ایگناسٹک

زیک

مسافر
ویسے تو اس لڑی کو مذہب، عقیدہ، فلسفہ وغیرہ کے فورم میں ہونا چاہیئے مگر محفل پر محض اسلام کے فورم ہیں لہذا اسے متفرقات میں ڈال رہا ہوں۔

اکثر لوگ ایگناسٹک agnostic کے بارے میں تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ ایگناسٹک اور ایتھیئسٹ میں کوئی فرق نہیں۔ کچھ اسے wishy washy atheist سمجھتے ہیں۔ مزید یہ کہ ایگناسٹک خدا کے وجود یا غیر وجود پر شک کرتے ہیں۔ کچھ اسے transitional state جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کوئی انسان ہمیشہ ایگناسٹک نہیں رہ سکتا۔ ایک تعریف کے مطابق یہ خدا کے وجود کے بارے میں لاعلمی کا نام ہے۔

میرا خیال ہے کہ یہ تعریفیں درست نہیں۔ ایگناسٹک وہ ہے جسے یقین ہو کہ خدا کے وجود یا غیر وجود کے بارے میں کسی عقیدے کا ہمارے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
The book, God Arises was the result of an exhaustive research by Maulana to prove the existence of God through Science. Now accepted as the standard on Islamic position on modern thought, it has been translated into various languages – English, Arabic, Malay, Turkish, Hindi, Malayalam and Sindhi. The Arabic version entitled Al-Islam Yatahadda became so popular throughout the Arab world that it came to be accepted as the standard on Islamic position in modern times. The book has been incorporated in the curricula of universities of over six Arab countries.​
اسلامی تبلیغ اس لڑی کا موضوع نہیں ہے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگر ایتھیسٹ اور ایگناسٹک دونوں ہی خدا کو تسلیم نہیں کرتے تو پھر جواز کوئی بھی ہو کیا انہیں دو الگ کیٹیگریز میں رکھنا معقول ہے ؟ بنیادی طور پر دونوں ہی لا خدا ہیں :)
 
یہ کونسے مولانا ہیں؟

نہ صرف اسلامی تبلیغ اس لڑی کا موضوع نہیں ہے بلکہ یہ دعوی خدا کے ماننے والوں میں عام ہے کہ سائنس اور منطق وغیرہ کے ذریعہ وہ خدا کے وجود کو ثابت کر سکتے ہیں مگر لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے تو ایسا بالکل نہیں ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
یار ایک تو کچھ پڑھے بغیر کچھ بھی بولے جاتے ہو آپ لوگ۔۔۔ بھئی تھوڑا تکلیف اٹھا لو ،،، تھوڑا پڑھ لو۔
(کتاب کو پڑھ لیں پلیز۔ویسے اردو میں بھی میسر ہے۔)
 
arifkarim

معطل
اگر ایتھیسٹ اور ایگناسٹک دونوں ہی خدا کو تسلیم نہیں کرتے تو پھر جواز کوئی بھی ہو کیا انہیں دو الگ کیٹیگریز میں رکھنا معقول ہے ؟ بنیادی طور پر دونوں ہی لا خدا ہیں :)
آسان الفاظ میں ایتھیسٹ کو یقین ہے کہ کوئی خدا موجود نہیں۔ جبکہ ایگناسٹک اس معاملہ میں تذبذب کا شکار ہے۔ اسکا جواب نہ ہاں میں نہ نا میں کیونکہ وہ خود اس سوال کا درست جواب نہیں جانتا:

This is also a simple concept, but it may be as widely misunderstood as atheism is. One major problem is that atheism and agnosticism both deal questions about the existence of gods, but whereas atheism involves what a person does or does not believe, agnosticism involves what a person does or does not know. Belief and knowledge are related but nevertheless separate issues.
http://atheism.about.com/od/aboutagnosticism/a/Atheist-vs-Agnostic-Difference.htm
یوں اگنوسٹک کو بلیور یا ڈس بلیور بھی نہیں کہا جا سکتا۔
 
