سیما علی

لائبریرین
ظروف کی آواز جو باورچی خانے سے آتی ہے ہمیں اچھی لگتی ہے ۔۔۔ساتھ ساتھ ہماری بچیوں کی چوڑیوں کی کھنک سے بڑی خوب صورت آواز آرہی ہے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
قسمیہ کہتا ہوں کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
شام کو جب دفتر سے تھکے ہارے گھر جائیں اور آپ کا بیٹا یا بیٹی چھلانگ لگا کر، پاپا آ گئے کہتے ہوئے، آپ کی گود میں چڑھے تو دن بھر کی ساری تھکاوٹ منٹوں میں کافور ہو جاتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
٭ پشت خم ہو جائے اگر تو اس قدر نماز پڑھے کہا اور اس قدر روزے رکھےکہ بدن پہلے دن کے ہلال کی طرح ہوجائے تب بھی یہ تجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا تاوقتیکہ مالِ حرام سے پرہیز نہ کرے۔(امام غزالی رح)
 

شمشاد

لائبریرین
توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔ اس سے پیشتر کہ یہ دروازہ بند ہو جائے، اس سے فائدہ اٹھا لینا چاہیے۔
 
Top