تو یہ زر بیعانہ سب میں تقسیم کیا جائے گا یا سب سے میٹھا بولنے والے کو؟
حاصل تو ہولینے دیجیے زرِ بیعانہ یقیناً سب میں برابر برابر تقسیم کیا جائے گا اور زیادہ میٹھا بولنے والوں پر ایک نیا ٹیکس عائد کیا جائے گا شکرگفتار ٹیکس۔یہ صرف شیریں سخن ، شیریں مقال اور شیریں کلام لوگوں سے شعر کی صورت میں وصول ہوگا:
شکیل ٹیکس یہ آپ پر نہیں لاگو
تو کس لیے چلے آئے ہیں منہ اٹھائے یہاں
جواب
بہانہ چاہیے ہم کو بھی لن ترانی کا
تو اِس لیے چلے آئے ہیں منہ اُٹھائے یہاں​
 
آخری تدوین:
شاید یہ گانا کچھ اس طرح سے ہے
صاحبہ یعنی محترمہ پہلاگانا لتا کی آواز میں فلم نئی روشنی سے تھا۔راجندر کرشن کے بول تھے اور موسیقی سے سجایا تھا روی نے ۔
اور آپنے جس کا حوالہ دیا ہے وہ مہدی حسن کی آواز میں فلم گنوار کا گیت ہے کچھ یاد نہیں کس نے لکھا اور یاد نہیں کس نے موسیقی سے سجایا مگر ایک زمانے میں ریڈیوپاکستان کر اچی ، پنڈی ، لاہور ، حیدرآباد، پشاور سے اِس کی گونج سنائی دیتی تھی ۔
 
Top