ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
بہت شکریہ ، راحل بھائی ۔ ذرہ نوازی ہے! توجہ کے لیے بہت ممنون ہوں ۔بہت عمدہ ۔۔۔ یہ تین اشعار بطور خاص بہت پسند آئے۔
آخری شعر آپ نے اپنے دوست کا جوں کا توں شامل کر لیا ۔۔۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟
راحل بھائی ، تضمین عموماً تو ایک مصرع مستعار لے کر کی جاتی ہے ( غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ ، وغیرہ) ۔ لیکن پورا شعر لیکر تضمین کرنا بھی جائز اور مستعمل ہے ۔ اس کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں ۔ ایسے مصرع یا شعر کو واوین میں مقید کردیا جاتا ہے اور فُٹ نوٹ میں شاعر کا حوالہ دیا جاتا ہے ۔ لیکن مصرع یا شعر بہت ہی زیادہ مشہور ہو تو اس حوالے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