تعارف ایک نو وارد (میرا تعارف)

صریر

محفلین
ماشاءاللہ، پھر تو آپ ہمارے استاد محترم ہوئے۔شاعری میں عیوبِ قافیہ کا سمجھنا مجھے بہت مشکل معلوم ہوتا تھا۔ کافی تلاش وجستجو کے بعد آپ کے بلاگ تک پہنچنے۔
ماشاءاللہ، آپ نے اس مضمون کو بہت واضح اور دلچسپ انداز میں سمجھایا ہے۔ ورنہ مجھے تو لگا تھا کے بنا اردو قواعد پر دسترس کے، اور بنا علم صرف و تصریف کے ان علوم کو سمجھنا عنقا ہے۔
اللّٰه آپ کو جزائے خیر دے۔

ان شاء اللہ، امید ہے آگے بھی آپ سے مستفیض ہونے کا موقع ملے گا۔
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
ماشاءاللہ، پھر تو آپ ہمارے استاد محترم ہوئے۔شاعری میں عیوبِ قافیہ کا سمجھنا مجھے بہت مشکل معلوم ہوتا تھا۔ کافی تلاش وجستجو کے بعد آپ کے بلاگ تک پہنچنے۔
ماشاءاللہ، آپ نے اس مضمون کو بہت واضح اور دلچسپ انداز میں سمجھایا ہے۔ ورنہ مجھے تو لگا تھا کے بنا اردو قواعد پر دسترس کے، اور بنا علم صرف و تصریف کے ان علوم کو سمجھنا عنقا ہے۔
اللّٰه آپ کو جزائے خیر دے۔

انشاءاللہ، امید ہے آگے بھی آپ سے مستفیض ہونے کا موقع ملے گا۔
اتنے اچھے استاد کے شاگرد ہیں آپ تو ۔۔۔ محفل میں کچھ اپنا کلام بھی شریک کیجئے
 

صریر

محفلین
اتنے اچھے استاد کے شاگرد ہیں آپ تو ۔۔۔ محفل میں کچھ اپنا کلام بھی شریک کیجئے
جی، ان شاء اللہ۔ ابھی تک جتنا بھی لکھا ہے، سب غیر اصلاح شدہ ہے، اصلاح کی نیت سے اصلاح سخن کے زمرے میں ضرور پیش کروں گا۔
 
آخری تدوین:

صریر

محفلین
یہ توتلا پن ہے یا شرارت ؟ :)
ویسے کچھ توتلے شریر کو سریر کہتے ہیں اور کچھ توتلے سریر کو شریر ۔
یہ بھی عجیب بات ہے ۔
یہ تو زیک صاحب کی شرارت ہوگی استاد محترم!
لیکن میرے کالج کا دوست تو اس کا 'ثریر' تلفظ کرتا۔
اور یہ زیادہ پرابلیمیٹک لگتا ہے۔
اس کا س،ش اور ص سب 'ث' ہی ادا ہوتا تھا۔😅
 

صریر

محفلین
حالانکہ ث اور ص تو قدرے نزاکت کی ادائیگی رکھتے ہیں ۔ س اور ش البتہ آسان ہیں حتی کہ توتلوں کے لیے بھی ، :ROFLMAO:
لگتا ہے ان کو بھی 'party' اور 'pawri' کی طرح تلفظ کو 'fashionable' بنانا ہوتا ہوگا😅 ۔ ورنہ ذرا سے دھیان سے یہ کنفیوژن دور کی جا سکتی ہے۔ اب واللہ اعلم، یہ مجبوری ہے یا کنفیوژن۔
 

صریر

محفلین
برادرم، استاد محترم کا لقب یہاں صرف استاد محترم کے ہی شایان شان ہے، سو محض انہی کے لیے مختص رہنا چاہیے ... باقی میں خود بھی محض طالب علم ہی ہوں.
جی، میں تو آپ کو 'استاد اعظم' مانتا ہوں، محفل کے بانیوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ، بابا جانی جس شفقت، خلوص اور محنت کے ساتھ علمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور نو آموزان سخن کی جس طرح رہنمائی فرما رہے ہیں، آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
 
السلام علیکم!
میرا اصل نام عبید صدّیقی ہے۔ میرا تعلق بھارت کے صوبہ اتر پردیش سے ہے۔ پیدائش یوپی کے ضلع فیض آباد میں ہوئی۔ رہائش ممبئی میں ہے۔
میں ایم-ایس-سی کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔
میٹرک تک کی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی۔
بچپن سے 'اردو' اور 'science' پسندیدہ مضامین رہے۔
اسکولی تعلیم ختم ہونے کے بعد، متفرق آن لائن اردو کتب مطالعہ میں رہیں۔

ٹیلیگرام کے ایک گروپ میں بھی شمولیت رہی، جہاں پر احباب، اساتذہ شعرا کا معیاری کلام حسب ذوق پوسٹ کرتے تھے۔جس سے اردو شاعری میں میری دلچسپی بڑھی۔ کچھ لوگ اپنی ذاتی کاوشیں بھی پیش کرتے تھے ۔ لاک ڈاؤن کے زمانے میں ان چیزوں کے مطالعہ کا کافی موقع ملا۔

ان سب سے متاثر ہو کر، خود کو بھی اشعار کہنے کی تحریک ہوئی۔ لیکن کچھ دنوں میں ہی احساس ہو گیا کے تمام مصرعے لمبائی چوڑائی میں عدم تناسب کا شکار ہیں۔ اپنے کسی شعر میں ایک مصرع چار بار لب ہلا دینے سے ادا ہوجاتا تھا تو دوسرے مصرعے کو ایک لمبی سانس بھرے بنا ادا کرنا محال تھا۔
خیر۔۔۔
اسی گروپ کے کسی بھائی نے علم عروض کے بارے میں بتایا اور محترم اسامہ سرسری صاحب کے یوٹیوب چینل کی طرف رہنمائی کر دی۔ پھر وہیں سے arooz.com ، اور شاید وہیں کہیں سے اردو محفل کے بارے میں معلوم ہوا۔
یہاں کی قابل و معزز شخصیات، مہذب ماحول اور زمرہ اصلاحِ سخن کو دیکھ کر احساس ہوا کے ایک بڑی نعمت ہاتھ لگ گئی ہے، اور فوراً یہاں کی رکنیت اختیار کر لی۔
خوش آمدید عبید ، ایک ہمارے پاس باپ نما استاد بھی ہیں جن کے اسم گرامی میں عبید آتا ہے ۔ میرا اشارہ استاد محترم عالی قدر جناب اعجاز عبید مد ظلہ العالی کی طرف ہے۔
 

صریر

محفلین
ایک ہمارے پاس باپ نما استاد بھی ہیں جن کے اسم گرامی میں عبید آتا ہے ۔ میرا اشارہ استاد محترم عالی قدر جناب اعجاز عبید مد ظلہ العالی کی طرف ہے۔
جی، میں جانتا ہوں استاد محترم کو۔ اللّٰہ استاد صاحب کی صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے!
 
خوش آمدید عبید صاحب۔۔۔۔۔۔
بہت جلد ہی اردو محفل پر آپ کا دل اتنا لگ جائے گا کہ آپ اپنی پڑھائی وڑھائی بھولنے لگیں گے۔
یہاں جو آتا ہے ،یہیں کا ہو جاتا ہے۔
خوش رہیں۔۔۔۔۔ اور سب کو خوش رکھیں
 
Top