وعلیکم سلام،
جی خیریت سے ہوں اور بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ایک ہمہ وقت مصروفیت ہے اور ساتھ میں اردو کے استعمال پر امریکی پابندیاں لگی ہوئی تھی جو کہ اب کچھ کچھ نرم ہونا شروع ہر رہی ہیں ۔ امید ہے پاکستان کی امداد کے ساتھ ساتھ یہ بھی مزید نرم ہو جائیں گی۔
شکریہ پزیرائی کا۔ اصل میں یہ موضوع میرا پسندیدہ ہے اور جذباتی لگاؤ بھی اس سے ، اس لیے جب جب اس پر بات ہوتی ہے میں لکھوں نہ بھی تو پڑھتا ضرور ہوں۔
ای بک کا فارمیٹ تو شاید ایک ایسی چیز ہے جو بدلتی بھی رہے گی اور بہتر بھی ہوگی مگر کتابوں کے نسخوں کو ایک جگہ جمع کرنا بہت ضروری ہے تاکہ شائقین اردو اس محنت سے لطف اندوز ہو سکیں جو تمام اراکین لائبریری نے اردو کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کی ہے۔ یہ ایک دقت طلب اور صبر آزما کام ہے جسے ایک سرے سے شروع کر دینا چاہیے تاکہ آہستہ آہستہ یہ کام ہو رہے۔ باقی جب مواد ایک جگہ جمع ہوگا تو کوئی بھی کام جاننے والا ایک دو دن کی محنت سے ای بک بنا سکتا ہے۔
ضرور ، فارمیٹ پر بات کریں میں انشاءللہ کوشش کروں گا کہ جلد جواب دوں تھوڑی دیر سویر ہو جائے تو امید ہے کہ وہ چلتی رہتی ہے