سیدہ شگفتہ
لائبریرین
لیں جی ، یہ محنت پہلے کر لینا تھی ناں
بہت شکریہ اعجاز انکل ، میرے ذہن میں بہت سے نکات اور سوالات ہیں ای بک فارمیٹ کے حوالے سے ۔ دراصل صورت کچھ یوں رہی ہے کہ جو اراکین وقت نکال سکتے ہیں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ضروری تیکنیکی مہارت نہیں رکھتے تاہم اگر ان کی رہنمائی کر دی جائے ماہرین کی طرف سے تو اس بابت مفید نتائج پہلے بھی حاصل کیے جا سکتے تھے ، دوسری جانب جو اراکین و ماہرین ضروری مہارت رکھتے ہیں ان کی مسلسل عملی دلچسپی کم سامنے آتی ہے جبکہ اس سمت میں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر اس حوالے سے کہ جو اراکین سیکھ سکتے ہوں ان کی ضروری رہنمائی کی جائے تاکہ وہ سیکھ سکیں اور مختلف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے تجربات کر سکیں اور اس سمت میں آگے بڑھا جائے ۔
رہنمائی تو تب کی جائے جب کسی فارمیٹ پر اتفاق ہوا ہو.. دنیا نے اپنی لائبریریاں بھر لیں اور یہاں ابھی تک فارمیٹ پر بحث ہو رہی ہے..؟!
قوی امید ہے کہ یہ بحث چند سال اور چلے گی..
ہمارا کچھ نہیں ہوسکتا..!!
فٹ نوٹ کے حوالے سے پی ڈی ایف فارمیٹ ٹھیک ہے لیکن اس میں متن کاپی کرنے کا مسئلہ ہے چنانچہ ایچ ٹی ایم ایل بہتر رہے گا، ورڈ میں بنائے گئے فٹ نوٹ ایچ ٹی ایم ایل میں اسی طرح برقرار رہتے ہیں، اس کے بعد آپ چاہیں تو ایچ ٹی ایم ایل صفحات کو ایک ہی exe فائل میں تبدیل کر لیں..
خاکسار فوٹ نوٹس اور آٹو انڈیکس پر ٹیوٹوریل جلد پیش کرنے والا ہے۔
عارف، یہ آٹو انڈیکسنگ نہیں، محض ٹیبل آف کنٹینٹ ہے۔ اس کے لئے کسی خاص سکل کی ضرورت تو نہیں جو بھاری بھر کم ٹیو ٹوریل کی ضرورت پڑے۔ بہر حال اس سے نتیجہ یہی نکلا کہ ورڈ ڈاکیومینٹ ہی بہترین فارمیٹ ہے۔ پ ڈ ف بھی اس سے بنایا جا سکتا ہے لیکن اگر کوئی اڈیٹیبل فارمیٹ چاہے تو اس کو ورڈ ڈاکیومینٹ مہیا کرایا جائے۔
مکی کی بنائی ای بک سر سید کی کہانی انہوں نے ای میل سے بھیج دی۔ یہ بھی نا مکمل ہے۔ اور اس کا فارمیٹ پسند نہیں آیا، اگر چہ خوب صورت ہے۔ ہر صفحہ ایک الگ فریم میں ہے چنانچہ کاپی کترنے کے لئے مجھے تین گھنٹے لگے تب جا کر ایک فائل بن سکی، اور پتہ چلا کہ اس میں بھی باب دہم غائب ہے۔۔ کس نے ٹائپ کیا تھا اسے؟؟
اب ایک ہی ربط رہ گیا تھا تو وہ بھی دے دوں
آب گم ٹائپ متن از ظفری
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
محفل اردو لائیبریری
یہ اک کوشش کی ہے ا " بروالہ سیدان " کی ی بک بنانے کی ۔
نا تجربہ کار ہوں ۔ اور ماہرین کی توجہ کا طلبگار ۔
براہ مہربانی اسے دیکھ کر میری رہنمائی کی جائے ۔
بروالہ سیدان
http://www.4shared.com/file/113874533/5b22a7e8/0001.html
نایاب
السلام علیکم
