اففف میرے خدایا۔۔۔ اتنی بے تابی۔۔۔ بے چینی۔۔۔۔ :lll: شکر ہے اس وقت میں کچھ خوشگوار موڈ میں ہوں اس لیے ٹھیک سے لکھ سکتا ہوں۔
میں سب سے پہلے جس بات کی وضاحت کرنا مناسب سمجھتا ہوں، وہ یہ ہے کہ ڈاکٹر یونس رضا اس تھریڈ کی وجہ سے محفل چھوڑ کر نہیں گئے ہیں۔ اس لیے جن لوگوں کو ڈاکٹر صاحب کے جانے کا سبب یہ تھریڈ نظر آرہا ہے، ان سے گزارش ہے کہ اپنی معلومات میں درستگی کرلیں۔
باقی رہی یہ بحث کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا؟ تو اس سلسلہ میں جن لوگوں کا اس واقعہ سے براہ راست تعلق تھا، ان کو حقیقت بیان کی جاچکی ہے۔ اگر وہ دوبارہ چھوٹے بچوں کی طرح اس تھریڈ پر آکر وہی سوالات دہراتے رہیں تو میں ضروری نہیں سمجھتا کہ جواب میں، میں بھی بار بار فضول باتیں دہراؤں۔
میں اپنی طرف سے جن لوگوں کو سچائی واضح کرچکا ہوں، اگر ان کے ذہن میں اب بھی کھلبلی مچی ہے تو وہ ڈاکٹر یونس رضا صاحب ہی رجوع کریں۔ شاید ڈاکٹر صاحب ان کا بہتر علاج کرسکیں۔
ویسے یہ تھریڈ میری اور ڈاکٹر صاحب کی ملاقات کا تھا، اس لیے کسی اور کو اس قدر تشویش لاحق نہیں ہونی چاہئے، نہ عوام الناس کو اور نہ عوام الخواص کو۔
چوہدری صاحب فرمارہے ہیں، مٹی پاؤ جی۔
:ignore: