الف عین

لائبریرین
ذکر ہو رہا ہے حلووں کا تو جی چاہا کہ اطلاع دے دوں کہ پچھلی رات ایک دعوت میں گلِ فردوس نامی ڈش تھی۔ اس میں کسٹرڈ، بہت سے پھل، کیک کے پیسیز اور اوپر سے آئسکریم ڈالی جاتی ہے۔ اور اس میں بھی سب نے لوکی کی کھیر ملا کر کھائی!
 
عظیم

محفلین
ظالم پانچ چوزوں میں سے 4 مرغے نکلے، ایک پہلے کہیں دے دیا تھا دو اب ذبح کر کے کھانے پڑے۔ دل تو نہیں چاہ رہا تھا لیکن بسم اللہ پڑھ کر جو بریانی بنائی تھی وہ کھا لی
 
سیما علی

لائبریرین
علامہ راغب اصفہانی لکھتے ہیں ؀
رزق…… صرف مال و دولت اور کھانے پینے کے سامان کی حدتک محدود نہیں ہے، بلکہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ بھی انسان کو ملے ، وہ سب رزق ہے اور کائنات کی ہر شئے مثلاً مٹی، پانی، آگ، ہوا، روشنی، حرارت، دن و رات کا الٹ پھیر، موسموں کا تبدیل ہونا، صحت و سلامتی، کام کرنے کی طاقت و صلاحیت، علم وعرفاں، عقل ودماغ، عزم و ہمت، وسا ئل کار وغیرہ…… یہ سب ہمارے لئے سامانِ رزق ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
وجی

غرض یہ کہ جب تک انسان کی زندگی ہے اسکو رزق ملتا ہے ۔
اور جب تک صحت ہے وہ رزق حاصل کرنے کی جستجو کرتا رہے۔
 
سید عمران

محفلین
Top