طارق شاہ

محفلین
حیرت ہے چائے کے اثرات پر ، کچھ اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی غصب
اسی لئے شاید کہا گیا ہے کہ:
"چائے کو چائے سمجھ مشغلۂ دل نہ بنا "
 

طارق شاہ

محفلین
دن میں تین بار چائے ،(بغیر شکر یا کسی میٹھی آمیزش کے)
صبح ناشتے میں ، صبح دس ساڑھے دس بجے ، پھر تین ساڑھے تین بجے
کافی صرف دوران سفر یا گھر سے دوری پر، وہ بھی بغیر شکر اور دودھ کے
 

طارق شاہ

محفلین
صاعقہ یعنی آسمانی کڑکتی بجلی جسے خود پر گرانے کی ہزارہا کوششوں پر بھی میرے چچا زاد کو کامیابی، میری چچی کی وجہ سے نہ ملی تھی
جو بعد ازاں ،ہمارے پڑوس میں ہی ضرورت سے زیادہ شو آف کرنے والے خانوادے پر ان کے سب سے لاڈلے کے توسط سے بڑی دیدہ دلیری اور
ہمہ طاقتی سے گری تھی ، سنا ہے وہاں سب تحص نحس کرکے اسی لاڈلے سے ایک لاڈلے کو بغل میں دبائے آجکل امریکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اوئے غلط تھریڈ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری ہے کہ آپ آگے کی کہانی بھی بیان کریں۔ ایسے آدھی ادھوری بات بتا کر پتلی گلی سے نکل لینا اچھی بات نہیں ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
طاہر میرا چچا زاد ہی نہیں میرے بہت ہی کم قریبی دوستوں میں سے ایک بھی تھا بلکہ ہے تو اب بھی،
لیکن اب وہ میرے حلقۂ یاراں میں اپنی مرضی یا خود ساختہ بائیکاٹ یا خانہ نشینی سے نہیں ہے ۔
وجہ اسکی یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں نے ان کی امی یعنی اپنی چچی پر اس کی اور میری
دوستی کی نسبت اور رشتہ داری کے ناطے کبھی کوئی ایسا مخلصانہ کام نہیں کیا یا دباؤ نہیں ڈالا
جس سے کہ اُس کی اور صاعقہ کی شادی پر وہ رضامند ہو جاتیں۔
 
Top