوں گے۔ اور ایسا ماضی میں ہو چکا ہے۔ اس کا حل وہی ہو سکتا ہے جو ان زمروں کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین نے دیا کہ ضابطہ کو مزید سخت کر دیا جائے۔
اور جہاں محفل کے ویران ہونے کا تعلق ہے تو اتنے عرصے سے اس فورم میں موجود ہونے کی وجہ میرا تجربہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو محفل سے لگاؤ ہے وہ چاہے وقتی طور پر بددل ہو کر یہاں آنا کم کر دیں ، پھر واپس آ جاتے ہیں۔ اور یہی لوگ اصل محفلین ہیں۔ بقیہ تو بس ایسے ہی ہیں۔ ان شاءاللہ محفل بھی آباد رہے گی اور جب لوگوں کو محفل سے انسیت ہے وہ بھی آتے جاتے رہیں گے۔ :)
چلیں آپ کہتی ہیں تو مان لیتی ہوں :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
ذاتی طور پر تو میں سیاسی اور مذہبی زمروں کی موجودگی کے حق میں ہوں (گو کہ میں خود ان میں کم ہی حصہ لیتا ہوں۔ :) )۔ البتہ باقی احباب کی طرح مجھے بھی یہ دیکھ افسوس ہوتا ہے کہ ہم صحتمند اور تعمیری بحث کرنے کے معاملے میں کافی گئے گزرے ہیں۔ کسی بھی کمیونٹی کے افراد میں اختلافِ رائے تو ہوتا ہی ہے، لیکن اس اختلاف کو اختلاف ہی رہنا چاہیے، گھمسان کی جنگ نہیں بننا چاہیے۔ محفل پر ایک بات جس کا میں نے، اور دیگر دوستوں نے بھی، کئی مرتبہ مشاہدہ کیا ہے، وہ یہ ہے کہ اکثر متنازعہ لڑیوں کی وجہ کوئی نہ کوئی کالم یا مضمون یا خبر ہوتی ہے، لیکن اس کالم یا مضمون یا خبر کو پوسٹ کرنے والے اراکین اپنی رائے کا اظہار کرنا ضروری نہیں سمجھتے، بلکہ کبھی کبھار تو لڑی شروع کرنے کے بعد غائب ہی ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کا hit-and-run رویہ کئی انٹرنیٹ فورمز پر پسند نہیں کیا جاتا۔

کافی عرصہ پہلے جب زیک محفل کے منتظمین میں شامل تھے، تو انہوں نے ایک لڑی کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا:
اگر آپ کسی دوسرے سائٹ (بلاگ، خبروں کا سائٹ، وغیرہ) سے کچھ مواد نقل کر کے ادھر محفل پر پوسٹ کرتے ہیں تو اصل کا حوالہ اور ربط ضرور دیں۔
نہ صرف یہ بلکہ اگر آپ کسی خبر یا مضمون کا ترجمہ کرتے ہیں تو بھی اصل کا حوالہ اور ربط دینا لازمی ہے۔
اگر آپ حوالہ اور ربط نہیں دیں گے تو آپ کی ایسی پوسٹس کو فوراً ختم کر دیا جائے گا۔
اس بات میں نبیل بھائی نے یوں اضافہ کیا تھا:
میرے خیال میں اصل طریقہ یہ ہے کہ متعلقہ آرٹیکل کا مختصر اقتباس پیش کر کے باقی پڑھنے کے لیے ربط فراہم کر دیا جائے۔
اور اسی لڑی میں محمداحمد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے:
اگر بات "آج کی خبر" کے زمرے تک ہوتی تو مجھے بھی اس سے صد فی صد اتفاق تھا کہ یہ وہ زمرہ ہے جہاں نہ جانے کہاں کہاں سے منفی اور متنازع خبریں لا کر ڈھیر کر دی جاتی ہیں۔ پھر یہاں سے بے ضابطہ تکرار شروع ہو جاتی ہے جو بالآخر محفل کے ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔
ہاں اگر کوئی شخص کسی موضوع پر گفتگو کا خواہشمند ہے تو اپنے لفظوں میں موضوع کا مقدمہ پیش کرے اور متعین موضوع پر محفلین کو دعوتِ اظہار دے۔ تاکہ فورم کا اصل مقصد گفتگو (ڈسکشن) پورا ہو سکے۔
چونکہ ایک باقاعدہ بحث کا آغاز ایک محنت طلب کام ہے جو صرف کاپی پیسٹ سے نہیں ہو سکتا، سو ایسے میں صرف سنجیدہ لوگ ہی یہ جسارت کریں گے اور صرف فتنہ پردازی کے لئے کی جانے والی کاپی پیسٹ سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

