قائل ہوا دونوں صورتوں کے مابین فرق کا، ہم کبھی کبھی بلا معنی و مقصد بھی الاپ شلاپ لکھ دیتے ہیں
جس کا مقصد تقاضائے حرف مطلوبہ کا شروع میں استعمال کے سوا کچھ نہیں ہوتا، ہماری ساری کہی باتیں
اور تجاویز پہلے ہم پر ہی لاگو ہوتی ہیں ۔ سو سب سے پہلے اسے ہماری ذات کے تناظر میں دیکھا جائے
بچپن میں سودا سلف خریدنے کے لئے بھیجنے سے قبل ہمیں طوطے کی طرح رٹایا جاتا تھا، پھر بھی کوئی گارنٹی نہیں تھی
گِن گِن کے اعتماد و محبّت سب آپ کی !
اب خود کو ساہوکار سمجھنے لگے ہیں ہم
بہت عرصے پہلے کہا، اپنا شعر یاد آگیا، تشکّر! شمشاد بھائی
الله تعالیٰ ہم سب پر اپنی مہربانیاں قائم رکھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور بات آپ نے پرانے لڑی میں تالا لگاتے وقت تسلّی تو کرلی تھی نہ کہ کوئی اندر نہیں
تشویش یوں ہے مجھے کہ عبید صاحب نظر نہیں آ رہیں ہیں تالے کے بعد سے
نائس میم نے ہیٹرک کردی ، اسامہ مبارک ہوا نئی لڑی کے لئے
اگست کی پہلی تاریخ سے ٦ ہفتوں کے لئے بذریعہ کار در بدر ہونگا
سو میری غیر حاضری کو میری گرفتاری یا بیماری نہ تصور کیا جائے
سمارٹ فون سے ، اگر اسمارٹ ثابت ہو سکا تو خیر خبر دے لوں گا
ورنہ دعاؤں میں تو شامل ہی ہونگا آپ سب کی