نایاب بھائی بہت مختصر وقت میں بہت زیادہ تلاش و محنت سے کام کیا ہے اس کے لیے آپ کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے تیکنیکی تنقیدی نظر دوسرے اراکین پیش کر سکتے ہیں تاہم میرے پاس بہت آسانی سے فائل کھلی اوپر نیچے اسکرول کرنے میں بہت آسانی محسوس ہوئی ہے ورنہ اتنے زیادہ صفحات ہوں تو اسکرول کرنا ایسا لگتا ہے جیسے مشقت کرنا پڑے ، اس فائل کا سائز بھی کم ہے پہلے جو ای بک آپ نے اس سے پہلے بنائی ۔ فی الحال یہی چیزیں نوٹ کی تھیں ۔ ایک سوال بھی کہ کیا اس میں ممکن ہے کہ اسکین صفحات کو عمودی کی بجائے افقی صورت میں بھی شامل کیا جاسکے جہاں اس کی ضرورت ہو ؟
اس کے دیگر میرٹس اور ڈیمیرٹس کیا ہیں اس کے لیے اراکین توجہ پلیز ، کیا کسی نے یہ فائل دیکھی اب تک ۔
السلام علیکممیں نے نایاب کی فائل دیکھی ہے.. ای بک ورکشاپ میں بنائی گئی ہے، اس میں صرف ایک ہی صفحہ میں ساری کتاب ڈال دی گئی ہے، اگر ایسا ہی کرنا تھا تو ایچ ٹی ایم ایل صفحہ ہی دے دیتے کمپائل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟! بہتر ہوتا اگر وہ ہر باب کو الگ رکھتے اور پہلے صفحہ پر فہرست ہوتی.. بابت میں کچھ نہیں لکھا گیا، بٹن کے عنوان ظاہر ہونے دیتے تو نو آموزوں کو کافی آسانی ہوتی..
میں نے نایاب کی فائل دیکھی ہے.. ای بک ورکشاپ میں بنائی گئی ہے، اس میں صرف ایک ہی صفحہ میں ساری کتاب ڈال دی گئی ہے، اگر ایسا ہی کرنا تھا تو ایچ ٹی ایم ایل صفحہ ہی دے دیتے کمپائل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟! بہتر ہوتا اگر وہ ہر باب کو الگ رکھتے اور پہلے صفحہ پر فہرست ہوتی.. بابت میں کچھ نہیں لکھا گیا، بٹن کے عنوان ظاہر ہونے دیتے تو نو آموزوں کو کافی آسانی ہوتی..
رہنمائی تو تب کی جائے جب کسی فارمیٹ پر اتفاق ہوا ہو..
فٹ نوٹ کے حوالے سے پی ڈی ایف فارمیٹ ٹھیک ہے لیکن اس میں متن کاپی کرنے کا مسئلہ ہے چنانچہ ایچ ٹی ایم ایل بہتر رہے گا، ورڈ میں بنائے گئے فٹ نوٹ ایچ ٹی ایم ایل میں اسی طرح برقرار رہتے ہیں، اس کے بعد آپ چاہیں تو ایچ ٹی ایم ایل صفحات کو ایک ہی exe فائل میں تبدیل کر لیں..
السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
اللہ تعالی بہت سی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
آپ کی تعریف سے محنت کا صلہ تو وصول ہو ہی گیا ۔
افقی اور عمودی سے کیا مراد ہے آپکی ۔
اس میں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ امیجز امپورٹ کیئے جا سکتے ہیں
ورڈ کی فائلز اور ایچ ٹی ایم ایل کے ساتھ ساتھ ویپ پیجز بھی امپورٹ کیے جا سکتے ہیں ۔
اس ای بک میں مواد کو کاپی کرنے کی اجازت دینا نہ دینا بنانے والے کی مرضی پر ہے ۔
ابھی تجربہ جاری ہے کہ کتاب کی طرح صفحات کی فارمیٹنگ ہو سکے ۔
آپ کا بہت شکریہ آپ نے اس کتاب کو ڈاون لوڈ کر کے
اپنی قیمتی رائے سے نوازا
نایاب
یہ اچھا کیا اور اب کم از کم آ ب گم کے ربط ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔ آہستہ آہستہ اس پر کام کروں گا کیونکہ آجکل دفتری اور گھر کی مصروفیات بھی کافی ہیں مگر اب یہ کتاب ورڈ میں میری طرف سے اگلے ماہ میں ضرور ملے گی انشاءللہ۔
