گر تو بُرا نہ مانے۔۔۔۔
تاک
طاق
اوطاق
الگ الگ الفاظ ہیں۔تاک کا مطلب گھات اور انتظار وغیرہ وغیرہ جبکہ طاق ایک محراب سی جو دیوار میں چراغ رکھنے کے لیے بنائی جاتی تھی ،اب کیونکہ چراغوں کی ضرورت نہیں لہٰذا طاق بھی طاقِ نسیاں ہوگئے اور اوطاق بیٹھک ، مہمان خانہ ہے۔۔ڈکشنریاں کس دن کام آویں گی؟​
 
عظیم

محفلین

محلے ہیں جو اندرون لاہور میں ان میں اکثر مکانات میں اب بھی طاق نظر آ جاتے ہیں، پرانے گھر ہیں نا وہاں
 
نئے نئے الفاظ بھی تو بننے بند ہوگئے ہیں اُردُو میں انگریزی کے ورڈز جو گھس آئے ہیں بے دریغ اور دیدہ دلیری یہ کہ اِنھیں ملا کر اُردُو مرکبات بنانے کی اجازت بھی نہیں ۔ صرف ایک ترکیب کب سے گردش کررہی ہے سو اب تک اُسی کا حوالہ دیا جاسکتا ہے ۔’’ بھارت کے زیرِ کنٹرول کشمیر میں بھی خوب برف باری ہوئی‘‘
کسی نے پنجابی ڈکشنری ’’شبد۔بھنڈار‘‘۔کے سروَرَق پر درج کیا:’’یاد رکھو جد زبان مرجائے تے قوم وی مرجاندی اے‘‘
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین

ہاں، بات تو سچ ہے اگرچہ رسوائی کی نہیں
 
عظیم

محفلین
ٹھنڈے مشروبات کی ضرورت شاید بالکل بھی نہ پڑے اس بار، جو شربت وغیرہ بنائے جاتے تھے افطار میں، شاید اخیر کے کچھ روزوں میں بنیں
 
پورے چار دن رہ گئے ہیں رمضان المبارک میں؟
ثقیل انداز میں نہیں بڑی رسانیت سے اور پورے چاردن کے فاصلے سے رمضان شریف ہم سے جو کچھ کہہ رہا تھا اب جبکہ اور بھی کم دوری پر ہے ،اِس کا کہا زیادہ صاف اور واضح سنائی دیتا ہے ، خدا ہمیں عمل کی توفیق دے اور عید پر چمکتا دمکتا اُٹھائے،آمین۔​
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جس مہینے میں اپنے ہی روح اور بدن پر بھی رحم نہ کھایا جائے کسی اور پر رحم کیا ہو۔ اللّه پاک ہمیں توفیق عطاء فرمائے کہ ہم اس رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کے بہتے ہوئے دریا سے اپنی روح اور جسم کو خوب خوب سیراب کریں۔ اور ساتھ ساتھ لوگوں کا احساس کریں۔ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقات ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ اور ہر سحر و افطار پر اہلِ فلسطین کو یاد رکھیں ان کی دعاؤں اور عطیات سے زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔ آمین
 
چودہ بار آمین آپ دونوں کی نیک دعاؤں پر
 
سیما علی

لائبریرین
جس مہینے میں اپنے ہی روح اور بدن پر بھی رحم نہ کھایا جائے کسی اور پر رحم کیا ہو۔ اللّه پاک ہمیں توفیق عطاء فرمائے کہ ہم اس رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کے بہتے ہوئے دریا سے اپنی روح اور جسم کو خوب خوب سیراب کریں۔ اور ساتھ ساتھ لوگوں کا احساس کریں۔ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقات ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ اور ہر سحر و افطار پر اہلِ فلسطین کو یاد رکھیں ان کی دعاؤں اور عطیات سے زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔ آمین
حضور نبی رحمت،شفیع امت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام علیھم الرضوان سے ارشاد فرمایا :جانتے ہو مسلمان کون ہے؟،، صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کیا: اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ تو ارشاد فرمایا: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ویدہ یعنی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔۔۔۔
روزے کی عبادت کا سب سے زیاد کامل طریقہ صرف نبی کریمؐ کا اسوہ ہے۔ آپؐ کے اسوہ کی پیروی کرنا ہر عام آدمی کے لئے آسان اور ممکن ہے اوریہ اسوہ ہی روزے کے مقصد تک پہنچنے کا راستہ ہے۔
حضور ﷺ نے فرمایا: ’’ ہر چیز کا ایک دروازہ ہے اور عبادت کا دروازہ روزہ ہے۔‘‘🍃حضرت سہل بن سعد سے مروی ہے کہ حضور سرور عالم ﷺ نے فرمایا کہ: ’’ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک کا نام ’باب الریان ‘ ہے اور اس میں سے روزے داروں کے سوا کوئی داخل نہ ہو۔ ‘‘ (بخاری و مسلم) 🍃
 
Top