غضب کے شاعر تھے عبدالحمید عدم بھی اور یہاں غضب سے مراد غصے والے ہر گز نہیں بلکہ غضب ہی مراد ہے اور عدم غضب کے شاعر تھے:
ستاروں سے آگے جو آبادیاں ہیں
تیری زلف کی گمشدہ وادیاں ہیں
زمانہ بھی کیا رونقوں کی جگہ ہے
کہیں رونا دھونا کہیں شادیاں ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
ستاروں سے آگے جو آبادیاں ہیں !
 
عظیم

محفلین
فقط کچھ غزلیں ہی پڑھی ہوں گی عبدالحمید عدم صاحب کی۔ ان شاء اللہ موقع ملا تو ضرور پڑھوں گا، مگر ان کے متعلق یا ان سے منسوب ایک لطیفہ ضرور پڑھا ہوا تھا۔ جو اب ذہن سے محو ہو گیا ہے
 
قُلقُلِ مِینا:

اِس وقت میں رُوپوش ہوں
زیر ِ زمیں چھپا ہوا ہوں،
اور یہ جانتے ہوئےبھی کہ خُدا،اَدَب اور شعر کا تَعلّق
رُوئے زمین سے ہے میں ہرگزسطحِ زمین پر نہیں آؤں گا،
میں اُن دَرسی کتب کے لیے پیدا نہیں ہوا جواسکول
اور کالج میں پڑھائی جاتی ہیں۔
اگر تم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہوتو کوہِ ایورسٹ کی
چوٹی سےتیل کے ایک کنویں میں جھانک کر دیکھو۔
دیا سِلائی جلا کر نیچے پھینکو،
تاکہ میں دنیا کو جلا کر خاک کردوں۔
میں اِس وقت زیر ِ زمین ہوں،
صِرف میری آگ روئے زمین پر ظاہر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مختارمسعود کی کتاب’’لوحِ ایام‘‘میں دیباچہ سے پہلے اور انتساب کے بعد چند آزاد۔ اشعار
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین

کیا ریختہ سے کاپی کیا ہے؟
 
گویا استادِ محترم اِسے کاپی پیسٹ سمجھے ،جی نہیں یہ سب کچھ کتاب کو دیکھ کر ٹائپ کیا ہے ،جس کا ہرلفظ بعینہٖ ،دل پر پہلے سے ٹائپ ہے۔۔۔۔

آخری تدوین:
واہ!
دن دَہاڑے شب خون !۔مچھر غلطی سے مس ٹیک تو نہیں کربیٹھے،کوئی اِن سے پوچھے اور دیکھے آنسر میں کیا جواب دیتے ہیں۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:
Top