ایک علمی اور اصلاحی تحریک کی تجویز

ہمارا معاشرہ بے شمار دینی اور سیاسی جماعتوں اور تحریکوں سے اٹا ہوا ہے۔ حتی کہ ایک فلاحی تنظیم کے سربرا ہ سے فیس بک پر پوچھا گیا کہ آپ کا منشور کیا ہے ۔ جواب ملا منشور کا تو معلوم نہیں تاہم ہم کام اچھے اچھے ہی کرتے ہیں۔کسی ادیب کے بقول لاہور میں تنظیمیں زیادہ ہیں اس لیے بعض اوقات صدور کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
بہر حال ہمارے پاس بھی ایک تنظیم تجویز ہے۔ مگر مجوزہ تنظیم منشور اور لائحہ عمل کے بعد ہی تشکیل دی جائے گی۔
اس کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ مذہبی فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد کرنا ۔
2۔ دوقومی نظریے کو عالمگیر سطح پر فروغ دینا۔
3۔ دینی اور قومی معاملات کے بارے میں شعور و آگہی کے لیے علمی مہم چلانا۔

ان مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی سنجیدہ اور باوقار طریق کا ر اپنا یا جائے گا۔ اس طریق کار کا ایک خاکہ حسب ذیل ہے۔

1۔ سوشل میڈیا پر بھرپور اور منظم مہم چلانا۔
2۔ چھوٹے پیمانے پر تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا۔
3۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرز پر کورسز کرانا۔
4۔ منبر و محراب کو فرقاواریت کے خلاف استعمال کرنا۔
5۔ تعلیمی اداروں میں رابطہ کر کے بچوں میں مقابلہ جات منعقد کرنا۔

اخراجات کی تکمیل کے لیے معاشرے میں کوئی مہم نہیں چلائی جائے گی ۔ زکوہ ، عشر وغیرہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ کوشش کی جائے گی کہ ایسے ذرائع اختیار کیے جائیں جن میں زیادہ فنڈز کی ضرورت نہ ہو ۔

قیادت کا چناؤ مشاورت سے ہوگا ۔ اس حوالے سے باکردار اور علمی صلاحیت کے حامل لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔
تحریک میں شمولیت سےپہلے منشور کا مطالعہ کرنا ضروری قرار دیا جا ئے گا۔

درج بالا نکات کے حوالے سے آپ کی رائے ، رد عمل اور تجاویز درکارہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت ہی اچھی بات ہے۔ ایسی تنظیمیں تو ضرور قائم کی جانی چاہئیں جو فرقہ واریت کے عفریت کا خاتمہ کر کے لوگوں کو نظریاتی اختلاف کے باوجود ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کریں۔ نظریہ کسی بھی شخص کا ذاتی معاملہ ہے، مجھے تو کوئی حق نہیں کہ اپنا نقطہ نظر کسی پر تھوپنے کی کوشش کروں۔
میری دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور جہاں میری ضرورت محسوس کریں میں حاضر ہوں۔
 
سر قدم قدم پر آپ کی ضرورت محسوس ہوگی۔
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بلا شک نیت و خیال تو بہت اچھا ہے ۔ مگر یہ " فرقہ واریت " کسی بھی نیت و خیال کی تکمیل میں ناقابل شکست چٹان بن سامنے آ جاتی ہے ۔ اور بہت سے مخلص بھی اپنی نیت و خیال سے دستبردار ہونا مناسب امر سمجھتے ہیں ۔ بہرحال آپ قدم بڑھائیں ان شاءاللہ مجھے اپنے ہی ساتھ پائیں گے ۔
 
آپ کی بات ٹھیک ہے مگر
مجھے ہے حکم اذاں ۔۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
مناسب ہوگا کہ پہلے یہ جان لیا جائے کہ محفل اردو کے اصول و ضوابط کسی طور کسی خاص ملک نظریئے سے منسلک تحریک و تنظیم کی تشکیل بارے متصادم تو نہیں ۔
 
مناسب ہوگا کہ پہلے یہ جان لیا جائے کہ محفل اردو کے اصول و ضوابط کسی طور کسی خاص ملک نظریئے سے منسلک تحریک و تنظیم کی تشکیل بارے متصادم تو نہیں ۔

میرے خیال میں اس کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ اس تنظیم کا اثر محفل پر کسی طور بھی نہیں پڑے گا۔ صرف ایک ڈسکشن کے لیے دھاگہ شروع کیا گیا۔
پھر بھی اگر اس طر ح کا کوئی پہلو نکلتا ہو تو منتظمیں کو پورا حق حاصل ہے۔
دوسرا یہ کہ اس کا تعلق کسی طور پر بھی کسی ملک یا نظریے سے نہیں ہے۔ بلکہ ہم تو سب کے نظریا ت کےاحترا م کا درس دینے نکلے ہیں۔
 
نیلم

محفلین
زبردست بہت ہی اچھا کام ہےیہ اس میں سب سے زیادہ محنت آپ کو فرقہ واریت پر کرنی پڑےگی ،،یہ مسئلہ بہت گھمبیرہے،،،،گُڈلک،،،ہمتیں مرداں مدد خدا:)
 
Top