سیما علی

لائبریرین
ہولے ہولے ہولے ۔۔۔۔-ظفری صاحب چائے صرف چائے نہیں چاہ بھی ہے اس میں محفلین کی چاہ بھی شامل ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے شمشاد صاحب نے صحیح کیا، چاہ اور چائے کا یہی تو کمال ہے کہ بے حساب ملے۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
آج ہی آئیے اور جتنی چائے پینا ہے پئیں اور اتنے اچھے سموسے اور کباب بھی کھلاؤں آنے والے اور کھانے والے بنیں ساتھ میں آپ سب کے لئیے بہت ساری چاہ :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

شمشاد

لائبریرین
تڑکے والی چائے تو نہیں بناتیں کہیں؟ وہ میں نہیں پیتا۔ ایک ہی دفعہ پی تھی زندگی میں اپنے کیرالہ کے دوستوں کے ساتھ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوٹ جائے پیالی اگر ہم تڑکے والی چائے بنائیں ہمیں خالص لکھنوی چائے بنانی آتی ہے ۔ ایک مرتبہ پیئں گے تو بار بار مانگیں گے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ثمرین تو خالص شملہ اور نینی تال والی چائے بنایا کرتی تھی، اب لکھنؤی بھی دیکھیں گے کہ کیسی ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے ملنی چاہیے، چاہے جہاں بھی جانا پڑے۔
اور ہاں آپ تصویری شاعری والی لڑی میں بہت دیر سے نہیں گئے۔
 

سیما علی

لائبریرین
حلوے کے ساتھ چائے سب سے الگ سب سے جدا، چاہ والی چائے اور ساتھ ہی ساتھ بیت بازی کا لطف مزا دوبالا ۔ اب شعر نہیں سناؤں گی ورنہ آپ کہیں گے اسکے لئیے علیحدہ لڑی ہے سیما جی
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سیما علی کی چائے سب الگ سب سے جدا، چاہ والی چائے اور ساتھ ہی ساتھ بیت بازی کا لطف مزا دوبالا ۔ اب شعر نہیں سناؤں گی ورنہ آپ کہیں گے اسکے لئیے علیحدہ لڑی ہے سیما جی
حیراں ہوں روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
یہ الف بے والی لڑی کا کیا حال کر دیا۔
 

ظفری

لائبریرین
ڈر تو یہی تھا کہ شمشاد بھائی سے ڈانٹ نہ پڑ جائے کہ یہی غلطی میں بھی کرچکا تھا۔ دیکھا تو آن لائن کوئی نہیں تھا تو فورا تصیح کردی ۔ :D
 

سیما علی

لائبریرین
ڈر تو یہی تھا کہ شمشاد بھائی سے ڈانٹ نہ پڑ جائے کہ یہی غلطی میں بھی کرچکا تھا۔ دیکھا تو آن لائن کوئی نہیں تھا تو فورا تصیح کردی ۔ :D
ذرا سی دیر میں ظفری صاحب کیا سے کیا ہو جاتا ہے اور گرفت بھی شمشاد صاحب کی گہری نظر سے بڑا ڈر لگا رہتا ہے
 
آخری تدوین:
Top