ای بکس!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اب جبکہ علوی نستعلیق فونٹ جاری ہو چکا ہے تو اردو لائبریری پراجیکٹ میں تکمیل شدہ متون کی ای بکس بنانے کا راستہ بھی ہموار ہو چکا ہے۔ محب علوی اگر یہ پڑھ رہے ہوں تو ان سے درخواست ہے کہ وہ یہاں تشریف لے آئیں۔

ای بکس بنانے کے سلسلے میں میرے ذہن میں ایک سادہ سا آئیڈیا یہ ہے کہ پہلے کتاب کو مائیکروسوفٹ ورڈ میں مناسب طور پر فارمیٹ کیا جائے اور اس کے بعد ایڈوبی ایکروبیٹ کے ذریعے اس کی پی ڈی ایف فائل جنریٹ کر لی جائے۔ اس کام میں آسانی کے لیے ورڈ کے کچھ ٹیمپلیٹ ڈاکومنٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی دوست نے علوی نستعلیق کا استعمال کرکے کوئی پی ڈی ایف بنائی ہوں تو برائے مہربانی اس کا ربط یہاں شئیر کریں۔
والسلام
 
ابھی ایک پی ڈی ایف بنائی ہے ذرا چیک کریں
 
باذوق

محفلین
پی ڈی ایف نہ تو قابل تلاش رہ جاتا ہے اور نا ہی اس میں سے کوئی متن نقل کیا جا سکتا ہے۔
اس موضوع پر کافی مرتبہ یہاں گفتگو ہو چکی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ شائد راست پ۔ڈ۔ف رائٹر سے پ۔ڈ۔ف فائل بنائی جائے تب تلاش ممکن ہو سکتی ہے ؟؟؟ شائد ؟؟
دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔۔۔۔
کوئی اہل علم ذیل کے سوال کا جواب دے دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

میں‌ علوی نستعلیق کا سائز (قریب دس ایم۔بی) دیکھ کر پریشان تھا کہ اگر پ۔ڈ۔ف فائل میں یہ فونٹ ایمبیڈ ہوتا ہے تو پھر فائل کا سائز کہاں تک جائے گا ؟؟
لیکن آپ اوپر کے سیمپل سے دیکھ لیں کہ 47 کے۔بی کی ورڈ فائل 143 کے۔بی کی پ۔ڈ۔ف فائل کی شکل میں منتقل ہوئی ہے (علوی نستعلیق فونٹ کے ایمبیڈ ہونے کے باوجود)۔
اس کی کیا تھیوری ہے ؟؟ :rolleyes:
 
یہ سائز والی بات نے رات سے ہی مجھ کو بھی چکر دے رکھا ہے۔ ممکن ہے اڈوبی نے سائز آپٹیمائزیشن کے لئے کچھ کر رکھا ہو ورنہ چائنیز وغیرہ کا تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔ اور شائد اسی آپٹیمائزیشن کے چلتے یہ سرچیبل نہیں رہ جاتا۔
 
مجھے فونٹس کے ڈیولپمنٹ کا کوئی زیادہ علم نہیں ہے۔ لیکن کسی جگہ پڑھا تھا کہ ایک فونٹ میں بیسوں subset ہوتے ہیں۔ تو ممکن ہے جو جو سب-سیٹ تحریر میں استعمال ہوئے ہوں بس وہی پ۔ڈ۔ف میں ایمبیڈ ہوتے ہوں ؟؟
اور اس طرح فونٹ کے تمام سب-سیٹ کے بجائے صرف منتخب سب-سیٹ کے باعث فائل سائز کم ہو جاتا ہوگا؟

محسن حجازی صاحب ، ذرا یہاں توجہ فرما لیں تو یہ عقدہ شائد حل ہو سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ظہور سولنگی نے ایک مرتبہ پاک نوری نستعلیق کے ساتھ کچھ پی ڈی ایف کے نمونے پیش کیے تھے اور ان کا سائز دو یا ڈھائی میگابائٹ تھا۔ پی ڈی ایف ٹیکنالوجی میں اس چیز کی گنجائش ہے کہ فونٹ ایمبیڈ کیے بغیر بھی اسی فونٹ میں متن رینڈر کیا جا سکے۔
 
دوست

محفلین
فونٹ م س ورڈ کی فائل میں بھی جڑا جاسکتا ہے، اس میں ایک آپشن ہوتا ہے کہ وہی کریکٹر استعمال کیے جائیں جو فائل میں ہیں یا سارا فونٹ ہی جڑ دیا جائے۔
 
ساجداقبال

محفلین
اگر سرچ ایبل نہ ہو پی ڈی ایف تو ورڈ کی ریڈ آنلی فائل بنائی جا سکتی ہے، ورڈ میں تلاش آسانی سے ممکن ہے۔ صارف کو دونوں فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار دیا جاسکتا ہے۔
 
