بات یہ ہےکہ
شرطِ سلیقہ ہے ہر اک اَمر میں
عیب بھی کرنے کو ہنر چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(میرتقی مؔیر)
اِس لیے کہا :’’ہنر ہنر ہے۔۔۔‘‘
 
آخری تدوین:
چلیں خدا خدا کرکے کراچی کا موسم قدرے بہتر ہوا ۔ حبس کا عالم اور کبھی لُوزدہ ہوائیں اور تیز دھوپ ملکر جوبدمزہ کررہی تھیں ، کہیں چلی گئیں۔۔۔۔۔الحمدللہ !
 
آخری تدوین:
خط بنامِ گرانی یعنی مہنگائی
اب جب سے تم نے ڈیرے جمائے ہیں ،سب کی طرح ہمارا بھی حال پتلا ہے اور اِ س حال میں بھی ہم تمھارے حال کی خیر چاہتے ہیں :​
لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سےتیری
ہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں​
سنا ہے اربابِ بست و کشاد تم سے خلاصی کی تدبیریں کررہے ہیں مگراے دوست تجھ کو رحم نہ آئے تو کیا کروں دشمن بھی میرے حال پہ اب آبدیدہ ہیں والا معاملہ ہے چنانچہ تم سے درخواست ہے کہ جہاں تک ممکن ہواور جتنی جلد ممکن ہو اپنا ٹھکانہ کرلو ورنہ ہم تو کل خوابِ عدم میں اے گوشِ گراں ہوں گے۔کچھ اور لکھنے کی تاب نہیں لہٰذا اجازت دو،خداحافظ​
شکیل احمدخان
کراچی،پاکستان۔​
 
آخری تدوین:
Top