ایک ہچکی اور بس

نایاب

لائبریرین
بات پیسے کی تھی ہی نہیں ساجد بھائی پیسہ اتنا ملا کہ سوچ کیا کبھی ایسا ہو گا بڑوں نے بھی نہیں سوچا تھا بات ہے اس ہچکی کی جو آئی تھی ۔ ہم اپنی آمدن کا بمشکل 10 فیصد ہی خرچ کر پاتے ہیں باقی پڑا ہے اور شاید پڑا ہی رہے گا :(
سچ کہا میرے بھائی ۔ لاکھوں کمائے ۔ اور اپنےان چاہنے والوں کی خواہشات کی تکمیل کی جو ہم سے توقعات رکھتے ہیں ۔ ہچکی کا اک دن اپنے مقررہ وقت پر آنا بالکل " حق " ہے ۔ جب سب ٹھاٹھ پڑا ہی رہ جانا ہے تو کیوں نہ اس ٹھاٹ کو اپنوں کی آسانیوں کے لیئے استعمال کیا جائے ۔
جیب بھرے پھر خالی ہو اور دل رہے مطمئن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست ۔
 
عسکری

معطل
آ جاؤ پھر پاکستان میں شاپنگ اور دعوتوں پر اسے مل کر ختم کرتے ہیں۔:)
اففففففففففف ارے بھائی آپ لوگ میری بات کی تہہ تک نہیں پہنچ رہے سب پہلی بات پر اڑ گئے ہو ذرا سوچو کسی بھی وقت ہچکی آئے گی اور سب ختم ۔دن بھر کام پریشانی بھاگ دوڑ اور پھر بس ایک ہچکی ۔:rolleyes:
 
عاطف بٹ

محفلین

اس ہچکی کا سوچ سوچ کر تو ہم سب ہلکان ہورہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہچکی سے پہلے ہی اپنے بھائی کا بوجھ کم کردیں! :)
 
نیلم

اور پھراُس کےبعد کیاہوگا،،،کبھی سوچا:)
 
عسکری

معطل
سچ کہا میرے بھائی ۔ لاکھوں کمائے ۔ اور اپنےان چاہنے والوں کی خواہشات کی تکمیل کی جو ہم سے توقعات رکھتے ہیں ۔ ہچکی کا اک دن اپنے مقررہ وقت پر آنا بالکل " حق " ہے ۔ جب سب ٹھاٹھ پڑا ہی رہ جانا ہے تو کیوں نہ اس ٹھاٹ کو اپنوں کی آسانیوں کے لیئے استعمال کیا جائے ۔
جیب بھرے پھر خالی ہو اور دل رہے مطمئن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست ۔
بات وہی ہے پیسا گھر گاڑیاں اور سب کچھ ایک ایسی چیز ہے جو کسی کی نہیں کیونکہ خود بندے کا کوئی پتہ نہیں۔ میری کوئی خؤاہشات ہیں نا تھیں نا ہی میرے کوئی چاہنے والے ہیں جن کی خواہش پوری ہو اکیلی جان ہے پر سوچ کر عجیب لگتا ہے کہ یہ سب اس کا انت کیا ہو گا؟
 
نایاب

لائبریرین
اففففففففففف ارے بھائی آپ لوگ میری بات کی تہہ تک نہیں پہنچ رہے سب پہلی بات پر اڑ گئے ہو ذرا سوچو کسی بھی وقت ہچکی آئے گی اور سب ختم ۔دن بھر کام پریشانی بھاگ دوڑ اور پھر بس ایک ہچکی ۔:rolleyes:
ارے بھائی کیوں اتنے سنجیدہ ہو رہے ہو ۔ " اک راستہ ہے زندگی جو کبھی بھی ختم ہو سکتا ہے ۔ "
کل کس نے دیکھی ۔ سب آج کا ہنگامہ ہے ۔ بھاگ دوڑ پریشانی اور اجرت کا ملنا ۔
ہم تو یہ کوشش کر رہے ہیں کہ آپ کو یہ ہچکی نہ ستائے ۔ اور آپ ہیں کہ ہمارے جذبوں کو سمجھ ہی نہیں رہے ۔
اپنا اکاونٹ نمبر ذاتی میں دے دوں ۔ ؟
 
عسکری

معطل
اس ہچکی کا سوچ سوچ کر تو ہم سب ہلکان ہورہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہچکی سے پہلے ہی اپنے بھائی کا بوجھ کم کردیں! :)
پہلے بھی ایک آدمی مجھے اچھا لگا تھا میں نے حبیب بنک کے ساڑھے 6 لاکھ روپے والے اکاؤنٹ میں اس کا نام لگوا دیا ہے کہ میں مر جاؤں تو یہ رقم اسے دے دی جائے :grin: اب مجھے اس پر غصہ ہی بہت ہے پاکستان جا کر اس کا نام نکلوا کر ایدھی کا لگوا دوں گا :p
 
نایاب

لائبریرین
بات وہی ہے پیسا گھر گاڑیاں اور سب کچھ ایک ایسی چیز ہے جو کسی کی نہیں کیونکہ خود بندے کا کوئی پتہ نہیں۔ میری کوئی خؤاہشات ہیں نا تھیں نا ہی میرے کوئی چاہنے والے ہیں جن کی خواہش پوری ہو اکیلی جان ہے پر سوچ کر عجیب لگتا ہے کہ یہ سب اس کا انت کیا ہو گا؟
اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں میرے بھائی ۔ ہم ہیں نا ۔۔۔ فکر نہ کریں ہم سب سنبھال لیں گے ۔
 
ساجد

محفلین
پہلے بھی ایک آدمی مجھے اچھا لگا تھا میں نے حبیب بنک کے ساڑھے 6 لاکھ روپے والے اکاؤنٹ میں اس کا نام لگوا دیا ہے کہ میں مر جاؤں تو یہ رقم اسے دے دی جائے :grin: اب مجھے اس پر غصہ ہی بہت ہے پاکستان جا کر اس کا نام نکلوا کر ایدھی کا لگوا دوں گا :p
تھا تو آدمی نا؟؟؟ :)
 
بھائی مریں آپ کے دشمن ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو اس مرنے کی شرط سے دور ہی رکھیں ۔ ویسے ہی نواز دیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر کوئی ایسی ویسی بات ہے تو مجھے بتاؤ میں خود آ جاتا ہوں۔ ویسے بھی عید کی بہت ساری چھٹیاں ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
پہلے بھی ایک آدمی مجھے اچھا لگا تھا میں نے حبیب بنک کے ساڑھے 6 لاکھ روپے والے اکاؤنٹ میں اس کا نام لگوا دیا ہے کہ میں مر جاؤں تو یہ رقم اسے دے دی جائے :grin: اب مجھے اس پر غصہ ہی بہت ہے پاکستان جا کر اس کا نام نکلوا کر ایدھی کا لگوا دوں گا :p
فکر نہ کریں میں ویسا نہیں ثابت ہوں گا لیکن اس بار یہ مرنے والی شرط ہٹا کر بینک کو ہدایت کریں کہ سب کچھ میرے اس بھائی کے نام کردیا جائے۔ :p
 
Top