ناعمہ عزیز
لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہااس کی پروفائل دیکھ لیں وہاں پر سٹیس کیا لکھا ہے
ہاہاہاہاہاہاہاہاہااس کی پروفائل دیکھ لیں وہاں پر سٹیس کیا لکھا ہے
ہم ذرا چھپ کر ساری کاروائی دیکھ رہے تھے اور دل ہی دل میں کہہ رہے تھے:
حوصلہ کرتا ہوں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں
اور سب سے اہم بات یہ کہ میں آپ سے صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کو میری ان سب باتوں پر حیرانگی کیوں ہے ؟
آپ محفل اردو کی ان پوسٹس کی ورق گردانی کر لیں جو کہ کسی صورت ہاٹ رہی ہیں ۔ آپ جان جائیں گی کہ میری یہ تھریڈ کس رویئے کی جانب ہے جو کہ محفل اردو کی فضاء خراب کر رہا ہے ۔
اور آپ کس کی طرف داری کر رہی ہیں آنی ؟
آنی میری پوسٹ کا مقصد بھی صرف اتنا ہے کہ اگر کوئی غلط کرتا ہے تو اسے انکریج نہیں کیا جائے ، مجھے ہمیشہ ایسا کچھ کہتے ہوئے ڈر لگتا تھا کیونکہ میں لڑائیوں سے ذرا دور ہی رہتی ہوں ،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اردو محفل سے محبت ہے اور اگر یہ اوپن فورم ہے تو اس کاہرگز یہ مطلب تو نہیں نا کہ جس کا دل چاہے آ کر جس کو جو مرضی کہتا پھرے ۔تمہاری بات اپنی جگہ درست ہے لیکن مجھے حیرانی اس بات پر ہے کہ یہ ایک عوامی فورم ہے
مجھ سے زیادہ تم اس بات کو سمجھتی ہو کہ یہاں ہر طرح کے لوگ ہوسکتے ہیں
کیونکہ تم کافی پرانی ممبر ہو تو اس رویے کو تو اچھی طرح جانتی ہی ہوگی
پھر تو تم کو ہر قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہی ہوگا
اس لئے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا کرنا چاہئے یہ بھی معلوم ہوگا
اور دوسری اور اہم بات یہ ہے کہ میری پوسٹ کو غور سے پڑھو میری جان۔۔۔ ۔۔!
میں نے معاشرے کے ایک عمومی رویے کی طرف نشاندہی کی ہے
کسی ایک فرد یا گروہ کی طرف اشارہ کرنا مقصود نہیں ہے
ایک عام بات کی ہے
اور اس میں سب سے پہلے اپنے آپ کو رکھ کر دیکھا ہے
کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہو تو میری کیا سوچ ہوگی
اپنے ضمیر کی عدالت لگا کر سب سے پہلے کٹہرے میں خود کو کھڑا کیا ہے
اور ضمیر نے جو جواب دیا وہ لکھ دیا ۔۔۔ ۔۔بس
کسی کی بھی طرف داری نہیں ہے اس میں
غیر جانبداری سے رویوں کا تجزیہ کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے
ناعمہ بٹیا اردو محفل سے پیار و خلوص کا رشتہ رکھنے والاہر رکن قریب یہی سوچ رکھتا ہے ۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اردو محفل سے محبت ہے اور اگر یہ اوپن فورم ہے تو اس کاہرگز یہ مطلب تو نہیں نا کہ جس کا دل چاہے آ کر جس کو جو مرضی کہتا پھرے ۔
یہ فورم ہمارا ہے
اور ہم ہیں پاسباں اس کے ۔
کوئی غلط کرے گا تو ڈنکے کی چوٹ پوچھیں گے اسے کہ وہ ہوتا کون ہے۔
احتیاطاً عرض کردوں کہ یہ گفتگو بالکل عمومی ہے اور اسے خصوصی اہمیت نہ دی جائے۔
