ڑ کے بارے میں کیا رائے ہے آپ کی کیا اِسےاُردُو کے حروفِ تہجی سے دیس نکالا دے دیا جائے یا کم ازکم لڑی کی تختی سے ملک بدر کردیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زمین و آسمان میں کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی گئی ۔یہی معاملہ ڑ کی آواز کا ہے ۔یہ اگر حرف نہیں تو آواز تو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ژالہ باری اِدھر اُدھر سے شروع ہو جائے گی دلائل کی، اگر اسے دیس یا لڑی نکالا دیا گیا تو۔ ویسے میں نے اسی مسکین حرف پر ایک نظم بھی کہی تھی 🙂
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شوق سے پڑھیے کیونکہ فورم میں وائس کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ 🙂

عجب "ڑ" ہے حرفِ تہجی خدایا
اثر جس پہ کوئی نہ بیم و رجا کا

نہ تنہائی کا خوف اس کو ہے لاحق
نہ خود پر بھروسہ، نہ امید برحق

خیالوں میں ہر دم پڑا مست ہے یہ
کہ بے گانہِ نیست و ہست ہے یہ

کوئی جو گھسیٹے، گھسٹتا ہی جائے
نہ تذلیل پر اپنی آنسو بہائے

کسی انجمن میں یہ جانا بھی چاہے
مگر اپنے دَم پر کہیں جا نہ پائے

سکھا دے اب اس کو ہنر رہبری کا
دکھا دے اسے راستہ زندگی کا
 

سیما علی

لائبریرین
شوق سے پڑھیے کیونکہ فورم میں وائس کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ 🙂

عجب "ڑ" ہے حرفِ تہجی خدایا
اثر جس پہ کوئی نہ بیم و رجا کا

نہ تنہائی کا خوف اس کو ہے لاحق
نہ خود پر بھروسہ، نہ امید برحق

خیالوں میں ہر دم پڑا مست ہے یہ
کہ بے گانہِ نیست و ہست ہے یہ

کوئی جو گھسیٹے، گھسٹتا ہی جائے
نہ تذلیل پر اپنی آنسو بہائے

کسی انجمن میں یہ جانا بھی چاہے
مگر اپنے دَم پر کہیں جا نہ پائے

سکھا دے اب اس کو ہنر رہبری کا
دکھا دے اسے راستہ زندگی کا
صد فی صد درست کہا آپ نے روفی بھیا ۔۔😊😊😊😊
 
عجب "ڑ" ہے حرفِ تہجی خدایا
اثر جس پہ کوئی نہ بیم و رجا کا

نہ تنہائی کا خوف اس کو ہے لاحق
نہ خود پر بھروسہ، نہ امید برحق

خیالوں میں ہر دم پڑا مست ہے یہ
کہ بے گانہِ نیست و ہست ہے یہ

کوئی جو گھسیٹے، گھسٹتا ہی جائے
نہ تذلیل پر اپنی آنسو بہائے

کسی انجمن میں یہ جانا بھی چاہے
مگر اپنے دَم پر کہیں جا نہ پائے

سکھا دے اب اس کو ہنر رہبری کا
دکھا دے اسے راستہ زندگی کا
فٹ نوٹ نظم کا واہ واہ واہ واہ کے سِوا کچھ اور نہیں ۔عبدالرؤف بھائی نظم بہت پسند آئی ۔آپ نے ڑ کو موضوع بنا کر اِس کے استعمال کی شاعرانہ راہیں کھول دیں،واہ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فٹ نوٹ نظم کا واہ واہ واہ واہ کے سِوا کچھ اور نہیں ۔عبدالرؤف بھائی نظم بہت پسند آئی ۔آپ نے ڑ کو موضوع بنا کر اِس کے استعمال کی شاعرانہ راہیں کھول دیں،واہ۔
قرض دار کر دیا آپ کی داد و تحسین نے۔ بہت شکریہ، سلامت رہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا ہی بات ہے روؤف بھائی آپ کی۔۔۔ لیکن دل کی آنکھ سے دیکھنا ہو تو اس پر کس نمبر کی عینک لگے گی
گل بہن، دل کی آنکھ سے دیکھنا ہو تو بس سادہ سا چشمہ استعمال کرنا پڑے گا۔ جس سے محض غبار سے بچا جا سکے۔
پسندیدگی کے لیے شکریہ ۔
 
Top