بااخلاق محفلین اور پاک صاف اردو محفل

ساجد

محفلین
محترم اراکین ، اگر آپ کبھی یہ سمجھیں کہ کوئی دوسرا رکن آپ کے ساتھ جارحانہ رویہ برت رہا ہے یا آپ کے ساتھ اخلاق سے گر کر ہم کلام ہو رہا ہے تو اس کا بہترین حل "رپورٹ" کا بٹن دبانا ہوتا ہے۔ اس سے وہ مراسلہ یا مراسلے اور رکن اُردو محفل کی انتظامیہ کی نظر میں آ جاتے ہیں ۔ انتظامیہ ہر رپورٹ پر مناسب اور ضروری کارروائی کرتی ہے۔ یہ لازمی نہیں کہ اس کارروائی سے اراکین بھی آگاہ ہوں۔ انتظامیہ کو اردو محفل پر راکین کی فعالیتوں کے ان امور سے بھی آگاہی ہوتی ہے جو عام اراکین کے علم میں نہیں ہوتے اس لئے رپورٹ کا ہمہ جہتی جائزہ لے کر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جس میں قدرے وقت لگتا ہے اس لئے فوری اور من چاہے اقدامات کی توقع انتظامیہ سے نہ رکھی جانی چاہئیے۔:)
اگر اراکین باہمی معاملات کو ایک دوسرے سے جھگڑ کر حل کرنے یا دیگر اراکین کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کریں تو انتظامیہ کو معاملات پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔:)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں سوچ رہی تھی کہ اتنی اچھی محفل میں اصلاح کا کام بھی کرتے رہنا چاہیئے ۔۔۔
یہاں پر اتنے باشعور لوگ ہیں مشورہ کرتے ہوئےسوچ بچار کرتے ہوئے کسی کا کوئی عمل برا محسوس ہو تو اس کا کوئی اچھا حل تلاش کرنا چاہیئے کہ سب کے لیئے گنجائش نکل آئے۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر ہمارے بےخبراں کلب میں ایک اور ممبر کا اضافہ ہو گیا :angel:
ہاہاہا
نام اچھا رکھا ہے اس کلب کا :ROFLMAO:
یہ تھریڈ مجھے دو دن سے نظر آ رہا ہے لیکن پڑھے کا موقع ہی نہیں ملا
ویسے بھی پڑھ کر ٹھنڈی آہ ہی بھرنی ہے اور کہنا ہے کہ جانے نا جانے تعبیر ہی نا جانے محفل تو ساری جانے ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عزت ایک ایسی چیز ہے جو انسان اپنے کاموں سے یا اپنے کردار سے حاصل کرتا ہے اور عزت ہر کسی کو آسانی سے نہیں ملتی اور کچھ لوگ جن کی اپنی عزت نہیں ہوتی وہ دوسروں کی عزت اور مقام سے جلتے ہیں۔
پیاری بہن آپ فکر نا کریں اور ایسے لوگوں کو اگنور کریں۔
 

طالوت

محفلین
سازشی افلاطون ؟؟ یہ کون ہے یا ہیں ؟؟؟ مجھ سمیت افلاطون تو بہت ہیں یہاں اور دیگر افلاطونوں کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے مگر یہ سازشی اور پھر افلاطون بھی ، ذرا سامنے تو آئیے جناب :worried:
ہیلو و و و و و ! :coffee:
 
Top