اے خان بھائی کا انٹرویو

عثمان

محفلین
بہت خوب شرکائے پینل اور اے خان صاحب! :)
اسے کہتے ہیں انٹرویو!
سوالات ایسے ہیں کہ ہر کسی کا جواب دینے کا من کرتا ہے۔
کچھ دیگر انٹرویوز میں صورتحال کچھ یوں ہے کہ جہاں پیراگراف مکمل کرنا بنتا ہو وہاں یار لوگ ختمہ لگا کر پھر شروع ہو جاتے ہیں۔
 
اے خان

محفلین
5 کا آپ کو کیسے علم ہوا؟
وہ کوہ قاف میں تو نہیں رہتی.:D ہمارے گھر آنا جانا رہتا ہے، سریلی آواز سے یہ مراد نہیں کہ وہ گانا اچھا گاتی ہو بالکل اس کی آواز ٹھیک ہو، بعض لڑکیوں کی آواز ایسی ہوتی ہے کہ بندے کا دل کرتا ہے کہ اس منہ پر ٹیپ لگاؤں، یا بعض لڑکیوں کی آواز بہت تیز ہوتی ہے ،
 
اے خان

محفلین
پھر آپ اپنی امی جان کی منتخب کردہ لڑکی سے چپ چاپ منگنی کر لیں۔ :) ایسی صورت میں تو یہی ہو سکتا ہے۔ :)
بالکل ایسا ہوگا لیکن ایک ارمان میرے دل میں رہ جائے گا،
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بزرگ کو ایک لڑکے سے محبت ہوگئی ، تو وہ بزرگ ہر روز اس لڑکے پاس جاتا اور گھنٹوں تک اس کے حجرے میں بیٹھا کرتا تھا، ایک دفعہ اس لڑکے نے بزرگ سے پوچھا کہ آپ یہاں کیوں آتے ہیں بزرگ نے لڑکے سے کہا خدا کی قسم تمہیں نہیں معلوم کہ میں یہاں کیوں آتا ہوں، لڑکے کو تو اندازہ تھا کہ بابا دل مجھ پر آیا ہے. لیکن ویسے ہی پوچھ رہا تھا،
بس اسی طرح کسی کو پسند کرنے کے لیے اس کے سامنے اظہار لازم نہیں وہ آپ کے طور طریقوں سے جان لیتا ہے.
 
لاریب مرزا

بھئی شادی کے لیے تو بات آگے بڑھانی ہی پڑتی ہے نا۔ لیکن یہاں دال گلتی نظر نہیں آ رہی۔ چلیں بھئی، آپ کے مستقبل کے لیے بہت سی نیک خواہشات :)
 
یاز

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بزرگ کو ایک لڑکے سے محبت ہوگئی ، تو وہ بزرگ ہر روز اس لڑکے پاس جاتا اور گھنٹوں تک اس کے حجرے میں بیٹھا کرتا تھا، ایک دفعہ اس لڑکے نے بزرگ سے پوچھا کہ آپ یہاں کیوں آتے ہیں بزرگ نے لڑکے سے کہا خدا کی قسم تمہیں نہیں معلوم کہ میں یہاں کیوں آتا ہوں، لڑکے کو تو اندازہ تھا کہ بابا دل مجھ پر آیا ہے. لیکن ویسے ہی پوچھ رہا تھا،
حافظ شیرازی صاحب کا ذکرِ خیر تو نہیں ہو رہا؟
 
سید عمران

محفلین
بہت خوب شرکائے پینل اور اے خان صاحب! :)
اسے کہتے ہیں انٹرویو!
سوالات ایسے ہیں کہ ہر کسی کا جواب دینے کا من کرتا ہے۔
کچھ دیگر انٹرویوز میں صورتحال کچھ یوں ہے کہ جہاں پیراگراف مکمل کرنا بنتا ہو وہاں یار لوگ ختمہ لگا کر پھر شروع ہو جاتے ہیں۔
بالکل صحیح کہا۔۔۔
فلسفیانہ موشگافیوں کی اجنبیت سے پرے، اپنائیت بھری زندگی کی عام باتیں!!!
 