آپ کے ذہن میں کیا گردش کر رہا ہے ؟ میں یہاں کسی ایک محفلین کی بات نہیں کرنے لگی ٖ ہوں ، نا ہی کسی کو نشانہ بنانا میرا مقصد ہے ، نا کسی کی ذات کی نفی کرنا نا کسی پر تنقید کرنا ، میں جنرل بات کروں گی اور وہ کروں گی جو میں نے محسوس کیا ، میرا ماننا کہ کہ جو لوگ اظہار کر دیتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں ، جو اپنے اندر سب کچھ جمع کیے جاتے ہیں وہ زہر بن جاتا ہے اور وہی زہر ہمارے موت کو سبب بنتا ہے اب وہ موت ہمارے جذبات و احساسات کی ہو ، یا جسمانی۔ خیر میں تمہید باندھے بنا اس بات کی طرف آتی ہوں کہ میں نے یہ تھریڈ کیوں کھولا ؟
آپ سب نے میرا عنوان دیکھا ؟ یہ عنوان پڑھتے آپ لوگوں کے ذہن میں بہت سارے سوال جاگے ہوں گے ! بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ بھی ہوگا کہ شاید میں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ٹھان لی ہے ، مگر جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میری بات بالکل جنرل ہو گی ،
تو آتے ہیں اصل بات کی طرف ، کیاہے کہ جب سے میں نے اردو محفل جوائن کی یہاں بہت ڈیسنٹ لوگوں کو پایا، میں بات کروں شمشاد چاچو کی ، نبیل لالہ کی ، ابن سعید سعود لالہ کی ، الف عین چاچو ، محب علوی لالہ ، فاتح لالہ ، زیک لالہ خرم شہزاد خرم لالہ ، @عمار لالہ ، @اس لئے علاوہ وہ تمام بھیاززز جو کہ اس محفل کے رکن تب سے ہیں جب سے میں نے جوائن کی ، میں نے سب کو بہت عزت کرنے والا پایا ، بہت اخلاق سے بات کرنے والا پایا ، بہت محبت کرنے والا پایا ، اس لئے میں یہاں ہوں ، اور ابھی تک ہوں ، میں نے اردو محفل 2009 سے جوائن کی تھی اور تب سے ان تک میں یہاں ایک فعال ترین رکن ہوں ۔ صرف اس لئے کہ مجھے تمام بھائیوں نے وہ عزت دی جو کہ میرے اپنے بھائی مجھے دے سکتے ہیں ، کسی نے احساس تک نہیں ہونے دیا کہ میں یہاں غیر ہوں اور وہ سب مجھے نہیں جانتے ہیں ، صرف مجھے نہیں یہاں آنے والی ہر نئی فی میل ممبر کو یونہی عزت دی جاتی ہے اور میں یہ بھی نہیں کہوں گی یہ صرف سطحی نہیں لگا ، اگر لگتا تو میں شاید میں یہاں نہیں آتی ،
بات صرف بھیاززز کی ہی نہیں ہے ، یہاں سب بہنیں بھی اتنی ہی اچھی ہیں ، ابھی تک اردو محفل پر جتنی بھی فی میل اراکین فعال ہیں وہ صرف اسی وجہ سے ہیں کہ یہاں محبت اور عزت کرنے والے لوگ ہیں ، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کہ بعد کوئی نا کوئی ایسا بندہ آ جاتا ہے جو کہ یہاں کا ماحول خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں کو تنگ کرکے کیسے خوشی محسوس کر سکتے ہیں ؟ کیسے ان کو سکون مل سکتا ہے ؟ لوگوں کے خلاف سازشیں بنا کر اپنے آپ کو افلاطون سمجھنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کی نیت اور ہر ہر عمل کو خدا جانتا ہے ، اور اگر وہ کسی کے خلاف کوئی سازش کر بھی رہے ہیں تو اللہ کی پکڑ سے کس طور محفوظ رہ سکتے ہیں ؟
