انیس الرحمن
محفلین
ان سب کے تو خود کے پرزے ڈھیلے ہیں۔۔۔کوچہ ملنگاں میں اتنے "کاریگر" ہیں، کس دن کام آئیں گے
ان سب کے تو خود کے پرزے ڈھیلے ہیں۔۔۔کوچہ ملنگاں میں اتنے "کاریگر" ہیں، کس دن کام آئیں گے
فاتح بھائی کو چھوڑ کر۔۔۔ان سب کے تو خود کے پرزے ڈھیلے ہیں۔۔۔
یہ کون سی بڑی بات ہے۔میں جب بہت چھوٹی تھی ابو کو کوئی سبق پڑھ کر سنا رہی تھی تو اس میں کتابچہ لکھا تھا جسے میں نے "کتا------بچہ" پڑھا۔۔۔ ابو ہنسنے لگے تھے مجھے بتاتے ہیں
کل کلاں کوئی فونٹ انہیں مفکر بھی بناسکتا ہے راتوں رات
یا پھر فانٹوں فانٹراتوں رات کہ ہاتھوں ہاتھ
یہ کون سی بڑی بات ہے۔
بڑے بتاتے ہیں ایک دفعہ ملکہ برطانیہ لاہور آئی تھیں۔ تو لاہور کے میئر غلام حسین نے ایک بہت بڑے اجتماع میں ایک لکھی ہوئی تقریر پڑھی تھی۔ اس تقریب میں ملکہ کو ایک کتابچہ پیش کیا گیا تھا۔
"ہم ملکہ کی خدمت میں یہ کُتا بچہ پیش کرتے ہیں۔" پڑھ دیا تھا۔
انہوں نے بھی یہ دونوں الفاظ الگ الگ پڑھے تھے۔
تو پھر آپ picpick استعمال کیا کریں۔اسکریں شاٹ لینا بہت آسان کر دیتا ہے۔اسکرین شاٹ تو پورا ہوتا ہے۔ فوٹو شاپ سے چھوٹا کر کے "imgur.com" پر اپلوڈ کرتا ہوں اور یہاں پوسٹ کرتا ہوں۔۔
یہاں انڈسٹریل ایریا میں کچھ فیکٹریوں کے اندر یہ بورڈ لگا ہوتا ہے کہ:
Parking is not allowed inside. Please Park outside.
لیکن ہمارے عرب دوست اسے کچھ اسطرح پڑتے ہیں:
Barking is not allowed inside. Blease bark outside.
ہاہاہاہاہامیرے ایک دوست آغا صاحب کے ساتھ ایک واقعہ کچھ یوں پیش آیا۔
آغا صاحب اپنے ایک عربی دوست کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ عربی جو نماز کے پکے ہیں، وہ سفر میں بھی نماز کا وقت ہوتے ہی نماز ادا کر لیتے ہیں۔ گاڑی ایک طرف کھڑی کی، جلدی جلدی نماز ادا کی اور سفر پھر سے شروع۔ تو سفر کے دوران ظہر کا وقت ہو گیا۔ اب ان کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔
"Arabi, "bark here
"?Agha, "Why
"Arabi, "Salah
اب یہاں پر عربی نے انگریزی کی بجائے عربی میں کہا کہ نماز ادا کرنی ہے۔
"Agha, "OK, I bark here, you bray there