نایاب

لائبریرین
خان شہزادے
ڈر سے پاک کوئی بھی نہیں ۔ آپ ڈر کو کیسے لیتے ہیں ۔ ڈر کی کیفیت ہو تو کیا ڈر آپ پر حاوی ہو جاتا ہے یا پھر آپ ڈر پر قابو پا لیتے ہیں ۔ ؟ کیا کبھی ڈر کی شدید کیفیت سے گزرے آپ ؟ کیسے قابو پایا ڈر پر ؟
بہت دعائیں
 
آصف اثر

معطل
بالکل ایسا ہوگا لیکن ایک ارمان میرے دل میں رہ جائے گا،
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بزرگ کو ایک لڑکے سے محبت ہوگئی ، تو وہ بزرگ ہر روز اس لڑکے پاس جاتا اور گھنٹوں تک اس کے حجرے میں بیٹھا کرتا تھا، ایک دفعہ اس لڑکے نے بزرگ سے پوچھا کہ آپ یہاں کیوں آتے ہیں بزرگ نے لڑکے سے کہا خدا کی قسم تمہیں نہیں معلوم کہ میں یہاں کیوں آتا ہوں، لڑکے کو تو اندازہ تھا کہ بابا دل مجھ پر آیا ہے. لیکن ویسے ہی پوچھ رہا تھا،
بس اسی طرح کسی کو پسند کرنے کے لیے اس کے سامنے اظہار لازم نہیں وہ آپ کے طور طریقوں سے جان لیتا ہے.
پھر تو آپ نے ٹھیک ہی کہا تھا!
بس میرے قد سے چھوٹا نہ ہو
 
اے خان

محفلین
خان شہزادے
ڈر سے پاک کوئی بھی نہیں ۔ آپ ڈر کو کیسے لیتے ہیں ۔ ڈر کی کیفیت ہو تو کیا ڈر آپ پر حاوی ہو جاتا ہے یا پھر آپ ڈر پر قابو پا لیتے ہیں ۔ ؟ کیا کبھی ڈر کی شدید کیفیت سے گزرے آپ ؟ کیسے قابو پایا ڈر پر ؟
بہت دعائیں
جی بالکل ڈر سے پاک کوئی نہیں ! ڈر کو ڈر ہی کی طرح لیتا ہوں کئی موقعوں پر ڈرا ہوں، کبھی کبھار انسان سے بھی ڈر جاتا ہوں، لیکن ڈر کو اپنے اوپر حاوی نہیں کرتا ،بالکل نارمل رہتا ہوں. ایک بار ڈر کی شدید کیفیت سے گزرا ہوں ،دوست نے شرط لگائی کہ قبرستان سے فلاں قبر سے مٹی لاؤ اگر آپ صحیح سالم واپس آگئے تو میں پورے حجرے میں اس وقت جتنے لوگ بیٹھے تھے، ان کو فلاں ہوٹل لے جاؤں گا اور سارے پیسے خود دوں گا ،سردیوں کی تاریک رات تھی. بس توکل کرکے اٹھا اور مقبرے سے مٹی لائی، مجھ بہت ڈر لگ رہا ہے. لیکن دن کا وقت یاد کرتا کہ دن کے اجالے میں یہاں کچھ نہیں ہوتا تو رات کو بھی تاریکی کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا صرف سانپوں سے بچنے کے لیے بوٹ پہنے تھے ، کیونکہ مقبرے میں سانپ ہوتے ہیں. لیکن سردیوں میں نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں صرف احتیاط کے لیے بوٹ پہنے تھے. اور صبح پھر ابو سے خاصی مار پڑی تھی :p
 
اے خان

محفلین
محترم سید علی ترمذی المعروف پیر بابا سرکار کا مزار آپ کے قریب ہے ۔ کیا آپ کبھی وہاں جاتے ہیں ۔ ؟
بہت دعائیں
پیر بابا کا مزار کچھ فاصلے پر ہے. بونیر میں ہے ، وہاں پہاڑیاں اور بہت خوبصورت مناظر ہیں، دوستوں کے ساتھ اکثر عید کے دنوں میں جاتے ہیں.
 
Top