ایک ہچکی اور بس

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی کہ پیاس لگنے پر کنواں کھودیں گے، جو پہلے ہی موجود ہے اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھائیں۔
 
میں آج واپس آ رہا تھا تو ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچ رہا تھا کہ یار پچھلے مہینے کے پیسے اور اس مہینے کے بھی جیب میں پڑے ہیں 12 ہزار کچھ سو ریال ان کو کہیں رکھ دوں جا کر ایسا نا ہو گر جائیں یا ادھر ادھر ہو جائیں بٹوے سے ۔کیونکہ اب میری سیلری بنک اکاؤنٹ کی بجائے پے رول کارڈ سے اے ٹی ایم سے نکلتی ہے تو اسے وہاں رکھا نہیں جا سکتا میرا اکاؤنٹ بلاک ہوا تو میں نے دوسرا نہیں کھلوایا ۔ ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ مجھے ہچکی آئی پھر ایک کے بعد دوسری آتی گئی تو میرے دماغ میں خیال آیا ایک دن ایسی ایک ہچکی آئے گی اور سب ختم نا یہ پیسے نا یہ سانسیں نا یہ باتیں نا کام کاج نا گاڑی نا گھر سب مٹی میں مل جائے گا میرے لاکھوں روپے ایسے پڑے رہے ہیں گے ۔ ان سوچوں نے ناک میں دم کر دیا پر جان نہیں چھوڑ رہی حتی کہ سر میں درد ہو گیا ہے میرے اب ۔ہم لوگ صرف ایک ہچکی کے سہارے زندہ ہیں
یار کچھ سے جیب میں رکھیں۔
بارہ ہزار ملنگوں کو وقف کردیں۔۔۔:D
 

عسکری

معطل
میرے بھائی ۔۔۔ ۔سعودیہ آنے سے پہلے اک وسیع حلقہ احباب تھا جس میں اکثریت " نشہ بازوں و جہازوں " کی تھی ۔
پچھلے سال چھٹی گیا تو کم و بیش تیس پینتیس لوگوں کی تعزیت کا فرض نبھانا پڑا ۔ اور ان میں سے کوئی بھی دوست " نشہ باز " نہ تھا ۔
سب اچھے شریف نیک لوگ تھے ۔
چرسی کدے نا مرسی

:D
 
محترم بھائی
یہ گانا سنو
" کی دم دا بھروسہ یار "
شمشاد بھائی اور میری بات پر عمل کرو ۔
ساجد بھائی کی بات بھی قابل غور ہے ۔
بس اگلی ہچکی سے پہلے قدم اٹھا لو ۔ ہچکی بند
ہچکی انہیں پیسا بانٹنے پر اکسا رہی ہے اور آپ اسی ہچکی کو بند کروانے پر تلے ہوئے ہیں۔
دیٹس ناٹ فیئر۔۔۔:D
 

عسکری

معطل
عمران وہ سونے کی اینٹیں کیا ہوئیں؟ ان کا تو تم نے ذکر ہی نہیں کیا۔
وہ میں نے ایک ایسی جگہ رکھ دی تھیں کہ بلڈنگ توڑنے پر ملتی پھر سوچا کبھی حادثے میں نا مارا جاؤن تو ایک دوست کو بتا دیں ہیں اینٹیں نہیں گرام کے بسکٹ :roll:
 
Top