اے خان بھائی کا انٹرویو

لاریب مرزا

محفلین
اگلا سوال: کچھ عرصہ قبل آپ محفل سے غائب ہو گئے تھے اور واپسی پر آپ کے مراسلوں سے یوں لگا تھا جیسے آپ پر کوئی محبت کا سانحہ ٹوٹا تھا؟ اس بات میں کتنی صداقت ہے؟

عبداللہ بھائی!! یہ بات کہہ کر پچھتا تو نہیں رہے؟؟ :)
ویسے مجھے ابھی تک نہیں معلوم کہ کسی انسان کے اپنے راز بھی ہوتے ہیں بچپن سے لیکر ابھی تک مجھے اپنی کوئی بات یاد نہیں جو راز کے قابل ہو
 
اے خان

محفلین
مزید کچھ سوالات

1- چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ آپ کا رویہ کیسا ہے؟؟
2- امی اور ابو میں سے کس کے زیادہ قریب ہیں؟؟
3- پسند کی شادی کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے ہیں یا بس آہیں ہی بھر رہے ہیں؟؟ :sneaky:
4- فضول خرچ ہیں یا کنجوس؟؟
5- کس چیز پہ پیسے زیادہ خرچ کرتے ہیں؟؟
6- کیا آپ پابندی سے پانچ وقت نماز کی ادائیگی کرتے ہیں؟؟
7- تبلیغی جماعت میں تین روز میں آپ کی کیا کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟؟

مزید کچھ سوالات

1- چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ آپ کا رویہ کیسا ہے؟؟
انتہائی دوسانہ اسی وجہ سے میری ہر بات مانتے ہیں..
2- امی اور ابو میں سے کس کے زیادہ قریب ہیں؟؟

امی ابو دونوں کے قریب ہوں. دونوں کا رویہ دوستانہ ہے. خاص کر امی سے
3- پسند کی شادی کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے ہیں یا بس آہیں ہی بھر رہے ہیں؟؟ :sneaky:
صرف آہیں بھرتا ہوں، ایک بار امی سے ذکر کیا تھا لیکن کوئی رسپانس کے ملا
4- فضول خرچ ہیں یا کنجوس؟؟
جب پیسے ہوتے ہیں تو فضول خرچ اور جب نہیں ہوتے تو کنجوس
5- کس چیز پہ پیسے زیادہ خرچ کرتے ہیں؟؟
کھانے پینے پر
6- کیا آپ پابندی سے پانچ وقت نماز کی ادائیگی کرتے ہیں؟؟
کبھی کبھار کوتاہی ہوجاتی ہے. صبح کی نماز اکثر قضاء ہوجاتی ہے.
7- تبلیغی جماعت میں تین روز میں آپ کی کیا کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟؟
صبح نو سے بارہ بجے تک احادیث مبارکہ ، تجوید اور قرآن شریف کے آخر دس سورتوں کو حفط کرنا
دوپہر کی نماز کے بعد نمازیوں کو احادیث مبارکہ کی تعلیم دینا،
دو بجے سے چار بجے تک نیند
پھر مشورہ سب کو اپنی اپنی زمہ داریاں سونپی جاتی ہیں. کہ آپ نے کھانا پکانا ہے. آپ نے بیان کرنا ہے آپ نے گشت کرنا ہے لوگوں کو مسجد کی طرف لانا ہے. عشاء کی نم کے بعد مذاکرے ہوتے ہیں. جن میں نماز کے فرائض، سنتوں کھانے کے اداب، سونے کے آداب ، مسجد کے آداب وغیرہ سب کا ذکر ہوتا ہے
 
اے خان

محفلین
اگلا سوال: کچھ عرصہ قبل آپ محفل سے غائب ہو گئے تھے اور واپسی پر آپ کے مراسلوں سے یوں لگا تھا جیسے آپ پر کوئی محبت کا سانحہ ٹوٹا تھا؟ اس بات میں کتنی صداقت ہے؟
وہ تو موبائل نہ ہونے کی وجہ سے غائب ہوگیا تھا. اب تو میں بھول بھی گیا ہوں کہ میں نے کیسے کیسے مراسلے لکھے تھے.
مجھے تو آج تک ایسی کوئی خاص محبت ہوئی بھی نہیں
 
سید عمران

محفلین

آصف اثر

معطل
بہت دلچسپ انٹریو ہے۔ ختم نہ ہونے پائے!
ویسے عبداللہ بھائی کی حالت دیکھ کر تو یہی مصرعہ یاد آتاہے کہ:
دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں!
اللہ نہ کرے دوسرا حصہ سچ ثابت ہو لیکن انٹرویو کے بعد شائد آپ سے زیادہ محفلین کو آپ کی منگنی کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔
 
Top