صریر
محفلین
السلام علیکم!
میرا اصل نام عبید صدّیقی ہے۔ میرا تعلق بھارت کے صوبہ اتر پردیش سے ہے۔ پیدائش یوپی کے ضلع فیض آباد میں ہوئی۔ رہائش ممبئی میں ہے۔
میں ایم-ایس-سی کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔
میٹرک تک کی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی۔
بچپن سے 'اردو' اور 'science' پسندیدہ مضامین رہے۔
اسکولی تعلیم ختم ہونے کے بعد، متفرق آن لائن اردو کتب مطالعہ میں رہیں۔
ٹیلیگرام کے ایک گروپ میں بھی شمولیت رہی، جہاں پر احباب، اساتذہ شعرا کا معیاری کلام حسب ذوق پوسٹ کرتے تھے۔جس سے اردو شاعری میں میری دلچسپی بڑھی۔ کچھ لوگ اپنی ذاتی کاوشیں بھی پیش کرتے تھے ۔ لاک ڈاؤن کے زمانے میں ان چیزوں کے مطالعہ کا کافی موقع ملا۔
ان سب سے متاثر ہو کر، خود کو بھی اشعار کہنے کی تحریک ہوئی۔ لیکن کچھ دنوں میں ہی احساس ہو گیا کے تمام مصرعے لمبائی چوڑائی میں عدم تناسب کا شکار ہیں۔ اپنے کسی شعر میں ایک مصرع چار بار لب ہلا دینے سے ادا ہوجاتا تھا تو دوسرے مصرعے کو ایک لمبی سانس بھرے بنا ادا کرنا محال تھا۔
خیر۔۔۔
اسی گروپ کے کسی بھائی نے علم عروض کے بارے میں بتایا اور محترم اسامہ سرسری صاحب کے یوٹیوب چینل کی طرف رہنمائی کر دی۔ پھر وہیں سے arooz.com ، اور شاید وہیں کہیں سے اردو محفل کے بارے میں معلوم ہوا۔
یہاں کی قابل و معزز شخصیات، مہذب ماحول اور زمرہ اصلاحِ سخن کو دیکھ کر احساس ہوا کے ایک بڑی نعمت ہاتھ لگ گئی ہے، اور فوراً یہاں کی رکنیت اختیار کر لی۔