شمشاد

لائبریرین
گھر سے ریاض والے ہوائی مستقر گیا تھا کہ میری والدہ پاکستان سے آئی ہیں۔ ابھی ان کو لیکر واپس پہنچے ہیں۔
 

عندلیب

محفلین
لیجیے یہ تو بہت اچھی خبر سنائی آپ نے ،ہم بھی ریاض میں ہوتے تو ضرور ملاقات کرتے آپ کی والدہ سے خیر ہمارا سلام پہنچا دیجیے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ لمبے سفر کے بعد فریش ہونے میں تھوڑا وقت لگا۔

آپ کا سلام پہنچا دیا ہے۔ آپ کو ڈھیروں دعائیں کہہ رہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں لانے کو میں نے منع کر دیا تھا، وہ اکیلی آئی ہیں، اور یہاں آپ کو علم ہے کہ ہوائی مستقر پر تنگ کرتے ہیں کھانے پینے والی چیزوں پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
بس اسی زحمت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں کوئی بھی کھانے پینے کی چیز لانے سے منع کر دیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی دفعہ آئیں ہیں ماں جی یا پہلے آچکی ہیں؟
جی پہلی دفعہ تو نہیں آئیں، البتہ اس دفعہ بہت دیر کے بعد آئی ہیں۔ اس سے پہلے میرے بڑے بھائی یہاں پاکستانی سفارتخانے میں رہ کر گئے ہیں، تو ان کے ہوتے ہوئے کئی دفعہ آئی تھیں۔

تو لگے ہاتھوں میرا سلام بھی پہنچا دیں شمشاد خالہ جان کو
جی ضرور اعجاز بھائی۔ کیوں نہیں۔
 
Top