ظہور سولنگی نے ایک مرتبہ پاک نوری نستعلیق کے ساتھ کچھ پی ڈی ایف کے نمونے پیش کیے تھے اور ان کا سائز دو یا ڈھائی میگابائٹ تھا۔ پی ڈی ایف ٹیکنالوجی میں اس چیز کی گنجائش ہے کہ فونٹ ایمبیڈ کیے بغیر بھی اسی فونٹ میں متن رینڈر کیا جا سکے۔

ایک فائل جس کی میں نے پاک نوری نستعلیق میں پی ڈی ایف بنائی تھی اس کی سائز 1۔83 میگابائٹ تھی جبکہ وہ ہی فائل علوی نستعلیق میں 1۔98 میگا بائٹ کی ہے اور فائل میں68 صفحات ہیں۔ نتیجہ دونوں کا برابر آرہا ہے تقریبا۔
میرے خیال میں صرف وہ ہی لگیچر ایمبیڈ ہوتے ہیں جو اس فائل میں استعمال ہورہے ہوتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین

ایک اعشاریہ آٹھ تین اور ایک اعشاریہ نو آٹھ ایم بی؟
 
مکی

معطل
علوی نستعلیق زِپ ہو تو اس کا حجم چھ اور اگر ان زِپ کردیا جائے تو کوئی نو میگابائٹ کا ہے.. اگر پی ڈی ایف میں اسے امبیڈ کرنے سے پی ڈی ایف فائل کا حجم بڑھنے کا امکان ہو تو ای بک بنانے کے دیگر طریقے بھی ہیں.. پہلا طریقہ یہ ہے کہ متن کو ایچ ٹی ایم ایل صفحات میں فراہم کیا جائے.. تمام صفحات ایک فولڈر میں ہوں اور index.html میں کتاب کی فہرست ہو جسے چلانے پر باقی صفحات دیکھے جاسکیں اس طرح حجم بہت کم رہ جائے گا.. ہمیں صرف صارف کو یہ بتانا ہوگا کہ کتاب کو درست طور پر دیکھنے کے لیے وہ فونٹ الگ سے اتار کر نصب کرے.. یہ ہدایات بھی ای بک کے ایک صفحہ میں دی جاسکتی ہیں.. دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان ایچ ٹی ایم ایل صفحات کو ای بک ورکشاپ کے ذریعے کمپائل کردیا جائے.. اس اطلاقیے میں فونٹ کا حجم بدلنے اور تلاش کے بہترین فیچر ہیں تاہم ای بک ورکشاپ سے بنی ای بک صرف ونڈوز پر ہی چلے گی.. یاد رہے کہ ای بک ورکشاب ایک چینی ملکیتی سوفٹ ویر ہے لیکن اب اس کا کوئی ولی وارث نہیں رہا اور ان کی ویب سائٹ کئی سالوں سے بند ہے..
 
السلام علیکم،
اب جبکہ علوی نستعلیق فونٹ جاری ہو چکا ہے تو اردو لائبریری پراجیکٹ میں تکمیل شدہ متون کی ای بکس بنانے کا راستہ بھی ہموار ہو چکا ہے۔ محب علوی اگر یہ پڑھ رہے ہوں تو ان سے درخواست ہے کہ وہ یہاں تشریف لے آئیں۔

ای بکس بنانے کے سلسلے میں میرے ذہن میں ایک سادہ سا آئیڈیا یہ ہے کہ پہلے کتاب کو مائیکروسوفٹ ورڈ میں مناسب طور پر فارمیٹ کیا جائے اور اس کے بعد ایڈوبی ایکروبیٹ کے ذریعے اس کی پی ڈی ایف فائل جنریٹ کر لی جائے۔ اس کام میں آسانی کے لیے ورڈ کے کچھ ٹیمپلیٹ ڈاکومنٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی دوست نے علوی نستعلیق کا استعمال کرکے کوئی پی ڈی ایف بنائی ہوں تو برائے مہربانی اس کا ربط یہاں شئیر کریں۔
والسلام

جی نبیل میں آ گیا ہوں یہاں پر :)
 
اچھا آ گئے ہو، چلو مرغا بن جاؤ۔ :twisted:
ای بکس تمہارا پسندیدہ موضوع ہے، تم اگر وقت نکالو تو اب اس سلسلے میں اچھی پیشرفت ہو سکتی ہے۔

ہاہاہاہا

آتے ہی اتنی کڑی سزا اور وہ بھی سردیوں میں، جھیلی نہ جائے گی۔ ;)

ای بکس واقعی میرا پسندیدہ موضوع ہے اور اس سلسلے میں جو پیشرفت ہو میں اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا۔
 
Top