ای بکس!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فارمیٹ کے سلسلے میں میر۱ سوال یہ ہے کہ ہم صارف کو کیا دینا چاہتے ہیں۔

اگرہم یہ چاہتے ہیں کہ جوکچھ جس طرح ہم نے بنایا ہے وہ صارف کے پاس اسی طرح چلا جائے تو پی ڈی ایف فارمیٹ ٹھیک ہے۔

اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ صارف اسے اپنی مرضی کے مطابق بنا کر دیکھ سکے یا استعمال کر سکے تو ورڈ "doc" فارمیٹ ٹھیک ہے۔

اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ صارف اپنی کم علمی یا کم وسائل کے باوجود اسے استعمال کر سکے تو htmlفارمیٹ ٹھیک ہے۔

ہمار امقصد کیا ہے؟


صابر بھائی ، یہ دو نکات مد نظر

 

فارمیٹ بننے کی بات کیوں :confused: جو موجود ہیں انھی میں سے منتخب کرنا تھا ۔

ایک ماہ صرف ایک ای بک :raisedeyebrow:
کہیں آپ کا مطلب یہ تو نہیں کہ اب اس دھاگہ پر آپ کی واپسی بھی ایک ماہ بعد ہی ہو گی ۔ تمام اراکین کی ذاتی مصروفیات یقیناً اہم ہیں اس کا ایک بہتر حل یہی ہے کہ دیگر متعدد اراکین کے لیے مناسب رہنمائی فراہم کردی جائے تاکہ وہ کم وقت میں ممکنہ زیادہ مفید نتائج حاصل کیے جاسکیں ۔ اور تمام اراکین کی ذاتی مصروفیات بھی متاثر نہ ہونے پائیں ۔
آپ جس فارمیٹ میں ای بک بنانا ہے دیگر اراکین کے لیے اس کی گائیڈ لائنز بھی پیش کریں گے کیا ؟

جو موجود ہیں انہی میں سے ورڈ کو منتخب کیا ہے اور فی الوقت جو کر سکتا ہوں اس کی حامی بھر رہا ہوں کیونکہ ایک ماہ میں ایک بھی بن جائے تو کافی ہے کہ اب تک بہت ہی کم ای بکس بنی ہیں۔
ای بک بن جائے تو میں گائیڈ لائن بھی دے دوں گا ویسے ورڈ میں تو کچھ بھی نہیں کرنا پڑتا صرف کاپی پیسٹ کرنا ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محب، اب تک ای بکس نہیں بنی ہیں؟؟
کیا میری سائٹ اب تک نہیں دیکھی، آج کل دوبارہ تدوین کرنے کے لئے سائٹ سے بہت سی کتابیں اتار لی ہیں، اس وقت ’ایک بھاشا ۔۔ جو مسترد کر دی گئی‘ کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں جو تین بار ہو چکی ہے، چوتھی بار ورڈ کی اپنی پروف ریڈنگ/املا پڑتال سے کر رہا ہوں۔ اس کو دیکھو ذرا شاید تم نے نہیں دیکھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل آپ کی سائٹ کے ربط پر کلک کرنے سے جو صفحہ کھلتا ہے اس یو آر ایل پر بہت عجیب اور نامناسب کونٹینٹ سامنے آتا ہے ! ایک آپ کی سائٹ اور چند بلاگز پر بھی یہی صورت پیش آتی ہے ۔

 

arifkarim

معطل
اعجاز انکل آپ کی سائٹ کے ربط پر کلک کرنے سے جو صفحہ کھلتا ہے اس یو آر ایل پر بہت عجیب اور نامناسب کونٹینٹ سامنے آتا ہے ! ایک آپ کی سائٹ اور چند بلاگز پر بھی یہی صورت پیش آتی ہے ۔


میرے پاس تو بالکل ٹھیک ہے۔ شاید آپکی براؤزر میں‌مسئلہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ای سنپ تو بہت سینسبل سائٹ اور فائل ہوسٹنگ ہے۔ اس میں تو کوئی اشتہار بھی نہیں آتے۔ تعجب ہے، عارف کی بات ہی درست ہے شاید
 

