اللہ رب العزت کے پاک نام سے تختی کا آغاز ہے۔تعریف کے لائق ایک وہی ہے جو خالقِ ارض و سما ہے اور مالک وآقا اور رب العالمین ہے۔ اُس نے جو چیز بنائی لاجواب بنائی ہے ،لہٰذا انسان کو دیکھو ایسی من موہنی صورت اور بہترین صلاحیتیں اُس نے اپنی کسی اور مخلوق کو نہیں دیں،اِس لیے ہر دم ہر گھڑی ہرآن اسے اللہ تعالیٰ رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔۔۔شکر الحمد للہ رب العالمین، شکر الحمدللہ رب العالمین ، شکر الحمدللہ رب العالمین۔۔۔۔۔۔۔​
 

عظیم

محفلین
برباد ہوا کرتا تھا آشیانہ، اب اسے یاد نہ کیا جائے۔ ہر آنے والا زمانہ زیادہ ترقی یافتہ اور بہتر ہوتا ہے، سوائے مہنگائی کے عنصر کے۔
پھر شاید کچھ لوگ اسی لیے کہتے ہیں کہ پچھلا زمانہ بہتر تھا، شاید مہنگائی کی کمی کی وجہ سے۔ مگر یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ پہلے زمانے کے لوگ بھی اچھے تھے، محبت زیادہ تھی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
درپن میں حقیقت کا عکس ہمیشہ واضح نظر آتا ہے، مگر کبھی کبھی وہ احساسات اور جذبات بھی دکھا دیتا ہے جو آنکھوں سے پوشیدہ ہوتے ہیں۔
 
Top