خیر یہ تو ایک بات تھی ، لیکن میں محفلین سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ جب بھی کوئی نیا رکن یہاں آئے اور دوسروں پر اپنا دھونس جمانے کی کوشش کرے تو برائے مہربانی اس کو انکریج مت کیا کریں ، اس طرح محفل کا ماحول خراب ہوتا ہے ، اور آپ کا اپنا امیج دوسروں کی نظر میں الگ خراب ہوتا ہے ۔ اور میرے خیال سے میں لوگوں کی پہچان کر سکتی ہوں اور جو لوگ میرے مزاج کے خلاف ہوں ان سے دور ہی رہتی ہوں ، اور مجھے امید ہے آپ کو بھی لوگوں کی پہچان کرنا آتی ہوگی ، جو لوگ بڑوں کی عزت نہیں کر سکتے اور کم از کم یہاں محفل پر نہیں کر سکتے ان کو یہاں رہ کر محفل کو گندہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، یہ ہماری محفل ہے اور ان لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اس محفل کو اپنے شر سے محفوظ رکھیں ۔
والسلام
احتساب ایک اچھا عمل ہے لیکن
" خود احتسابی "
سب سے اچھا عمل ہے
میں زندگی کے کسی موڑ پر اپنے آپ کو مکمل تصور نہیں کر سکتی
غلطیوں کی گنجائش تو بہرحال ہر وقت رہے گی
بال سے زیادہ باریک
اور تلوار سے زیادہ تیز دھار
رستے کا نام
"خود احتسابی "
ہے
میں جب اپنے بارے میں یقین سے یہ کہوں کہ میں تو کوئی غلطی کبھی نہیں کر سکتی
تو اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے آپ کو بالکل غلطیوں ، گناہوں ، لغزشوں اور خطاؤں سے
پاک سمجھتی ہوں
بس یہی میرے زوال کا نقطہء آغاز ہوگا
یعنی کہ میں شیطان کی چالوں میں سے ایک کامیاب چال کا شکارہوگئی ہوں۔۔۔ ۔۔
کیا کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس محفل کے ہزاروں ممبران میں اب کوئی
منافق، گناہ گار، سیہ کار ، بداخلاق ، بدکردار ممبر نہیں ہے؟
اور کیا کوئی چھلنی ایسی ایجاد ہوسکتی ہے کہ
جس سے گزر کر سب ایک دم نیکوکار ، بااخلاق ، باکردار ہوجائیں گے؟
سب کی نیتوں میں اخلاص آجائے گا؟
سب کے دلوں میں نفاق کا پودا اب کبھی نہیں اگے گا؟
اب کوئی غرور بھی نہیں کرے گا؟
سب عاجزی اور انکساری کے پیکر بن جائیں گے؟
ایسا سوچنے پر مجھے سب یقیناً لعن طعن ہی کریں گے
کیونکہ انسان خطا کا پتلا ہے
کبھی بھی کہیں بھی کوئی بھی غلطی کرسکتا ہے
ہر شخص سے خطا ہوسکتی ہے
اگر آج کسی اور سے ہوئی ہے تو کل مجھ سے بھی ہوسکتی ہے
تو مجھے ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ
سارے زمانے میں کسی کی خطا کا چرچا اس انداز سے کروں کہ
اس میں تحقیر و تذلیل کی آمیزش ہو
تمسخر اور استہزاء کا عنصر شامل ہو
تو پھر مجھے یہ بات بھی یاد رکھنی ہوگی کہ
"آج وہ کل ہماری باری ہے "
پھر خود کو خطا کرنے والے کی جگہ رکھ کر سوچوں تو
دل میں پہلا خیال یہی ہوگا کہ کسی اور کے سامنے میری غلطی کا چرچا نہ ہو تو اچھا ہے
ورنہ لوگ کیا کہیں گے
اللہ پاک تو ستارالعیوب ہے
وہ ہمارے عیبوں کو چھپاتا ہے
لیکن ہم تو کھول کھول کر سب کے عیبوں کا ذکر کرتے ہیں
اس سے ہمارے نفس کو بڑی تقویت ملتی ہے
کہ دوسروں کے عیب ظاہر ہونگے تو ہمارے عیبوں پر پردہ پڑا رہے گا
اگر اللہ پاک نے بھی ہمارے عیبوں کو دوسروں پر کھولنا شروع کردیا تو ہم کو لوگ ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکیں گے
سوچیں غور کریں کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ باقی تین انگلیاں تو ہماری طرف اشارہ کر رہی ہیں ناں۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!!
