عمار ابن ضیا
محفلین
سبحان اللہ
آپ مروت میں اہلیانِ محفل سے مذاق کرتے رہے۔۔۔ آپ کے بھی کیا کہنے ہیں حضور
آپ نے تحریر کے شروع میں کہا کہ ڈاکٹر رضا نے کئی ڈرامے کئے آپ نے ان سے مزید بات نہ کی ۔۔۔۔ پھر ایڈمن سے بات کی۔۔۔ لیکن پھر بھی آپ اُن کی مروت میں ہمیں ذلیل کرتے رہے۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کی ساری بات ٹھیک ہے تو میرے بھائی ڈاکٹر رضا بھی ایک کمینگی کا مظاہرہ کیا اور آپ بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئے۔۔۔ مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میں آپ کی شان میں گستاخی کر رہا ہوں۔۔۔ لیکن کیا کرو عادت سے مجبور ہوں۔۔۔ آپ لوگوں نے اتنی اچھی بھلی اردو کی ترقی کرنے والی محفل کو تماشا بنا ڈالا ایک دوسرے کی مروت میں۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم کرے اور جگہ جگہ تماشا لگانے سے بچائے۔۔۔آمین
میرے بھائی! ذکر تو وہ یونس رضا سے ملاقات کا تھا، اگر آپ صاحبان کو دلچسپی تھی بھی تو اسی قدر ہونی چاہئے تھی کہ چلو، مل آئے۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ معاملہ ختم۔۔۔ لیکن یہاں تو بال کی کھال نکالنے والے بھی بہت ہیں نا۔ بہرحال! میں آپ سے بھی معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو اس حوالہ سے تکلیف ہوئی۔ امید ہے معاف فرمائیں گے۔