قابل بھروسہ ہے کتنا ؟؟؟؟؟؟یہ نیا نظام آر ٹی ایس نہ آر ایم ایس۔۔۔۔اس بار الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کیسے کرے گا۔۔۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا اصرار ہے کہ یہ نظام گذشتہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سے یکسر مختلف ہے۔ البتہ اسے الیکشن کمیشن کے اپنے رزلٹ مینیجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کی نئی شکل ضرور کہا جا سکتا ہے۔
بی بی سی اردو نے الیکشن کمیشن کے ان حکام سے تفصیل سے بات کی ہے، جو اس نئے نظام کی تیاری کے عمل میں شریک رہے ہیں، جس پر 27 جنوری کے بعد بھی مزید تجرباتی اجلاس بلائے گئے ہیں۔
انھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ای ایم ایس کو سادہ الفاظ میں الیکشن کمیشن کے پرانے نظام آر ایم ایس کی جدید شکل کہا جا سکتا ہے۔‘
ان کے مطابق ’سنہ 2018 کے انتخابات میں نادرا کی طرف سے تیار کردہ الیکشن نتائج مرتب کرنے کا نظام آر ٹی ایس مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا، جسے اب سرے سے ترک کر دیا گیا ہے اور اب آر ٹی ایس تاریخ کے کوڑے دان میں چلا گیا ہے۔۔۔۔