محترم بہنامیرا سب محفلین سے سوال ہے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کیا میری باتوں سے کسی غلط رویے کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے؟؟؟؟
کیا میں نے ناعمہ کی باتوں کوغلط ثابت کرنے کی شعوری یا غیر شعوری کوشش کی ہے؟؟؟؟؟؟
سب سے گذارش ہے کہ ان سوالوں کے بالکل غیر جانبداری کے ساتھ جواب ضرور دیں
تاکہ میں اپنی اصلاح کرسکوں
اگر میں غلطی پر ہوئی تو بجائے ڈھٹائی کے کھلے دل کے ساتھ اپنی غلطی تسلیم کروں گی
محترم بھائی آپ کے نکتہ نظر سے مکمل اتفاق کرتے اس کی تائید کرتا ہوں ۔ مگر میرے بھائی ناعمہ عزیز نے جو پوسٹ لگائی اس میں سزا یا کسی کی غلطی کا چرچا کہاں پنہاں ہے ؟۔ یہ پوسٹ سراسر اک دعوت فکر ہے بس ۔ اک رویئے پر بات کی گئی ہے جو کہ قابل غور ہے ۔مہ جبین خالہ نے جو کچھ کہا ہے میں اس سے پوری طرح متفق ہوں۔ ناعمہ عزیز نے دھاگہ تخلیق کرتے ہوئے جو مراسلہ لکھ کر سب کو غور و فکر کی دعوت دی اس کی اہمیت سے انکار تو ہرگز نہیں مگر میری بھی یہی رائے ہے کہ خود احتسابی ایک بہترین لائحہ عمل ہے جو نہ صرف ہمیں سنوارتا ہے بلکہ ہمارے عمل سے دوسروں کو بھی سنورنے کی ترغیب دیتا ہے۔ نایاب بھائی آپ تصوف سے وابستگی رکھتے ہیں اور ناعمہ کو بھی اس فلسفہء حیات سے لگاؤ ہے تو پھر یہ سوچئے ناں کہ کسی کی غلطی یا کوتاہی کی اصلاح محض سزا دے کر یا اسے غلطی کا احساس دلا کر ہی تو نہیں کی جاسکتی، اس کے لئے اور بھی راستے ہوسکتے ہیں۔ میرے خیال میں سزا دینے یا کسی کی غلطی کا چرچا کرنے سے اس کی اصلاح تو کم ہوتی ہے، ہاں اس شخص کی عزت نفس مجروح ہونے اور اس کے ضد میں آ کر اسی عمل کو دہرانے یا اس سے بھی آگے بڑھ جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
نایاب بھائی، ناعمہ نے کسی کا نام تو نہیں لیا مگر یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ عام طور پر ایسی بات کسی تلخ ذاتی تجربے کے بغیر نہیں کی جاتی۔محترم بھائی آپ کے نکتہ نظر سے مکمل اتفاق کرتے اس کی تائید کرتا ہوں ۔ مگر میرے بھائی ناعمہ عزیز نے جو پوسٹ لگائی اس میں سزا یا کسی کی غلطی کا چرچا کہاں پنہاں ہے ؟۔ یہ پوسٹ سراسر اک دعوت فکر ہے بس ۔ اک رویئے پر بات کی گئی ہے جو کہ قابل غور ہے ۔
محترم بھائی یہ تو آپ نے گمانی بات کر دی ۔نایاب بھائی، ناعمہ نے کسی کا نام تو نہیں لیا مگر یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ عام طور پر ایسی بات کسی تلخ ذاتی تجربے کے بغیر نہیں کی جاتی۔
نایاب بھائی، سچ کہوں تو یہ محض گمان نہیں ہے۔ مذکورہ رویہ بالکل اور سراسر قابل مذمت ہے اور اس بات کا اعتراف میں پہلے ہی کرچکا ہوں۔محترم بھائی یہ تو آپ نے گمانی بات کر دی ۔
کیا اس پوسٹ میں بیان کردہ روئیہ قابل مذمت نہیں ۔ ؟
مجھے بذات خود اپنا چہرہ دکھا تھا اس پوسٹ میں
کیونکہ مجھے لگا میری قلم درازی نکتہ چینی میں شامل ہوجاتی ہے ۔
میرے دوست مجھ سے ناراض ہو جاتے ہیں ۔
اور اس کا اعتراف اس پوسٹ کی ابتدا میں کر لیا ۔
میری گزارش بس اتنی سی ہے کہ محبت اور خلوص کسی کی غلطی کو سدھارنے کے لئے سزا کی نسبت زیادہ بہتر، مؤثر اور دیرپا کردار ادا کرسکتے ہیں۔[USER=2631]ناعمہ عزیز نے دھاگہ تخلیق کرتے ہوئے جو مراسلہ لکھ کر سب کو غور و فکر کی دعوت دی اس کی اہمیت سے انکار تو ہرگز نہیں مگر میری بھی یہی رائے ہے کہ خود احتسابی ایک بہترین لائحہ عمل ہے۔
شہباز شریف کون ہے؟ اوہ شاید وہ جس کی لیپ ٹاپوں کی دکان ہے؟یعنی آپ بھی شہباز شریف کو ووٹ بھجیں گے اس بار لالہ ؟
عثمان بھیا آپ کا نیا نام میں نے رکھ دیا ہےمائی گاڈ!
اتنی مشکل مشکل باتیں کی جا رہیں یہاں تو۔
ہمیں تو بس اس رکن کا نام بتایا جائے جس نے ہماری بہنا کا موڈ آف کیا۔ ہم ابھی اس کی خبر لے کر آتے ہیں۔ ویسے بھی کافی دن ہوگئے محفل پر کسی سے کوئی پھڈا نہیں ہوا۔