سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
اچھا جناب اردو محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یہ دھاگہ اس زمرہ میں آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس دھاگے کا عنوان ہے "ایک صفحہ کتنی دیر میں ۔ ۔ ۔ ؟" اس عنوان کے لیے اٹھارہ سو نواسی میں شایع ہوئی کتاب "تدبیر" کو منتخب کیا ہے جو "کریکٹر" نامی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب کے اسکین متن کو پراسس کر کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے ۔
اس دھاگے پر (زیادہ سے زیادہ) ہر تین گھنٹہ کے بعد ایک نیا اسکین صفحہ پوسٹ کیا جائے گا اور اس اسکین صفحہ کو یونیکوڈ میں تحریر کر کے واپس اسی دھاگے پر پوسٹ کر دینا ہے ۔
اس دھاگے میں شرکت کے لیے کوئی شرط مخصوص نہیں ہے ۔ صرف یہ کرنا ہے کہ جو بھی رکن شریک ہونا چاہیں وہ جب فورم پر آئیں ، اس وقت جو نیا اسکین صفحہ اس دھاگے پر نظر آ رہا ہو اسے یونیکوڈ میں تحریر کر کے اسی دھاگے میں ارسال کر دیں ۔ جب وہ صفحہ لکھا جا چکا ہو گا تو اس کے بعد اگلا اسکین صفحہ (وقت بچ جانے کی صورت میں تین گھنٹے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر) یہاں پوسٹ کر دیا جائے گا اور اسی طرح یہ سلسلہ آگے بڑھے گا ۔
ہر رکن جو اس دھاگے میں شریک ہوں ، آپ جو بھی صفحہ تحریر کرین اسے تحریر کر کے اس دھاگے میں پوسٹ کرنے میں جتنا وقت لگے وہ یہاں نشاندہی بھی کرتے جائیں ۔
اس دھاگہ میں جو رکن کم وقت میں زیادہ صفحات تحریر کریں گے / گی وہ "اردو محفل سالگرہ ایوارڈ برائے لائبریری" کے مستحق قرار پائیں گے ۔
میں پہلا صفحہ بطور آغاز یہاں پوسٹ کر رہی ہوں ۔ تاہم میرا نام شامل ایوارڈ نہیں ہو گا ۔ اردو محفل فورم کے دیگر ذمہ داران (منتظمین اعلی ، موڈریٹرز) اس دھاگے میں شریک ہوسکتے ہیں ایسی صورت میں ان کا نام شامل ایوارڈ کیا جا سکتا ہے ۔
تو اس سلسلے کا آغاز کرتے ہیں ۔ میں یہاں پہلا صفحہ اپلوڈ کر رہی ہوں اور اسے تحریر بھی کر دیا ہے ۔ مجھے اس صفحہ کو اسکین شکل سے یونیکوڈ میں تحریر کرنے میں تقریبا چوبیس منٹ لگے ہیں ۔
اس دھاگے میں پوسٹ کیے گئے ہر اسکین صفحہ کو تحریری شکل میں پوسٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا وقت ہے ۔
نیا اسکین صفحہ جو رکن تحریر کر کے یہاں پوسٹ کرنا چاہیں وہ اپنا نام پہلے سے یہاں لکھ سکتے ہیں تاکہ ایک ہی صفحہ پر ایک سے زائد اراکین کام نہ کریں ۔
جو اسکین صفحہ پوسٹ ہونے کے بعد جتنے وقت میں واپس تحریری شکل میں پوسٹ ہو گا اس وقت کو ایوارڈ کا فیصلہ کرنے مدنظر رکھا جائے گا ۔
آپ تمام اراکین محفل جو اس سلسلے میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ، آپ اس دھاگے پر نظر رکھیں ۔
اگر آپ اس دھاگے کے حوالے سے کوئی مفید تجویز دینا چاہیں تو خوش آمدید ۔
(اسکین متن ماخذ : انٹرنیٹ آرکائیو)