سو میں ان تینوں باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ گزارشات پیش کرتا ہوں:
  1. محفلین پر لازمی قرار دیا جائے کہ کوئی بھی خبر، کالم، مضمون، تحریر، بلاگ پوسٹ، وغیرہ پیش کرتے ہوئے اس کا ربط ضرور مہیا کریں۔ (یہ اصول تو کافی پرانا ہے اور محفلین کی اکثریت اس کی پابندی بھی کرتی ہے۔)
  2. کسی بھی خبر، کالم، مضمون، تحریر، بلاگ پوسٹ، وغیرہ کا صرف اقتباس پیش کریں۔ اس اقتباس میں کیا ہونا چاہیے، یہ لڑی شروع کرنے والے محفلین پر منحصر ہے، لیکن اس اقتباس کو اقتباس ہی ہونا چاہیے۔ (اگر اقتباس کی بجائے اپنے الفاظ میں خلاصہ پیش کر سکیں تو مزید بہتر ہو گا۔) پوری تحریر پڑھنے کے خواہشمند لوگ ربط کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اگر اصل ربط تصویری اردو میں ہے، تب بھی لڑی شروع کرنے والے محفلین پر لازم ہو گا کہ یونیکوڈ ہی میں اقتباس پیش کریں۔
  3. اہم بات: لڑی شروع کرنے والے محفلین اپنی ذاتی رائے کا اظہار بھی لازمی کریں۔ یہ رائے محض ایک یا دو الفاظ پر مبنی نہ ہو، بلکہ صحت مند گفتگو کا نقطۂ آغاز بننے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
  4. اگر منتظمین کوئی ایسی لڑی دیکھیں جو درج بالا تین شرائط پر پوری نہ اترتی ہوں، تو اس لڑی کو بغیر کسی وارننگ کے ردی کی ٹوکری کے حوالے کر دیں۔
  5. اہم ترین بات: اگر منتظمین کے علاوہ محفلین کوئی ایسی لڑی دیکھیں جو پہلی تین شرائط پر پوری نہ اترتی ہو، تو اس کا جواب دینے کی بجائے اسے رپورٹ کریں تاکہ منتظمین اس لڑی کا صفایا کر سکیں۔ یہ بات اس لیے سب سے زیادہ اہم ہے کہ محفل کے ماحول کو خوشگوار رکھنا صرف منتظمین کی نہیں، بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی لڑی پہلی تین شرائط کے ساتھ متصادم ہے، تو چاہے اس کا موضوع کتنا ہی دلچسپ یا متنازعہ کیوں نہ ہو، یا چاہے آپ کے ذہن میں کتنا ہی موزوں تبصرہ یا جواب کیوں نہ آ رہا ہو، آپ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس لڑی میں پوسٹ کرنے کی بجائے اسے رپورٹ کریں۔ ایسا کرنے سے آہستہ آہستہ صرف ایسی لڑیاں ہی وجود میں آیا کریں گی جن میں لڑی شروع کرنے والے محفلین لڑی کے موضوع پر گفتگو کرنے اور دوسروں کی رائے جاننے کے بارے میں سنجیدہ اور مخلص ہوں گے۔
  6. ایک اور اہم بات: ایسی لڑی جو پہلی تین شرائط پر پوری اترتی ہو، اس میں بحث یا گفتگو کرتے ہوئے صاحبِ لڑی (یا صاحبۂ لڑی) کی محنت کی قدر کریں۔ اگر ایک محفلین نے کوشش کر کے اور وقت صَرف کر کے اپنا موقف سب کے سامنے پیش کیا ہے، تو باقی محفلین پر بھی لازم ہے کہ موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے باشعور اور مہذب ہونے کا ثبوت دیں، چاہے ان کی رائے اختلافی ہی کیوں نہ ہو۔
  7. اور آخر میں، اگر احباب ان زمروں کی لڑیوں کو نہ دیکھنا چاہیں، تو نظر انداز کرنے کا آپشن تو ہے ہی۔ :)
مجھے یقین ہے کہ درج بالا گزارشات میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے، سو آپ سب سے تبصروں کی درخواست ہے۔ مقصد یہی ہے کہ اردو محفل کی علمی، ادبی، اور دوستانہ فضا کو مکدر ہونے سے بچایا جائے، اور یہ کام ہم سب محفلین کو مل کر ہی کرنا ہو گا۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
سعادت صاحب کی تجاویز بہت خوب ہیں۔ خاکسار کی طرف سے بھرپور تائید اور سفارش کہ ان تجاویز پر ممکنہ عمل درامد کی کوشش ضرور کی جائے۔

مزید براں، ان تجاویز کو علیحدہ دھاگے میں پیش کرکے رائے شماری بھی کروائی جا سکتی ہے۔
 

