ناعمہ عزیز
لائبریرین
مہ جبین آنی آپ کا کہا سر آنکھوں پر
مجھے یہ پڑھ کر کہ بہت اچھا لگا ، اور میں آپ کو اندر کی بات بتاتی ہوں کہ میں نے بہت سوچا میں ایسا نہیں لکھوں لیکن ،
میری عادت ہے کہ میں جب تک لکھ نا دوں تب تک میرے ذہن سے وہ سوچ نہیں جاتی ہے، اور دوسری اور اہم بات یہ کہ مجھے ہرگز یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے یہ لکھنا چاہئے یانہیں ، میں فیصلہ ہی نہیں کر پا رہی تھی ، سوچا کسی سے پوچھ لیتی ہوں کہ مجھے لکھنا چاہئے یا نہیں ، لیکن پھر میں ہٹ دھرم بن گئی ، کمپیوٹر آن کیا تو خراب تھا ، اور مجھے لگا کہ اب مجھے واقع نہیں لکھنا چاہئے ، لیکن پھر میں نے کمپیوٹر بھی ٹھیک کر لیا ، اور سب کچھ ٹائپ کر دیا ، میں نے کیا لکھا یہ میں نے دوسری بار پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی ، اور پوسٹ کر دیا ،
یہ تمہید میں نے صرف اس لئے باندھی ہے کہ بتا سکوں مجھے لکھنے کی ضرورت کی کیوں پیش آئی ، اس لئے میں اصل بات کی طرف آتی ہوں ، اور آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں ، کہ مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں کسی کی اس طرح سے دل آزاری کروں ، لیکن مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوتا ہے ، یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ سائیں لوگوں کے عیبوں کو چھپاتے ہیں ظاہر نہیں کرتے ، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو میں اس پر سوری بولتی ہوں۔ میرے خیال سے سب ہی بول لیتے ہیں ، لیکن ایسے انسان کا کیا ؟ بقول آپ کے جب میں اپنے بارے میں یقین سے یہ کہوں کہ میں تو کوئی غلطی کبھی نہیں کر سکتی
تو اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے آپ کو بالکل غلطیوں ، گناہوں ، لغزشوں اور خطاؤں سے پاک سمجھتی ہوں بس یہی میرے زوال کا نقطہء آغاز ہوگا۔
تو جب کوئی اتنا ہٹ دھرم ہو کہ غلطی کرے ۔۔ اور پھر اس پر ہٹ دھرمی دکھائے ، بدتمیزی کرے اور پھر اس پر ڈٹ جائے ، ہرٹ کرے اور بار بار کرے اور پھر یہ کہے کہ وہ کہ وہ ہی بہتر ہے اور سب سے بااخلاق اور اور وہی ایک اچھا انسان ہےباقی کسی کی کوئی اوقات ہی نہیں تو آپ کیا کہیں گی آنی؟
کیا اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے ؟ کیا اسے باربار یہ ڈھیل دی جائے ؟ کیا ہر بار صبر کیا جائے ؟ اور جب اس شخص سے کوئی تعلق نا ہو ٖ ! کوئی واسطہ نا ہو، ہم نے اس کا کچھ بگاڑا نا ہو تو کس بنیاد پر وہ یہ سب کرے اور کون اس کو یہ کرنے کا حق دیتا ہے ؟
کیا اس کا یہ رویہ کسی کو سفاکی کی حد تک زچ نہیں کرتا ؟ کیا اس کے اس رویے سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی ؟ اس تکلیف کا کیا ؟ یہاًں میں آپ کو مثال بھی دے سکتی ہوں آنی لیکن نہیں ، کیونکہ میں نے یہ بات جنرل کی تھی کہ یہاں فورم پر پہلے بھی ایک دو بار ایسے لوگ آئے کہ جن کو بین کیا گیا تھا اور جو اپنے آپ کو ہی انسان اور باقی سب کو جانور سمجھتے تھے ، اس لئے میں نے یہ لکھا ، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ۔ آپ کی دل آزاری ہوئی میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں یہ دعوی ہرگز نہیں کرتی کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اپنی جگہ ۔ مجھ میں بہت سی خامیاں کوتاہیاں ہیں ۔ اللہ سائیں میری کوتاہیاں معاف کریں اور باقی سب کو توفیق دیں کہ اگر ان سے غلطی ہو جائے تو وہ معافی مانگ سکیں تاکہ نا آئندہ کسی کا بی پی ہائی نا ہو۔ اور نا ہی کوئی یوں لکھے۔