فہم و فراست سے اگر کسی کو آزار پہنچتا ہے تو بے شک ہماری ذات سے پہنچے کیوں کہ لوگ ہم سے اس واسطے بھی الجھ جاتے ہیں کہ "فیکٹس" بیان کرتے ہیں چاہے لکھ کڑوے ہوں۔
ویسے سلیمان خطیب کو پڑھا ہے آپ نے ؟ سلیمان خطیب کی شاعری ملاحظہ فرمائیں!
کاں سے بیٹھا تھا نصیباں میں یہ شاعر اجڑو
کیا کلیجے کو میرے جی کو جلا دیتا ہے
باتاں باتاں میں اصل بات اڑا دیتا ہے
پیسے پوچھے تو فقط شعر سنا دیتا ہے
شاعری کرنا تجھے کون سکھا کو چھوڑے
اچھے خاصے مرے ادمی کو کھپا کے چھوڑے