یوسف سلطان

محفلین
ميں سناتا ہوں
ایک آدمی ریلوے میں نوکری کا انٹرویو دے رہا تھا ۔
افیسر : دوگاڑیاں ایک ہی لائن پہ آرہی ہیں کیا کروگے ۔ ؟
آدمی : کانٹا بدل دوں گا ۔۔
آفیسر : کانٹا خراب ہے ۔۔ !
آدمی: لائن پر کھڑا ہوکر لال کپڑا ہلاؤں گا ۔
آفیسر : ڈرائیور نہیں دیکھ رہا تو پھر ۔
آدمی: مسافروں پر چیخوں گا کہ زنجیر کھینچ دیں ۔۔
آفسر : مسافر بہرے ہیں ۔۔
آدمی: پھر میں اپنی پھو پھو کو لے آؤں گا ۔۔
آفیسر حیران ہوکر : کیا تمہاری پھوپھو بہت طاقتور ہیں ۔۔ ؟
آدمی: نہیں ان کو ٹرینوں کی ٹکر دیکھنے کا بہت شوق ہے ۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
ثاقب نام کے ممبر ہیں کوئی؟ میرے قریبی کزن اور دوست کا نام ہے۔وہ میرے "محفلی" تو ہیں پر محفلین نہیں ہیں۔سمائلس
 

عظیم

محفلین
چناب بھی بہتا ہے اور راوی بھی ۔ جمنا شاید اس لئے نہیں بہتی کہ کسی نے اس کو حکم دیا ہے ۔ جم نا !
 

فہد اشرف

محفلین
حضرت پطرس بخاری نے تو "لاہور کا جغرافیہ" میں لکھاہے کہ راوی ضعیف اب بہنے کے قابل نہیں رہا اور دو پلوں کے نیچے لیٹا رہتا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ بہتا ہے
 

عظیم

محفلین
ڈرنا نہیں چاہیے غلطیوں سے ۔ میں نے تو آج تک جو کچھ سیکھا ہے ۔ الحمد للہ۔ غلطیوں سے ہی سیکھا ہے ۔
 
Top