شکاری

محفلین
شگفتہ ایک حمایت اعجاز صاحب کی مل گئی کہ ورڈ‌ ڈاکومینٹ‌ ہر کتاب کی ضروری ہونی چاہیے۔

اچھا اس سے پہلے کہ پھر کوئی اور کام آ پڑے ، کیا آپ مجھے آب گم کے ان لنکس کا پتہ دے سکتی ہیں جن پر پوری کتاب لکھی گئی ہے تاکہ کم از کم میں انہیں ورڈ‌ فائل میں کاپی کرنا تو شروع کروں اور اس کے بعد اس مزید ای بکس بنائی جا سکیں۔

میرا مخلصانہ مشورہ اب بھی یہی ہے کہ سب سے پہلے کتابوں کا مواد ورڈ فائلز میں جمع کر لیا جائے اس سے بہترین آغاز ہو جائے گا اور ایک ای بک فارمیٹ بھی مکمل ہو جائے گا

مجھے اس بارے میں زیادہ تجربہ تو نہیں لیکن محب کی اس بات سے سوفیصد اتفاق ہے کہ ہر کتاب کی ورڈ فائل ضرور ہونی چاہیے۔ اور میری ادنیٰ معلومات کے مطابق پی ڈی ایف بنانے کے لیے اس کی سیٹنگ ورڈ میں ہی کی جاتی ہے، اس طرح ورڈ فائل محفوظ‌ رکھنے کے لیے کوئی فالتو محنت بھی نہیں‌کرنی پڑے گی۔
 
محب، اب تک ای بکس نہیں بنی ہیں؟؟
کیا میری سائٹ اب تک نہیں دیکھی، آج کل دوبارہ تدوین کرنے کے لئے سائٹ سے بہت سی کتابیں اتار لی ہیں، اس وقت ’ایک بھاشا ۔۔ جو مسترد کر دی گئی‘ کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں جو تین بار ہو چکی ہے، چوتھی بار ورڈ کی اپنی پروف ریڈنگ/املا پڑتال سے کر رہا ہوں۔ اس کو دیکھو ذرا شاید تم نے نہیں دیکھا۔

آپ تو اعجاز صاحب ایک استثنا ہیں :happy:

ویسے میں اپنی لا علمی کا اعتراف کر لوں کہ میں نے واقعی نہیں دیکھی تھی اور اب بغور دیکھ رہا ہوں مگر میری بات وہیں ہے کہ آپ تو شروع سے ہی یہ کام کر رہے ہیں اپنے طور پر باقی ایک ٹیم یا مستقل بنیادوں پر یہ کام نہیں ہوا ہے۔

میں مزید پڑھ کر اس پر رائے دیتا ہوں کیونکہ یہ کافی کام کی چیز لگ رہی ہے اور تمام ممبران کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔
میں اب تک آپ کا اردو دوست بھی استعمال کرتا ہوں :happy: لگتا ہے اب اس لسٹ میں اضافہ ہونے لگا ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا جناب ، اب تک کی صورت کچھ یوں ہے کہ پیشتر اراکین کی جانب سے آراء سامنے آئی ہیں جبکہ لائبریری سیٹ اپ (ای بک) کے ذیل میں اس وقت عملی طور پر فعال ہونے کے سلسلے میں اب تک جو نام سامنے آئے ہیں وہ ہیں :

نایاب
محب علوی
عارف کریم ( ٹیوٹوریل)

لائبریری سیٹ اپ کی جب بات ہو تو اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اس سیٹ اپ کو ایسے خطوط پر آج استوار کر دیا جائے کہ آئندہ جب ہم میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو تب بھی لائبریری ایک ادارہ کی حیثیت میں موجود رہے ۔
 

محمدصابر

محفلین
وائرس یا ایڈ وئیر کو ختم کرنے والا کوئی اچھا سافٹ وئیر انسٹال کر لیں۔ یا شاید کوئی ڈائلر انسٹال ہو گیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت شکریہ صابر بھائی ، کیسپراسکائی میرے پاس پہلے سے انسٹال ہے اور کسی بھی سائٹ پر مشکل نہیں ہوئی ، جن بلاگز پر یہ مسئلہ ہوا وہ کسی اشتہاری سائٹ پر بنائے گئے ہوں گے :idontknow:
 
Top