مکی کی بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ فارمیٹ کا انتظار کرنے کی بجائے اب بنیادی طور پر ورڈ میں تو کتاب کو اکٹھا کر لینا چاہیے بعد میں جتنے مرضی فارمیٹ بنتے رہیں۔
عارف، یہ آٹو انڈیکسنگ نہیں، محض ٹیبل آف کنٹینٹ ہے۔ اس کے لئے کسی خاص سکل کی ضرورت تو نہیں جو بھاری بھر کم ٹیو ٹوریل کی ضرورت پڑے۔ بہر حال اس سے نتیجہ یہی نکلا کہ ورڈ ڈاکیومینٹ ہی بہترین فارمیٹ ہے۔ پ ڈ ف بھی اس سے بنایا جا سکتا ہے لیکن اگر کوئی اڈیٹیبل فارمیٹ چاہے تو اس کو ورڈ ڈاکیومینٹ مہیا کرایا جائے۔
مکی کی بنائی ای بک سر سید کی کہانی انہوں نے ای میل سے بھیج دی۔ یہ بھی نا مکمل ہے۔ اور اس کا فارمیٹ پسند نہیں آیا، اگر چہ خوب صورت ہے۔ ہر صفحہ ایک الگ فریم میں ہے چنانچہ کاپی کترنے کے لئے مجھے تین گھنٹے لگے تب جا کر ایک فائل بن سکی، اور پتہ چلا کہ اس میں بھی باب دہم غائب ہے۔۔ کس نے ٹائپ کیا تھا اسے؟؟
فارمیٹ کے سلسلے میں میر۱ سوال یہ ہے کہ ہم صارف کو کیا دینا چاہتے ہیں۔مکی بھائی ،
آغاز سے اب تک جو آراء سامنے آئی ہیں ان کے لحاظ سے لائبریری میں مختلف انداز کے متون کی ضروریات کو احاطہ کرنے کے لیے ایک سے زائد فارمیٹ چاہییں ۔ اب وہ کون سے ہوں اس کا فیصلہ ماہرین ہی کو کرنا ہے ۔ اور یہ ذمہ داری بھی ماہرین کو از خود انجام دینا چاہیے کہ اس میدان میں ایسے اراکین کی رہنمائی کریں جو سیکھنے کی صورت میں اس سمت میں مفید نتائج لا سکتے ہیں ۔
مسئلہ محض بحث کا نہیں مسائل کئی ایک ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہاں محض گنتی کے چند اراکین ہی شاید ملیں گے جن کے پاس بیک وقت اس ذیل میں :
ضروری علم / اسکل ہو
تیز رفتار انٹرنیٹ دستیاب ہو
مناسب وقت فراہم ہو
اس سمت میں کام کرنے میں دلچسپی ہو
فارمیٹ کے انتخاب کے لیے ذاتی پسند سے ہٹ کر لائبریری کی ضرورت کے مطابق ہو
کم وسائل کے ساتھ مسلسل کام / کوشش کرنے میں یقین وغیرہ
بہر حال ہر ایک مختصر کوشش یا اٹھایا گیا قدم اچھا ہے آپ سے بھی اس سلسلے میں یہی درخواست ہے ۔
ویسے ایک بات یہاں بتا دوں کہ اگر ہم مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں کام کریں تو باقی دونوں فارمیٹ ہمارے ہاتھ میں ہونگے اور کسی وقت بھی بنائے جا سکتے ہیں۔فارمیٹ بننے کی بات کیوں جو موجود ہیں انھی میں سے منتخب کرنا تھا ۔
ایک ماہ صرف ایک ای بک
کہیں آپ کا مطلب یہ تو نہیں کہ اب اس دھاگہ پر آپ کی واپسی بھی ایک ماہ بعد ہی ہو گی ۔ تمام اراکین کی ذاتی مصروفیات یقیناً اہم ہیں اس کا ایک بہتر حل یہی ہے کہ دیگر متعدد اراکین کے لیے مناسب رہنمائی فراہم کردی جائے تاکہ وہ کم وقت میں ممکنہ زیادہ مفید نتائج حاصل کیے جاسکیں ۔ اور تمام اراکین کی ذاتی مصروفیات بھی متاثر نہ ہونے پائیں ۔
آپ جس فارمیٹ میں ای بک بنانا ہے دیگر اراکین کے لیے اس کی گائیڈ لائنز بھی پیش کریں گے کیا ؟