عظیم

محفلین
اور ناز و نعم میں جو پالے جاتے ہیں وہ کیا ہاں اور نہیں میں پالے جاتے ہیں؟ (ویسے لا اور نعم واقعی عربی میں نہ اور ہاں کے معنوں میں ہے)
بہت زیادہ ناز و نعم میں پلنا بھی نقصان دہ نہیں رہتا؟ (بندے کو بندہ نہیں سمجھتا انسان)
 
فہد اشرف

محفلین
اور ناز و نعم میں جو پالے جاتے ہیں وہ کیا ہاں اور نہیں میں پالے جاتے ہیں؟ (ویسے لا اور نعم واقعی عربی میں نہ اور ہاں کے معنوں میں ہے)
بات کچھ سمجھ میں نہیں آ رہی۔ عربی والے اعراب بدل کے نئے معنی پیدا کر لیتے ہیں جیسے کبھی نعم ہاں ہوتا تو کبھی مویشی تو کبھی نعمت
 
الف عین

لائبریرین
پلنا تو پلنا ہی ہے، چاہے وہ ہندی کا پلنا، بمعنی پالنا، جھولا، گہوارا ہو یا فعل پالا جانا۔ ضرورت تو بس پیار سے پالنے کی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
تیزی کا کام شیطان کا۔ میں نے بھی ٹیگ پا کر یہی سمجھا کہ فہد کے جواب میں مجھے لکھنا ہے۔ اور اب دیکھ رہا ہوں کہ اس سے پہلے بھی دو مراسلے ہو چکے ہیں اور فہد اشرف نے ترتیب میں گڑبڑ کر دی ہے۔
 
Top