دونوں میں فرق ہے۔ ایتھیئسٹ کو یقین ہے کہ خدا نہیں ہے جبکہ:
ایگناسٹک وہ ہے جسے یقین ہو کہ خدا کے وجود یا غیر وجود کے بارے میں کسی عقیدے کا ہمارے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
آسان الفاظ میں ایتھیسٹ کو یقین ہے کہ کوئی خدا موجود نہیں۔ جبکہ ایگناسٹک اس معاملہ میں تذبذب کا شکار ہے۔ اسکا جواب نہ ہاں میں نہ نا میں کیونکہ وہ خود اس سوال کا درست جواب نہیں جانتا:

This is also a simple concept, but it may be as widely misunderstood as atheism is. One major problem is that atheism and agnosticism both deal questions about the existence of gods, but whereas atheism involves what a person does or does not believe, agnosticism involves what a person does or does not know. Belief and knowledge are related but nevertheless separate issues.
http://atheism.about.com/od/aboutagnosticism/a/Atheist-vs-Agnostic-Difference.htm
یوں اگنوسٹک کو بلیور یا ڈس بلیور بھی نہیں کہا جا سکتا۔
کنفیوز کہنا زیادہ مناسب ہوگا پھر :)
 
زیک

مسافر
یار ایک تو کچھ پڑھے بغیر کچھ بھی بولے جاتے ہو آپ لوگ۔۔۔ بھئی تھوڑا تکلیف اٹھا لو ،،، تھوڑا پڑھ لو۔
(کتاب کو پڑھ لیں پلیز۔ویسے اردو میں بھی میسر ہے۔)
خدا کے وجود سے متعلق کافی پڑھا ہوا ہے اور سرسری نظر میں اس کتاب میں کوئی نئی بات نظر نہیں آئی۔
 
زیک

مسافر
آسان الفاظ میں ایتھیسٹ کو یقین ہے کہ کوئی خدا موجود نہیں۔ جبکہ ایگناسٹک اس معاملہ میں تذبذب کا شکار ہے۔ اسکا جواب نہ ہاں میں نہ نا میں کیونکہ وہ خود اس سوال کا درست جواب نہیں جانتا:

This is also a simple concept, but it may be as widely misunderstood as atheism is. One major problem is that atheism and agnosticism both deal questions about the existence of gods, but whereas atheism involves what a person does or does not believe, agnosticism involves what a person does or does not know. Belief and knowledge are related but nevertheless separate issues.
http://atheism.about.com/od/aboutagnosticism/a/Atheist-vs-Agnostic-Difference.htm
یوں اگنوسٹک کو بلیور یا ڈس بلیور بھی نہیں کہا جا سکتا۔
اسی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے لڑی شروع کی تھی۔ مگر آپ نے جو لکھا ہے اس میں بھی کچھ مسائل ہیں۔ پہلی پوسٹ میں ذرا پھر سے پڑھیں۔
 
مجھے اوپر لنک میں اگنوسٹک کی تعریف زیادہ بہتر لگی:
میرا خیال ہے کہ یہ تعریفیں درست نہیں۔ ایگناسٹک وہ ہے جسے یقین ہو کہ خدا کے وجود یا غیر وجود کے بارے میں کسی عقیدے کا ہمارے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔
آپنے یہاں اگنوسٹک کے یقین کی بات کی ہے جو کہ میرے خیال میں درست نہیں۔ اگنوسٹک یقین نہیں کرتا بس اپنی لاعلمی کا اقرار کرتا ہے۔
 
زیک

مسافر
مجھے اوپر لنک میں اگنوسٹک کی تعریف زیادہ بہتر لگی:

آپنے یہاں اگنوسٹک کے یقین کی بات کی ہے جو کہ میرے خیال میں درست نہیں۔ اگنوسٹک یقین نہیں کرتا بس اپنی لاعلمی کا اقرار کرتا ہے۔
آپ والی تعریف سے لوگوں کے ذہن میں آگناسٹسزم سے متعلق کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں جن سے کنفیوژن ہوتی ہے۔ اسی بات کا ذکر میں نے اس لڑی میں کیا ہے اور ان باتوں کے نتیجے میں اپنی تعریف پیش کی ہے۔
 
Top