سیما علی

لائبریرین
پہنچ گئی ہم تک آواز آپکی وجی بھیا آگئے ہم السلام علیکم و وعلیکم السلام


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 

الف عین

لائبریرین
خدا کی قسم ایسی چائے ہو تو میں طعام کا متبادل سمجھ سکتا ہوں اور کئی کئی پیالیاں پی سکتا ہوں، مگر "وائے" بھی ساتھ میں ہو تو بھوک کا تدارک بھی ہوتا جائے
 

عظیم

محفلین
ڈر لگ رہا ہے مجھے تو یہ کہتے ہوئے کہ مجھے تو ایسی پھیکی پھیکی چائے کبھی پسند نہیں آئی، میں تو ہمیشہ ”کڑک“ چائے ہی کی آس لگائے بیٹھتا ہوں
 

سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے خشوع و خضوع سے
نماز کی پابندی ۔۔
مومن کا شعار صرف نمازی ہونا ہی نہیں بلکہ نماز میں خشوع اِختیار کرنا ضروری ہے کیونکہ خشوع نماز کا مغز ہے اور اس کے بغیر اقامتِ صلوٰۃ کا تصور بھی ممکن نہیں۔ اور اگر نماز میں خشوع نہ ہو تو اس کی مثال یوں ہوگی جیسے کسی کی آنکھیں تو ہوں لیکن بصارت نہ ہو، کان تو ہوں مگر سماعت نہ ہو۔ لہٰذا نماز کی روح یہ ہے کہ اِبتدا سے آخر تک خشوع کا غلبہ ہو اور حضورِ قلب قائم رہے کیونکہ دل کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھنا اور اللہ تعالیٰ کی تعظیم و ہیبت کی کیفیات کو اپنے اوپر طاری رکھنا ہی نماز کا اصل مقصد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا ہے :
إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِيO
طٰهٰ، 20 : 14
’’بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں سو تم میری عبادت کیا کرو اور میری یاد کی خاطر نماز قائم کیا کروo‘‘


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
Top