عبدالحسیب

محفلین
محترم سعادت صاحب نے بہت ہی بہترین تجاویز پیش کیے ہیں۔ میرے خیال میں اس موضوع پر اب بہت ہی مفید اور کارآمد آراء و تجاویز یکجا ہو چکے ہیں، اب انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم تمام محفلین کو ان پر پابندی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔
ماہی احمد کا بے حد شکریہ کہ ایک نہایت ہی اہم موضوع پر محفلین کو اپنی آراء پیش کرنے کے لیے ، ایک بہت ہی بہترین اور فکر انگیز تحریر کے ساتھ دعوت دی۔ اللہ آپ کو بھی جزائے خیر دے۔ جزاک اللہ
 

ماہی احمد

لائبریرین
محترم سعادت صاحب نے بہت ہی بہترین تجاویز پیش کیے ہیں۔ میرے خیال میں اس موضوع پر اب بہت ہی مفید اور کارآمد آراء و تجاویز یکجا ہو چکے ہیں، اب انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم تمام محفلین کو ان پر پابندی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔
ماہی احمد کا بے حد شکریہ کہ ایک نہایت ہی اہم موضوع پر محفلین کو اپنی آراء پیش کرنے کے لیے ، ایک بہت ہی بہترین اور فکر انگیز تحریر کے ساتھ دعوت دی۔ اللہ آپ کو بھی جزائے خیر دے۔ جزاک اللہ
:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے کہ اس دھاگے کو بے نتیجہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔

خاص طور پر مراسلہ نمبر 87 کی موجودگی میں۔

فرحت کیانی
نیرنگ خیال
قیصرانی
ماہی احمد
بالکل۔ :)
میں بھی سعادت کی طرف سے پیش کیے گئے تمام نکات سے انتہائی متفق ہوں اور میرا خیال ہے کہ اگر کوئی فیصلہ لینا ہے تو انہی نکات کی بنیاد پر لیا جانا چاہئیے۔
 
ایک سوال کا جواب میں جاننا چاہتا ہوں انتظامیہ سے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کو سزا دینے کا کیا کیا طریقہ رائج ہے؟ کیونکہ مجھے تو اب تک صرف معطل کرنے کا طریقہ نظر آیا ہے۔
محمد وارث ، نبیل ، ابن سعید
میرے پاس اس سلسلے میں کچھ تجاویز موجود ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک سوال کا جواب میں جاننا چاہتا ہوں انتظامیہ سے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کو سزا دینے کا کیا کیا طریقہ رائج ہے؟ کیونکہ مجھے تو اب تک صرف معطل کرنے کا طریقہ نظر آیا ہے۔
محمد وارث ، نبیل ، ابن سعید
میرے پاس اس سلسلے میں کچھ تجاویز موجود ہیں۔

جی معطل کرنے کے علاوہ وارننگ کا نظام بھی موجود ہے۔ آپ اپنی تجاویز بیان کیجیے۔
 
میری تجاویز ایسے ہیں کہ
1- ارکان محفل کو رینکس دے دئیے جائیں۔ ان رینکس کی بنیاد ان کی پسندیدگی کی ریٹنگ یا انکی محفل میں شمولیت کی مدت یا مراسلوں کی تعداد ہو سکتی ہے۔ جو آپ مناسب سمجھیں۔ جسے بھی رینک ملے گا یا بڑھے گا وہ اس کے لئے انعام کی طرح ہوگا۔
2- ان رینکس کی بنیاد پر کچھ زمروں پر اس کو (مثلاً مذہب یا سیاست جیسے حساس ) بغیر انتظامیہ کی تدوین کے انتظار کے مراسلہ ارسال کرنے کی سہولت ہو۔ البتہ اس کا مراسلہ بھی رپورٹ ہونا چاہئے اور ضرورتاً ان پر ایکشن بھی ہو۔
3- اور جس کو کسی قاعدے کی خلاف ورزی کی سزا دینا مقصود ہو اس کے رینک میں کمی کر دی جائے۔ بجائے اسکے کے سیدھا باہر( معطل) ہاں رینکس میں کمی کے ساتھ ساتھ وہ آہستہ آہستہ باہر کا راستہ بھی دیکھ سکتا ہے۔
4- ایسے زمرے بھی بنائے جا سکتے ہیں جن پر کچھ خاص رینکس کے حامل ارکان کو ہی رائے کا اختیار ہو۔
مجوزہ نظام سے ارکان کو رینک کے شوق اور سزا کے خوف سے اپنی رائے کو زیادہ ذمہ داری سے پیش کرنے کا رجحان بڑھے گا۔ صرف معطل ہونے یا مراسلہ حذف ہونے کا خوف نہیں رہے گا۔
بظاہر تو لوگ کہیں گے کہ مجھے ریٹنگ یا رینک کو کوئی شوق نہیں لیکن دل میں اور لاشعور میں اس کا شوق اور خوف ضرور موجود رہے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس طرح کی رینکنگ کا سسٹم مناسب نہیں رہے گا اور اسے جلد ہی متنازعہ بنا دیا جائے گا۔
 
Top