قیامت کی نظر رکھتے ہیں آپ الف عین بھائی۔ غالباََ اور غالباً میں امتیاز کر لیا۔
بہت بہت شکریہ استاذِ محترم! میں کب سے اس تنوین کی تلاش میں تھا۔ کلیدی تختے تک بدلے لیکن یہ تنوین نہ مل کے دی۔ خوش رہیں۔
گر اسی تجربے کی مدد سے یہ مدد بھی فرما دیں کہ چھوٹا "ء" کس کلید سے لگایا جاتا ہے تو کمال ہی ہو جائے۔ (چھوٹا "ء" یعنی جیسے کلمہء حق، جلوہء محبوب میں ہونا چاہئے)۔
نہیں بھئی، سنگل کیریکٹر والا ہمزہ ۔ہ محفل کے کی بورڈ میں ہے ہی نہیں۔ اوپر چھوٹا والا ہمزہ ضرور ہے لیکن اسے دیکھنا پڑے گا۔ کسی دھاگے میں محفل کے کی بورڈ کی بات ہوئی تھی، اس میں مکمل تقشہ ہے۔