ایک ہی نقطے نے ہمیں محرم سے مجرم بنا دیا

فاتح

لائبریرین
شنیدن ہے اور حسبِ روایت دروغ بر گردن راوی۔۔۔
ایک بنگالی بھاگتا ہوا آیا اور پھولی سانسوں کے ساتھ خبر دی کہ "سیریا کا باشاہ مر گیا"۔ لوگ حیران کہ سیریا (شام) میں تو بادشاہت نہیں ہے پھر یہ کون سا بادشاہ مرا ہے۔ دوسرے بنگالی کو ترجمے کے لیے بلایا گیا اور عقدہ کھلا کہ "چڑیا کا بچہ مر گیا"
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
شنیدن ہے اور حسبِ روایت دروغ بر گردن راوی۔۔۔
ایک بنگالی بھاگتا ہوا آیا اور پھولی سانسوں کے ساتھ خبر دی کہ "سیریا کا بادشاہ مر گیا"۔ لوگ حیران کہ سیریا (شام) میں تو بادشاہت نہیں ہے پھر یہ کون سا بادشاہ مرا ہے۔ دوسرے بنگالی کو ترجمے کے لیے بلایا گیا اور عقدہ کھلا کہ "چڑیا کا بچہ مر گیا"
یہ راوی پر جتنے جھوٹ لگائے گئے ہیں نا، شاید اسی وجہ سے سوکھا ہوا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
دو عربی آپس میں بات کر رہے ہیں۔

ایک نے افسوس ظاہر کیا اور دوسرے نے کہا مجھے معلوم ہے کہ تمہیں افسوس ہے۔

عربی 1، انا آسف
عربی 2، انا عارف

پاس ہی پاکستانی اپنے ایک دوست کو اس کا ترجمہ بتا رہا ہے۔

اس کا نام آصف ہے
اور دوسرے کا نام عارف ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
روزی کی تلاش میں پردیس گئے ہوئےعربی سےبے بہرہ نیز ان پڑھ ہمارے پاکستانی بھائیوں سے زبان و بیان کے ایسے مظاہرے اکثرسرزدہوتے رہتے ہیں۔ خصوصاً ان سے جو عربی کے چند الفاظ سیکھ چکے ہوتے ہیں لیکن روان عربی سے ابھی کوسوں دور ہوتے ہیں۔
( حقیقی واقعہ) ایک پاکستانی، جو ایک نائب قاصد یا چپڑاسی کے فرائض انجام دے رہا تھا، کو اس کے پاکستانی انچارج نے کہاکہ اس عربی بچے کو طبی معائنے کے لئے کلینک میں لے جاؤ۔ اس نے بچے کو کہا: 'تعال او بچہ ، تعال، مینڈھے پچھے پچھے تعال' ۔ اور وہ بچہ اس کے پیچھے چل دیا۔
 
آخری تدوین:
شنیدن ہے اور حسبِ روایت دروغ بر گردن راوی۔۔۔
ایک بنگالی بھاگتا ہوا آیا اور پھولی سانسوں کے ساتھ خبر دی کہ "سیریا کا بادشاہ مر گیا"۔ لوگ حیران کہ سیریا (شام) میں تو بادشاہت نہیں ہے پھر یہ کون سا بادشاہ مرا ہے۔ دوسرے بنگالی کو ترجمے کے لیے بلایا گیا اور عقدہ کھلا کہ "چڑیا کا بچہ مر گیا"
میرا کزن ایک دفعہ دبئی میں ایک ٹیکسی میں سفر کر رہا تھا ٹیکسی میں اسکے ساتھ ایک بنگالی بھی سفر کر رہا تھا (یہ وہ زمانہ تھا جب دبئی میں میٹرس والی ٹیکسی نہیں چلی تھی اور کئی ٹیکسی والے شئیرنگ کی بنیاد پر ایک سے زیادہ مسافر بھی اٹھالیتے تھے)۔ اثناء گفتگو جب میرے کزن نے اس سے پوچھا کہ کہاں سے آئے ہو اور کیا کرتے ہو یہاں تو اس نے جواب میں کہا :
"ہم اوسمان سے آیا ہے اور دُنیا بیچتا ہے"
میرا کزن بہت حیران ہوا کہ یہ کونسا بندہ آگیا ہے جو آسمان سے آیا ہے اور دنیا بیچتا ہے۔۔۔وہ تو کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ بنگالی دراصل یہ کہنا چاہتا تھا کہ وہ عجمان (یو اے ای کا ایک شہر) سے آیا ہے اور یہاں دبئی میں دھنیا بیچتا ہے۔:)
 
