ثمرین ذرا آ کر ان ہرے بھرے لفظوں کا مطلب واضح کریں۔ ہمیں صحیح والی اردو سیکھنی ہے
سالہاسال گزرے جب لوگ دوردراز بسنے والے اعزاء و اقربا کو خط لکھوانے کے لیے منشی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوتے اور وہ اِن کے لیے مکتوب نگاری کا فریضہ انجام دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہرے بھرے الفاظ منشی صاحب کی طبعِ روشن کا گرجتا ہوا اعلان ہواکرتے تھے:
جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خُم ہو
رِندوں کو تسلی ہے کہ اُس بزم میں تم ہو
یعنی گاؤں دیہات میں منشی صاحب کا دم غنیمت بلکہ نعمت سمجھا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
یعنی گاؤں دیہات میں منشی صاحب کا دم غنیمت بلکہ نعمت سمجھا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضمیمہ سا سمجھ لیجیے ہمارے اِس مراسلے کو ہمارے اُس مراسلے کا جس کا اِقتباس دے رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ ہم خود تو باوجود شدید ارمان کےدیہات کے باسی نہیں مگر بعض اقرباء جو دیہی علاقوں میں آباد تھے اُن سے ملنے جُلنے کو جانے آنے میں وہاں کے معمولات سے آگہی ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عظیم

محفلین
طویل عمر عطا ہو آپ کو آپا، اللہ تعالیٰ سلامت رکھیں صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائیں، آمین
ژوب سے ہم جو آگئے ۔۔پیچھے پیچھے سب کو لے آتے ہیں ۔۔ہم نہ رہیں تو ہمارے لئے ایک سورۂ فاتحہ ضرور پڑھیے گا عظیم میاں ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ضمیمہ سا سمجھ لیجیے ہمارے اِس مراسلے کو ہمارے اُس مراسلے کا جس کا اِقتباس دے رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ ہم خود تو باوجود شدید ارمان کےدیہات کے باسی نہیں مگر بعض اقرباء جو دیہی علاقوں میں آباد تھے اُن سے ملنے جُلنے کو جانے آنے میں وہاں کے معمولات سے آگہی ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظاہر ہے آپ کے مراسلے سے ۔۔
کہ شکیل بھائی کو دیہات کی زندگی پسند ہے ہم کو بھی بہت پسند ہے ۔سادہ سے تصنع و بناوٹ سے پاک لوگ ۔۔کھلی فضا خالص کھانے ۔۔جس پہ گھوم پھر کے دنیا واپس آرہی ہے ۔۔اب جہاں کہیں جاؤ
اورگینک کھانوں کی بات ہوتی ہے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
غبارے پھلانے چاہییں عید کے دن غبار نہیں رکھنا چاہیے۔
گلوں میں رنگ بھر ئیے ہمیشہ صحت و امن کے ساتھ رہیے ۔۔ڈھیروں دعائیں ابوزر اولیا اور عبداللہ کیسے ہیں ہماری ڈھیر ساری دعائیں اور پیار 🥰🥰🥰🥰🥰
 
یاسر شاہ

محفلین
منے اور منے کے ابا بخیر وعافیت ہیں ۔الحمدللہ۔
نتیجا غل غپاڑے کی نذر ہو گیا۔
اللہ جل شانہ غل غپاڑے سے بچائے رکھے۔آمین
اپنی سنائیں سیما خالہ لندن میں کیسا وقت گزرا ۔میری مانیں عید یہاں منا کے محرم وہیں گزاریں۔
 
نیک خواہشات ہماری آپکے لئے ہیں ۔۔اللہ آپکو غل غپاڑے سے محفوظ رکھے آمین ۔۔
شکر الحمد للہ رضا طیبہ ، ایمان اور زوئی کے ساتھ ہمارے دن پر لگا کر اُڑ گئے ۔۔اللہ بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ آپکا خیال بے حد نیک ہے ۔ان شاء اللہ عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔
بچے بہت خوش تھے ہمارے ساتھ ۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی سب کو عید مبارک، ہند و پاک میں بھی کچھ گھنٹے بعد عید کا دن تو شروع ہو ہی جائے گا
 
عظیم

محفلین
یہاں تو ہر طرف ماشاء اللہ قربانی کا گوشت تیار کیا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی یہ قربانیاں قبول فرمائیں، آمین
میری طرف سے بھی سب محفلینس کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں تو ہر طرف ماشاء اللہ قربانی کا گوشت تیار کیا جا رہا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی یہ قربانیاں قبول فرمائیں، آمین
میری طرف سے بھی سب محفلینس کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں
آمین ۔ہماری طرف سے بھی تمام محفلین کو عید مبارک۔
 
Top