سارہ خان

محفلین
قیاس ہے کہ مغل بادشاہوں کے دربار میں بادشاہ کی آمد سے قبل چوبدار جو آواز لگاتا تھا اس میں طرح طرح کے القابات کے ساتھ بادشاہ کو ظلِ الٰہی بھی کہتا تھا، درحقیقت یہ ایک گمراہ کن خطاب ہے۔
توبہ کرنی چاہیئے ایسے خطاب دینے سے۔۔۔ ظل الٰہی مطلب خدا کا سایہ ؟؟
 

ناصر رانا

محفلین
ٹھیک سمجھیں ہیں آپ، یہی مطلب ہے اسکا۔
ظاہر ہے صریحاً گمراہی ہے یہ اور حقیقت میں ایسا نہیں تھا، یہ جملے فلم انڈسٹری کی اختراع ہیں۔
 

ناصر رانا

محفلین
چند ایسی باتوں کا ذکر ہو رہا ہے جو مغل بادشاہوں کے دور میں نہیں ہوتی تھی لیکن بالی وڈ کی فلموں میں ایسا بتایا گیا۔
 

الف عین

لائبریرین
حال یہی رہا تو میں اس دھاگے کی طویل عمری کی پیشین گوئی دیتا ہوں۔ پہلے تو محفل کے سرور پر زور پڑنے سے یہ دھاگا ہزارمراسلوں میں ختم کر دیا جاتا تھا۔
 
Top