ویسے جب اندر خانے سب کو پتا ہے بات تو محفل کے چند غریبوں سے چھپانے کا فائدہ۔۔۔نام کھل کے سامنے آہی جانے چاہیئں
شمشاد بھائی! پہلے تو میں واقعی سوچ رہا تھا کہ یہ آپس کی باتیں ہیں لہذا انہیں مزید اچھالنے کے بجائے دبادیا جائے لیکن اب خاموشی مناسب نہیں ہے۔ میں ان شاء اللہ ضرور تفصیل لکھوں گا اور حقائق بیان کروں گا۔ بہت جلد!عمار مجھے تمہاری بات سے اتفاق نہیں ہے۔
اردو محفل کی عمر تین سال ہونے کو ہے اور اس سے پہلے ایسا کوئی واقعہ محفل میں نہیں ہوا۔
آپ کو جو کچھ بھی معلوم ہے کُھل کر بات کریں۔ کیوں پردہ داری کر کے اراکین کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر رہے ہیں۔
کیا آپ میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ سچائی بیان کر سکتے ہیں؟
کیا یہ اردو محفل کو بدنام کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے؟
کیا اردو محفل کے کچھ اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے؟
عمار جو کچھ بھی بہرحال واقعہ جس طرح مجھے نظر آ رہا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ بندوق آپ کے کندھے پر رکھ کر چلائی گئی ہے اور ظاہر بھی یہی ہو رہا ہے کہ آپ طوہاۤ و کرہاۤ یا ارادتاً اپنا کندھا پیش کر چکے تھے، اس لیے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے ذمہ داری آپ پر زیادہ عائد ہوتی ہے۔
آپ دونوں سے زیادہ میرے اخبار کو اس کی سخت ضرورت ہے۔
مذاق برطرف۔۔ تعبیر، اگر آپ یہ ڈاکٹر صاحب سے پوچھ کر ہم سب کو بھی بتا دیں تو آپ کا بہت احسان ہو گا۔
اب اگر کوئی محفل کا رکن آپ کو بھی قصوروار سمجھے تو برا منانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہممم۔۔۔۔ یونس رضا سے میری بات چیت محفل پر بھی زیادہ نہیں تھی لیکن ان کو ڈاکٹر سمجھتے ہوئے ایک ممبر نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ ان سے بات کروں کہ میرے گھر کا ایک پرابلم تھا۔ لیکن ابتدائی باتوں سے مجھے کچھ شبہ ہوا لہذا میں نے ان سے وہ بات جتنی ذکر کی تھی، اس سے آگے نہ بڑھائی۔ لیکن محفل کے حوالہ سے بات چیت جاری رہی۔ اس دوران انہوں نے کیا کیا ڈرامے کیے، کس طرح اپنے رعب میں لیا، وہ الگ قصے ہیں۔ موضوع سے منسلک بات یہ ہے کہ مجھ سے انہوں نے کئی بار ذکر کیا کہ لوگ ان کے پیچھے پڑے ہیں اور ان کو کھوجنا چاہتے ہیں، اصلیت جاننا چاہتے ہیں تو میں ایک تھریڈ شروع کروں جس میں بیان کروں کہ میں ان سے ملا ہوں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ یہ بات انہوں نے کئی بار منوانی چاہی لیکن میں ہر بار ٹالتا رہا۔
کچھ دنوں پہلے انہوں نے دوبارہ سے یہی ضد کی۔ میری ان سے بات چیت تھی، مجھے مسلسل انکار کرنا اور ٹالنے کا کوئی بہانہ سمجھ نہیں آیا تو میں نے مروت میں آکر کہہ دیا کہ آپ خود کھول لیں ایسا کوئی تھریڈ۔۔۔ میں آپ کی بات کی تائید کردوں گا۔ چنانچہ انہوں نے یہ تھریڈ کھولا۔ میں بھی مروت میں ان کی ہاں میں ہاں ملا گیا لیکن اسی دن مجھے احساس ہوگیا کہ میں نے یہ بہت بڑی غلطی کی ہے اور شاید اس سے کسی رکن کو نقصان پہنچے۔ تو میں نے محفل کے ایک دو سینئر ممبر سے ڈسکس کیا۔ پھر ایڈمنز کی اطلاع میں یہ بات لایا۔۔۔ شاید اسی دوران انہیں کچھ اندازہ ہوا یا ممکن ہے، کوئی اور بات ہوئی ہو جس کی وجہ سے وہ محفل چھوڑ کر چلے گئے۔
البتہ آج یہ حقیقت ان کو کنفرم ہوگئی تھی کہ میں جھوٹ نہیں نبھاسکا اور سچ بول دیا ہے۔۔۔۔ لہذا ڈیمسل والا دھاگہ انتقامی کاروائی کی ایک کڑی ہے۔
منتظمین آئی۔پی ایڈریس چیک کرسکتے ہیں۔