گُلِ یاسمیں
لائبریرین
ضعف جسمانی ہو سکتا ہے، لیکن دل کی طاقت اور ذہن کی مضبوطی ہمیں زندگی کی ہر مشکل کو عبور کرنے کی قوت دیتی ہے۔اور یہی عزم ہمیں حقیقت پسند بناتا ہے۔
گویا آج موتی بکھیرنے کا دن ہے !!!کون کہتا ہے کہ خوابوں کا تعلق صرف نیند سے ہوتا ہے؟ کبھی کبھی تو وہ خواب حقیقت میں بدل کر ہمیں زندگی کی خوبصورتی دکھا دیتے ہیں۔
لمبا دن تھا بہت۔ سوچا باقی کاموں کے ساتھ ساتھ یہ ایک کام بھی کر ہی لیا جائے۔گویا آج موتی بکھیرنے کا دن ہے !!!
میں اور تم اِس رات ہیں غمگین و پریشاں اِک سوزشِ پیہم میں گرفتار ہیں دونوں گہوارۂ آلام ِ خلش ریزہے یہ رات اندوہِ فراواں سےجُنوں خیز ہے یہ رات نالوں کے تسلسل سے ہیں معمور فضائیں سر دآہوں سے ،گرم اشکوں سے لبریز ہے یہ رات |
ہم کو تو مخدوم محی الدین کی وہ آزاد نظم یاد آتی ہے جس کو بہت اچھا نغمہ بنایا گیانغمے پر یاد آئے ن م راشد جنھوں نے آزاد نظم کو ایسا دلنشیں ،قابلِ سماعت اور لائقِ اعتبار نغمہ بنادیا کہ زندگی کے تمام ہی رنگ اُن کے آزاد اشعار میں کچھ اِس طرح ڈھل گئے کہ پابند نظم منہ دیکھتی رہ گئی۔۔۔۔
میں اور تم اِس رات ہیں غمگین و پریشاں
اِک سوزشِ پیہم میں گرفتار ہیں دونوں
گہوارۂ آلام ِ خلش ریزہے یہ رات
اندوہِ فراواں سےجُنوں خیز ہے یہ رات
نالوں کے تسلسل سے ہیں معمور فضائیں
سر دآہوں سے ،گرم اشکوں سے لبریز ہے یہ رات
بہت پہلے کی بات یاد آئی ۔ہم کو تو مخدوم محی الدین کی وہ آزاد نظم یاد آتی ہے جس کو بہت اچھا نغمہ بنایا گیا
دو بدن پیار کی آگ میں جل گئے
اک چمیلی کے منڈوے تلے