اے خان بھائی کا انٹرویو

ایک واقعہ سنا تھا کہ فی میل میڈیکل سٹوڈنٹس نے ایک دوست کو dare دیا کہ مردہ خانہ میں جا کر سب مردوں کے پاس ایک ایک چاکلیٹ رکھ کر آنی ہے۔ اس نے ڈئیر قبول کیا اور لگی چاکلیٹس رکھنے۔ ایک مردے کے پاس چاکلیٹ رکھ کر وہ مڑی تو پیچھے سے مردے نے اسے کھینچ لیا، اس کی وہیں جان نکل گئی! بعد میں علم ہوا کہ اس کا دوپٹہ اڑ گیا تھا (بس)!
 
اگر ایسا ہوتا تو خان میاں نہیں یہی کہا ہونا "یا رب کوئی عفیفا ہی ہو"-

ایک واقعہ سنا تھا کہ فی میل میڈیکل سٹوڈنٹس نے ایک دوست کو dare دیا کہ مردہ خانہ میں جا کر سب مردوں کے پاس ایک ایک چاکلیٹ رکھ کر آنی ہے۔ اس نے ڈئیر قبول کیا اور لگی چاکلیٹس رکھنے۔ ایک مردے کے پاس چاکلیٹ رکھ کر وہ مڑی تو پیچھے سے مردے نے اسے کھینچ لیا، اس کی وہیں جان نکل گئی! بعد میں علم ہوا کہ اس کا دوپٹہ اڑ گیا تھا (بس)!
 
محمد وارث

لائبریرین
سوال: خان صاحب فرض کریں آپ کی شادی کےبعد کا پہلا دوسرا ہفتہ چل رہا ہے کہ آپ کو اپنی جماعت کے امیر صاحب کا حکم ملتا ہے کہ عبداللہ خان چلو دس دن کے لیے تبلیغ پر، ادھر آپ کی بیگم کہتی ہیں کہ اے خان سُنیں، نہیں جانا۔ تو کیاکریں گے، جائیں گے یا نہیں۔ اور ہر دوصورتوں میں فیصلے کی وجہ کیا ہوگی! :)
 
اے خان

محفلین

بہت اچھا سوال کیا آپ نے پہلی بات امیر صاحب حکم نہیں کرتے ان کا کام صرف اطلاع دینا ہوتا ہے،نہ ہی اس کام میں زور زبردستی کی گنجائش ہے. اسے معلوم ہوگا کہ عبداللہ نے شادی کی ہے، تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسا مطالبہ کرے گا. اگر پھر بھی وہ ایسا مطالبہ کرتے ہیں تو میرا انکار ہوگا،اورااپنا عذر پیش کروں گا. آخر بیوی کا بھی شوہر پر حق ہوتا ہے.ایک مہینے تک تو دور بھی نہیں جاؤں گا.
 
لاریب مرزا

محفلین
سوال: خان صاحب فرض کریں آپ کی شادی کےبعد کا پہلا دوسرا ہفتہ چل رہا ہے کہ آپ کو اپنی جماعت کے امیر صاحب کا حکم ملتا ہے کہ عبداللہ خان چلو دس دن کے لیے تبلیغ پر، ادھر آپ کی بیگم کہتی ہیں کہ اے خان سُنیں، نہیں جانا۔ تو کیاکریں گے، جائیں گے یا نہیں۔ اور ہر دوصورتوں میں فیصلے کی وجہ کیا ہوگی! :)
وارث بھائی کا سوال پڑھتے ہوئے ہم سوچ رہے تھے کہ عبداللہ بھائی کہیں گے یہ کیسا سوال ہوا بھلا؟؟ :unsure:

لیکن مد مقابل بھی ہمارے اے خان ہیں۔ :sneaky:

بہت اچھا سوال کیا آپ نے
 
لاریب مرزا

محفلین
اگر پھر بھی وہ ایسا مطالبہ کرتے ہیں تو میرا انکار ہوگا،اورااپنا عذر پیش کروں گا. آخر بیوی کا بھی شوہر پر حق ہوتا ہے.ایک مہینے تک تو دور بھی نہیں جاؤں گا.
چلیں مان لیا کہ آپ پسند کی شادی میں تو مندرجہ بالا فیصلہ عمل میں لائیں گے۔ اگر امی کی پسند سے شادی ہو گئی تو پھر آپ کا کیا فیصلہ ہونے کا امکان ہے؟؟ :-P
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کا سوال پڑھتے ہوئے ہم سوچ رہے تھے کہ عبداللہ بھائی کہیں گے یہ کیسا سوال ہوا بھلا؟؟ :unsure:
سوال اچھا تھا یہ نہ تھا لیکن عملی زندگی میں ایسی صورتحال کئی بار پیش آتی ہے، جب کوئی فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، چونکہ فی الحال خان صاحب کی سوئی شادی پر اٹکی ہوئی ہے سو اس لیے فرضی صورتحال میں میں نے شادی ہی ڈالی۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تساہل پسند ، نرم دل، سادہ مزاج
کوچے میں خوش آمدید

میرا ستارہ اسد ہے لیکن میں ستاروں پر یقین نہیں رکھتا.
تو پھر پتا کیوں ہے کہ ستارہ اسد ہے؟

پسندیدہ ادیب شفیق الرحمان
کون سا افسانہ یا کتاب پسندیدہ ہے؟

دیکھنے کو بھی پسند نہیں کوئی کھیل؟

ایک خواہش پسند کی شادی لیکن اگر پوری نہ ہوئی تو کوئی بات نہیں. صرف خواہش ہے
قناعت کا ایسا عالم۔ ایسا کرو جہاں شادی ہو اسی کو پسند کی سمجھ لینا۔ خواہش پوری ہوجائے گی۔

ہر وہ خوشبو جو دھیمی ہو
یہ خوشبو کا بتایا جا رہا ہے یا مزاج کا؟

شاید کسی کو موسیقی روح کی عذا لگے. مجھے ایسا نہیں لگتا. میں اکثر وقت گزاری کے لیے موسیقی سنتا ہوں.
تو پھر سنتے کیوں ہو؟ فاقہ کشی کو؟
 
Top