ساجد

محفلین
ہمارے ساتھ ایک بنگالی صاحب ہوا کرتے تھے ۔ انگریزی میں تو ٹھیک تھے لیکن جب ہمارا لحاظ کرتے ہوئے اردو بولنے کی کوشش میں فرماتے ”اے بھائی ، شگریٹ کھائے گا“ تو ہماری چہرے پر افقی اور عمودی ابھار بے ترتیبی سے نمودار ہو جاتے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی بنگالی زبان میں سب کچھ کھاتے ہی ہیں چاہے وہ کھانے والی چیز ہو یا ہمارے ہاں پینے والی۔
چائے، دودھ، سگریٹ، لسی، شربت، بنگالی زبان میں سب "کھاتے" ہی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بچپن میں ووکیبلری کم هونے کے سبب سب بچے مزے کی باتیں کرتے هیں. میرا بیٹا دو سال کا تها. تین ماہ سے هم گاؤں میں تهے. اس کی بولنا سیکهنے کی عمر تهی اور اپنے ددهیال سے خوب پنجابی سیکھ رہا تها. قصائی نے بکرا ذبح کر لیا تها اور بوٹیاں کر رہا تها. محمد صاحب نے قصائی کو بوٹیاں کرتے اور بکرے کے باقی سپئیر پارٹس بهی وهیں دیکهے تو بولے"ساڈا بکرا کیوں توڑ دتا ،هن اهنوں جوڑو."
 
جاسمن

لائبریرین
کئی لوگوں کو عادت هوتی هے که انگریزی اور اردو کا ملا جلا اچار بناتے هیں. یه تو اب بهت عام هے. خاص بات یه هے که دونوں زبانوں کے هم معنی الفاظ اکٹهے ادا کرتے هیں. ‏According to rules ‎کے مطابق....اسے دوباره ‏repeat ‎کریں.
 
یونس

محفلین
بچپن میں سینماؤں کے باہر"آجشبکو" لکھا ہؤا ملتا، میری سمجھ میں بہت عرصے تک نہیں آسکا کہ یہ " آجش بکو" کس بلا کانام ہے
اسی طرح اخبار میں "بجلی بندر ہیگی" یعنی "بجلی بندر ھے گی " کے عنوان سے خاصا محظوظ ہوا کرتا تھا ..۔
 
نکتہ ور

محفلین
میرا کزن ایک دفعہ دبئی میں ایک ٹیکسی میں سفر کر رہا تھا ٹیکسی میں اسکے ساتھ ایک بنگالی بھی سفر کر رہا تھا (یہ وہ زمانہ تھا جب دبئی میں میٹرس والی ٹیکسی نہیں چلی تھی اور کئی ٹیکسی والے شئیرنگ کی بنیاد پر ایک سے زیادہ مسافر بھی اٹھالیتے تھے)۔ اثناء گفتگو جب میرے کزن نے اس سے پوچھا کہ کہاں سے آئے ہو اور کیا کرتے ہو یہاں تو اس نے جواب میں کہا :
"ہم اوسمان سے آیا ہے اور دُنیا بیچتا ہے"
میرا کزن بہت حیران ہوا کہ یہ کونسا بندہ آگیا ہے جو آسمان سے آیا ہے اور دنیا بیچتا ہے۔۔۔وہ تو کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ بنگالی دراصل یہ کہنا چاہتا تھا کہ وہ عجمان (یو اے ای کا ایک شہر) سے آیا ہے اور یہاں دبئی میں دھنیا بیچتا ہے۔:)
ایک سچا واقعہ
ایک شخص سے پوچھا گیا کہ یہاں ٹائر شاپ ہے؟ جواب ملا کہ یہاں تو نہیں ہے آسمان میں ہو گی۔
جواب پر غور کرنے سے پتہ چلا کہ یہ تو بنگالی ہے
 
Top