ایگناسٹک

محمد وارث

لائبریرین
اسلام واقعی یہودیت کے زیادہ قریب ہے۔ اس کی وجہ شریعت ہے۔ مذہبی قوانین اور مذہب کے مطابق عمل یہ یہودیت اور اسلام میں پائے جاتے ہیں جبکہ عیسائیت ایمان پر زیادہ زور دیتی ہے۔

لیکن اسلام اور یہودیت میں ایک اور بڑا فرق تبلیغ کا ہے، یہودی تبلیغ پر بالکل یقین نہیں رکھتے اور یہاں پھر وہ ہندو مت کے قریب ہو جاتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اسلام واقعی یہودیت کے زیادہ قریب ہے۔ اس کی وجہ شریعت ہے۔ مذہبی قوانین اور مذہب کے مطابق عمل یہ یہودیت اور اسلام میں پائے جاتے ہیں جبکہ عیسائیت ایمان پر زیادہ زور دیتی ہے۔
عملاً ان یہودی شرعیت کا اطلاق خود ریاست اسرائیل میں بہت کم ہوتا ہے۔ وہاں آج بھی سیکولر قوانین رائج ہیں۔ اور جو مذہبی یہودی انکا نفاذ کرنا چاہتے ہیں تو اسٹیٹ مشینری انہیں آکر روک دیتی ہے۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
سب کچھ دیکھ کر ہی آپ سے عاجزانہ درخواست کی تھی اور سرٹیفکیٹ کی اہلیت نہ رکھتے ہوئے بھی اپنی بابت آپ کی خوش گمانی دیکھ کربھی اس سادگی پر کون نہ مر جائے ائے خدا ۔۔۔۔۔۔۔

ایسا کیا سب کچھ دیکھ لیا اس ایک پوسٹ میں ...جو پوری رائے قائم کر کے بیٹھ گیئں .... میری اہلیت پر شک کی بدگمانی دیکھ کر .... ایسے pessimistic mindset کو میرا سلام ...
 
arifkarim

معطل
یہودی تبلیغ پر بالکل یقین نہیں رکھتے اور یہاں پھر وہ ہندو مت کے قریب ہو جاتے ہیں۔
یہودی پرانے وقتوں میں تبلیغ کیا کرتے تھے۔ بہت سے عرب قبائل انکی تبلیغ سے یہودی ہو گئے اور ایک قبیلے نے موجودہ یمن کے مقام پر اپنی یہودی ریاست قائم بھی کی۔ اسی طرح خزاریوں کے بارہ میں انکے قبول یہودیت کے تاریخی شواہد ملے ہیں۔
 
اب کیوں نہیں کرتے؟ :)
 
اکمل زیدی

محفلین

زیک

مسافر
عملاً ان یہودی شرعیت کا اطلاق خود ریاست اسرائیل میں بہت کم ہوتا ہے۔ وہاں آج بھی سیکولر قوانین رائج ہیں۔ اور جو مذہبی یہودی انکا نفاذ کرنا چاہتے ہیں تو اسٹیٹ مشینری انہیں آکر روک دیتی ہے۔
کئی معاملات میں اسرائیل میں یہودی مذہبی قانون کا کافی عمل دخل ہے۔

مگر میں ملکی قانون کی نہیں بلکہ مذہب کے قوانین کی بات کر رہا تھا جو اس کے پیروکاروں پر لاگو ہوتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
اب کیوں نہیں کرتے؟ :)
اسکی مختلف وجوہات ہیں۔ یہودیت چار ہزار سال پرانا مذہب ہے اور مختلف ادوار میں غیر قوموں سے یہودی بنانا انکے لیڈران کو قابل قبول تھا مگر اب نہیں ہے۔ اب صرف وہی یہودی بنتے ہیں جو مکس شادیوں کی وجہ سے خود یہودیت اختیار کرنا چاہیں۔ یا کسی غیر یہودی کو بہت خواہش ہو تو کافی چیک اپ کے بعد اسے بھی یہودی قبیلے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تبلیغ پر بہرحال پابندی لگ چکی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اسلام واقعی یہودیت کے زیادہ قریب ہے۔ اس کی وجہ شریعت ہے۔ مذہبی قوانین اور مذہب کے مطابق عمل یہ یہودیت اور اسلام میں پائے جاتے ہیں جبکہ عیسائیت ایمان پر زیادہ زور دیتی ہے۔

جس طرح آسمانی کتابیں ہیں توریت انجیل زبور اور پھر آخر میں تو قرآن ان ان کی بھی تصدیق کرتا ہے اور اس میں قیامت تک کے لئے سارے قوانین بیان کردئے ...اسی طرح یہودیت ہو یا عیسایت ہو اپنے اپنے وقتوں کے حق مذہب یا یوں کہیں کے مذہب حق تھے مگر اسے بگاڑ دیا گیا ان کے مقلدین نے ..مگر اسلام نے دین کا صحیح رخ متعین کیا تو اس میں تعلیمات تو ظاہر ہے وہی ملیںگی جو یہودی اور عیسایت کو دی گئیں تھی ...تو مشابہت کوئی اتنی حیرت انگیز نہیں کیونکے منبع تو ایک ہی ہے ...اور وہ ہے ..توحید
 
