ثابت میں یہ کرنا چاہ رہا تھا کہ محفلین محفل کی سالگرہ کا مہینہ زور شور سے منائیں گے۔
خیر و عافیت کی دعا کے بعد عرض ہے کہ میں نے پچھلے ایک مراسلے میں بھی دریافت کیا تھا کہ سالگرہ کا مشاعرہ کب منعقد ہو رہا ہے اس بار؟
 
ثبوت اس کا یہ ہے کہ اب دوعالم سے صدائے مویشیان آتی ہے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائیو!
میں ابھی ث پر تھاکہ قافلہ خ تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔دو ر کے ڈھول سہانے۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ثبوت اس کا یہ ہے کہ اب دوعالم سے صدائے مویشیان آتی ہے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائیو!
میں ابھی ث پر تھاکہ قافلہ خ تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔دو ر کے ڈھول سہانے۔۔۔۔۔۔
ڈر ڈر کے بتاتے ہیں ہم آپ کو ث کہاں سے لائے ۔
 
سیما علی

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں نے پچھلے ایک مراسلے میں بھی دریافت کیا تھا کہ سالگرہ کا مشاعرہ کب منعقد ہو رہا ہے اس بار؟
رؤف شاید اس مراسلے کو نہ دیکھ پایا ہو گا۔ جس کے لیے پہلے تو معذرت قبول کیجیے۔
ہر سال مشاعرہ جولائی کے مہینے میں ہی مقرر کیا جاتا ہے۔ بس ذرا دوستوں کی مصروفیت کو سامنے رکھ کر کوئی تاریخ مقرر کرنی پڑتی ہے۔ سب دوستوں کا ایک ساتھ مصروف نہ ہونا تو مشکل ہی ہوتا ہے لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شراکت کو ممکن بنایا جائے۔
 
رؤف شاید اس مراسلے کو نہ دیکھ پایا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڑکے زُمرے میں حرف ر کی تکر ار کرلینے دیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کہنایہ ہے وہ رءوف تو دلوں کے مسودے اور مراسلے دیکھ لیتا ہے ہاں عبدالرؤف سے یہ چُوک ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو قابلِ معافی ہے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڑکے زُمرے میں حرف ر کی تکر ار کرلینے دیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کہنایہ ہے وہ رءوف تو دلوں کے مسودے اور مراسلے دیکھ لیتا ہے ہاں عبدالرؤف سے یہ چُوک ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو قابلِ معافی ہے ۔
ژالہ باری ہو آپ پر اللّٰہ پاک کی رحمتوں کی۔
یہ نام دراصل نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے صفاتی ناموں میں سے بھی ہے۔ یعنی کہ یہ نام انسان اور خالق دونوں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ اسی لیے کبھی کبھار میں صرف رؤف بھی استعمال کر جاتا ہوں۔ اور ہاں، اللّٰہ پاک کے لیے اس میں "ال" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
 
شکیل کو تھوڑی سی پنجابی بھی آتی تھی مگر اب نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بھی اتفاق کی بات تھی ، یہ بھی اتفاق کی بات ہے!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طبیعت خوش کر دی آپ نے میری۔ حالانکہ مجھے اپنے مطالعے کی کمی کھلتی رہتی ہے۔ یہاں پر میں جسے دیکھتا ہوں وہ مجھے خود سے بہتر دکھائی دیتا ہے۔
 
رؤف شاید اس مراسلے کو نہ دیکھ پایا ہو گا۔ جس کے لیے پہلے تو معذرت قبول کیجیے۔
ہر سال مشاعرہ جولائی کے مہینے میں ہی مقرر کیا جاتا ہے۔ بس ذرا دوستوں کی مصروفیت کو سامنے رکھ کر کوئی تاریخ مقرر کرنی پڑتی ہے۔ سب دوستوں کا ایک ساتھ مصروف نہ ہونا تو مشکل ہی ہوتا ہے لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شراکت کو ممکن بنایا جائے۔
عبدالرؤف بھائی، جولائی کے مشاعرے کے لئے کوئی منصوبہ بندی فرما لیں، جیسا کہ کوئی مصرع طرح وغیرہ، ہم جیسے مبتدیوں کو عین وقت پر غزل پوری کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبدالرؤف بھائی، جولائی کے مشاعرے کے لئے کوئی منصوبہ بندی فرما لیں، جیسا کہ کوئی مصرع طرح وغیرہ، ہم جیسے مبتدیوں کو عین وقت پر غزل پوری کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔
غور طلب بات فرمائی ہے آپ نے۔
بہتر ہے ابھی سے دوستوں سے مشورہ کر لیا جائے۔
 
Top