کسی کسی کو اللہ صحیح اور غلط کی تھوڑی بہت پہچان یہاں دنیا میں بھی دے دیتا ہے ۔ مگر ساتھ ہی ساتھ منع بھی فرماتا ہے کہ کسی کو اس کے منہ پر برا مت کہنا ۔ کچھ لوگ جو دوسروں پر ہنستے ہیں اور ہنستے بھی معمولی سے غلطیوں اور نادانیوں پر وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کے اوپر بھی ایک بہت بڑا ہنسنے والا بیٹھا ہوا ہے ۔
تمام دن صرف اس غرض سے کہ لوگوں یا عورتوں کی توجہ حاصل کی جائے کسی نہ کسی بے چارے کم علم کا مذاق بناتے رہنا اور اپنے چاپلوسوں کو جمع کِیے رکھنا ۔ جو احکام اللہ نے دِئے ہیں ان کا سرِ عام انکار کرنا بلکہ ان کا مذاق بنانا ۔
اور سمجھنا کہ اس کو لوگ پسند کرتے ہیں ۔ نہیں یہ پسندیدگی جو وہ اپنے طور پر سمجھتا ہے کہ اسے ملی ہوئی ہے وہ انہی لوگوں کی جانب سے ہے جن ایسے دوسرے کم علم لوگوں کا وہ مذاق بناتا پھرتا ہے ۔