نیرنگ خیال
لائبریرین
وہ آیا اُس نے دیکھا اور فتح کرلیا یہی کہا جاسکتا ہے آپ کے بارے میں- مجھے جو بات لوگوں میں پسند ہے وہ عاجزی اور اخلاق
اورآپ میں یہ موجود ہیں - یہ محبتوں کے سلسلے جو آپ نے شروع کیے اپنی آمد کے ساتھ وہ آپ کی تحریروں میں چھلکتے نظرآتے ہیں
موضوع سنجیدہ ہو یا ہلکی پھلکی گفتگو آپ صف اول میں نظرآتے ہو - اپنی کیفیت کا اظہار بناء کسی خودنمائی کے بڑ مشکل کام ہے لکھنے والا
جب اپنی بات کرتا ہے تو مستند ہے میرا فرمایا ہوا کی ہواؤں میں معلق نظرآتا ہے لیکن آپ بڑی سادگی سے اپنی کفیات واحساسات کو بناء کسی تام جھام
کے بیان کردیتے ہو جو ہم سے نوآموز کے لیے سیکھنے اورلکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
زبیر بھائی آپ کی شفقت اور محبت ہے کہ آپ نے مرتبہ بلند کر دیا۔۔۔ وگرنہ خاک نشیں کو پرواز کا تخیل بھی عجب ہے۔۔۔
انکسار بلندی ہے۔ اور رعونت مٹی ہے۔ زمین سے رشتہ جڑنا کامیابی ہے۔ کہ بلند پرواز کے جب پر شل ہوتے ہیں تو صرف موت ہی مقدر رہتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پرواز نہ کی جائے۔ لیکن جتنی سکت ہو اتنی کی جائے۔۔۔
اور رہی بات آپ کے نوآموز ہونے کی۔۔۔ تو سرکار یہ بات میں کروں تو جچے بھی سجے بھی۔۔۔ آپ پر یہ بات نہ سجتی ہے نہ جچتی ہے۔ چاہے جس کی بھی رائے لے لیں