زیک

مسافر
یہودیت چار ہزار سال پرانا مذہب
تاریخی اعتبار سے موسی کب زندہ تھے ہمیں نہیں معلوم مگر اگر بائبل والوں کی تاریخیں درست بھی مان لی جائیں تو 3300 سے 3400 سال پہلے کی بات ہے۔

دوسری بات یہ کہ یہودیت جیسے ہم آج جانتے ہیں یعنی Rabbinic Judaism وہ دو اڑھائی ہزار سال پرانی ہے۔
 
arifkarim

معطل
تاریخی اعتبار سے موسی کب زندہ تھے ہمیں نہیں معلوم مگر اگر بائبل والوں کی تاریخیں درست بھی مان لی جائیں تو 3300 سے 3400 سال پہلے کی بات ہے۔
لیوانٹ میں رہنے والوں کا یہودیت سے قبل کوئی پروٹو مذہب تھا جو بعد میں رفتہ رفتہ بنی اسرائیل کا مذہب بن گیا۔ مطلب اس مذہب کی تاریخ کم از کم ۴۰۰۰ سال پرانی ہے کیونکہ موسی علیہ السلام کی فلسطین واپسی سے پہلے بھی یہودیت موجود تھی۔
 
زیک

مسافر
جس طرح آسمانی کتابیں ہیں توریت انجیل زبور اور پھر آخر میں تو قرآن ان ان کی بھی تصدیق کرتا ہے اور اس میں قیامت تک کے لئے سارے قوانین بیان کردئے ...اسی طرح یہودیت ہو یا عیسایت ہو اپنے اپنے وقتوں کے حق مذہب یا یوں کہیں کے مذہب حق تھے مگر اسے بگاڑ دیا گیا ان کے مقلدین نے ..مگر اسلام نے دین کا صحیح رخ متعین کیا تو اس میں تعلیمات تو ظاہر ہے وہی ملیںگی جو یہودی اور عیسایت کو دی گئیں تھی ...تو مشابہت کوئی اتنی حیرت انگیز نہیں کیونکے منبع تو ایک ہی ہے ...اور وہ ہے ..توحید
لڑی کا عنوان "ایگناسٹک" ہے اور آپ اس میں یہ آئیڈیا پیش کر رہے ہیں جو مسلمانوں کے علاوہ کوئی قبول نہیں کرتا۔
 
زیک

مسافر
لیوانٹ میں رہنے والوں کا یہودیت سے قبل کوئی پروٹو مذہب تھا جو بعد میں رفتہ رفتہ بنی اسرائیل کا مذہب بن گیا۔ مطلب اس مذہب کی تاریخ کم از کم ۴۰۰۰ سال پرانی ہے کیونکہ موسی علیہ السلام کی فلسطین واپسی سے پہلے بھی یہودیت موجود تھی۔
نہیں۔ تورات کی textual criticism وغیرہ کے بارے میں پڑھیں۔

ویسے بھی یہودیت کافی عرصہ تک monolatrism یا henotheism میں یقین رکھتی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لیوانٹ میں رہنے والوں کا یہودیت سے قبل کوئی پروٹو مذہب تھا جو بعد میں رفتہ رفتہ بنی اسرائیل کا مذہب بن گیا۔ مطلب اس مذہب کی تاریخ کم از کم ۴۰۰۰ سال پرانی ہے کیونکہ موسی علیہ السلام کی فلسطین واپسی سے پہلے بھی یہودیت موجود تھی۔
ایک اور بھی بات دیکھیں، یہودیت میں یقینا حضرت موسی سے پہلے کے پیغمبروں کا ذکر وغیرہ ہے لیکن اُن کے اہم ترین پیغمبر حضرت موسیٰ ہی ہیں، اور ان کے بعد شاید ڈیوڈ (حضرت داؤد)۔
 
اکمل زیدی

محفلین
تورات کی textual criticism وغیرہ کے بارے میں پڑھیں۔
اب اس کو کیا کہینگے ..آپ کا .."تورات کی textual criticism" کا حوالہ دینے کا مقصد ہے آپ اسے اہم سمجھ رہے ہیں ...اور ہم قرآن سے کوئی آیت بیان کرینگے تو ...آپ فورن کہیںگے .."لڑی کا عنوان "ایگناسٹک" ہے اور آپ اس میں یہ آئیڈیا پیش کر رہے ہیں" ذہن کھلا رکھ کر پڑھا کریں ...آپ تو ماشا الله سے ...freedom of speech والے معاشرے کے representative ہیں ...
 
کیا آپ کو textual criticism یا Documentary Hypothesis کا کچھ علم ہے؟ اس کے ذریعہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تورات کے کیا سورسز ہیں اور کن وقتوں میں مختلف حصے لکھے گئے۔ اگر یہاں کسی نے قرآن کی textual criticism کا ذکر کر دیا تو مسلمان مرنے مارنے پر تل جائیں گے۔
 
Top